جل شکتی وزارت

جل شکتی کی وزارت نے سوچھ بھارت دوس 2022 منایا


صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے  سوچھ بھارت مشن ۔ گرامین او ر جل جیون مشن کی تقریب میں شرکت کی اور ایوارڈ پانے والوں کی عزت افزائی کی

جل شکتی کے مرکزی وزیرگجیندر سنگھ شیخاوت نے صدرجمہوریہ کو سوچھ  سرویکشن 2022 اور جل جیون مشن کام کاج کے جائزہ کی پہلی نقلیں پیش کیں

Posted On: 02 OCT 2022 7:54PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے  جل شکتی کی وزارت کے   پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمہ کی سوچھ بھارت دوس 2022 کی تقریب کی صدارت کی تاکہ سوچھ بھارت تحریک اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سالگرہ منائے جاسکے ۔ اس سال ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حوصلہ افزائی اور ستائش  کرنے کے علاوہ او ڈی ایف پلس اورہرگھر جل مومنٹم تیز کرنے اورعوامی تحریک جن آندولن کو مستحکم کرنا ہے۔ اس کا مقصد مکمل صفائی ستھرائی  رکھنا ہے۔ صدرجمہوریہ نے اس موقع پر سوچھ بھارت مشن ۔ گرامین اورجل جیون مشن دونوں کے لئے ایوارڈ پانے والوں کی عزت افزائی کی ۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندرسنگھ شیخاوت کے علاوہ دیہی ترقی اور پنچایت راج کےو زیر جناب گری راج سنگھ، جل شکتی اور قبائلی امور کے وزیرمملکت جناب بشویسور تودو اور جل شکتی خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ نے بھی سوچھ سرویکشن گرامین 2022 ، سوچھتا ہی سیوا2022، سجلم ایک اور 2 ، جل جیون مشن  کے کام کاج کاجائزہ لینے، ہر گھر جل سرٹیفکیشن اور  ٹھوس اور رقیق کچرے کے بندوبست کے لئے اختراعی ٹکنالوجی ، اوڈی ایف پلس کے مختلف اجزا سے متعلق گرام پنچایتوں کے لئےنیشنل فلم مقابلہ اور ایس بی ایم (جی) پر نیشنل وال پینٹنگ مقابلے کے لئے  بہترین کارکردگی کرنے والی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو بھی ایوارڈ عطا کئے ۔ جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندرسنگھ شیخاوت  کی جانب سے صدرجمہوریہ کو سوچھ سرویکشن 2022 اور جل جیون مشن کے کام کاج کے جائزے 2022 کی رپورٹوں کی پہلی نقلیں بھی پیش کی گئیں۔

 

 

صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے تلنگانہ، ہریانہ اور تمل ناڈو کو بڑے ریاستی زمرے کے تحت سوچھ سرویکشن گرامین 2022 ایوارڈز دیے۔ چھوٹی ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے زمرے کے تحت انڈمان نکوبارجزائر جزائر، ڈی این ایس ڈی اینڈ ڈی اور سکم کو اس ترتیب میں اور ہریانہ کے بھیوانی  کو مجموعی طور پر اعلی کارکردگی ضلع کے طور پر ایوارڈز پیش کئے۔ اس کے بعد صدر جمہوریہ نے جل جیون مشن  کے کام کاج کے جائزہ کےلئے ایوارڈز سے نوازا۔ 60 فیصد سے زیادہ نل کے پانی کا احاطہ کرنے کے زمرے میں، پڈوچیری اور گوا کی عزت افزائی کی گئی ۔ 60فیصد سے کم نلکے کے پانی کی کوریج کے زمرے میں تمل ناڈو اور میگھالیہ  کو پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل  ہوئی۔ محترمہ مرمو نے ملک میں پہلے ’ہر گھر جل‘ توثیق شدہ ضلع کے لئے  برہان پور ضلع، ایم پی کو ایوارڈ بھی دیا، جہاں گرام سبھا کے ذریعے تمام گاؤوں کو 'ہر گھر جل' قرار دیا گیا ہے۔

اپنی تقریر میں صدر جموریہ نے گاندھی جی کو یاد کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ ان کے خیالات اسی طرح دائمی ہیں جس طرح سچائی اور عدم تشدد ۔انہوں نے بھی صفائی ستھرائی پر زور دیا۔ ان کی سالگرہ کو 'سوچھ بھارت دیوس' کے طور پر منانا ان کے لیے ایک  سچا خراج عقیدت ہے۔ گاندھی جی کا خیال تھا کہ اگر ہم شروع سے ہی بچوں میں صفائی کی عادت ڈال دیں تو وہ زندگی بھر صفائی  ستھرائی کا خیال رکھیں گے اوراس کے تئیں بیدار رہیں گے۔ صفائی ستھرائی، صدیوں سے ہی ہندوستانی ثقافت اور طرز زندگی کا ایک لازمی حصہ رہی ہے۔ 'سوچھ بھارت مشن (گرامین)' کے آغاز کے بعد سے، گیارہ کروڑ سے زیادہ بیت الخلا بنائے جا چکے ہیں، اور تقریباً 60 کروڑ لوگوں نے کھلے میں رفع حاجت کی اپنی عادت بدل لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مشن کے ذریعے، ہندوستان نے 2030 کی آخری تاریخ سے گیارہ سال پہلے، 2015 میں اقوام متحدہ کے ذریعہ طے شدہ پائیدار ترقی کا ہدف 6  (ایس ڈی جی۔6) حاصل کر لیا ہے۔

کووڈ ۔19 کی عالمی وبا کے دوران، ہر ایک نے  اس بات کو محسوس کیا کہ انفرادی بیت الخلاء، صابن سے ہاتھ دھونے کی عادت اور گھر میں نلوں کے ذریعے پانی کی فراہمی کی سہولت نے اس  آفت کے دوران ڈھال کا کام کیا۔

جل جیون مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 2019 میں مشن کے شروع ہونے کے وقت ، ملک میں صرف 3.23 دیہی گھر نلکے کے پانی کے کنکشن سے جڑے ہوئے تھے جو کہ اب پچھلے 3 سالوں میں یہ تعداد بڑھ کر 10.27 کروڑ ہو گئی ہے۔ گھروں میں پانی کی فراہمی کی سہولت کے باعث پانی سے پھیلنے والی بیماریوں میں بھی  نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پانی کے انتظام اور صفائی کے شعبوں میں دنیا کے سامنے ایک مثال قائم کرنی  ہوگی ۔

سوچھ سرویکشن گرامین 2022 اور جل جیون مشن کے کام کاج کے جائزے، دونوں کے لئے باقی ایوارڈ جل شکتی مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے پیش کیے تھے۔ یہ ایوارڈزجل شکتی کے وزرائےمملکت جناب بشویسور تودو اور پرہلاک سنگھ پٹیل کے ہمراہ پیش کئے گئے ۔ اس موقع پر جل شکتی کے وزیر مملکت کے ساتھ۔ وزراء کے پینل نے دیگر زمروں کے فاتحین کو بھی انعامات دئیے۔ تمام مختلف زمروں میں جیتنے والوں کی مکمل فہرست یہاں دستیاب ہے (ایوارڈز کی فہرست کے لیے لنک۔)

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر جناب  گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن محض ایک سرکاری پروگرام نہیں بن کر رہ گیا ہے بلکہ یہ ایک عوامی تحریک – ایک جن آندولن میں تبدیل ہو گیا، جس نے دیہی ہندوستان کی تصویر کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔جناب  شیخاوت نے سوچھتا ہی سیوا 2022(ایس ایچ ایس) کی پندرہ روزہ مہم میں لوگوں کی شرکت اور ’شرمدان‘ کے لیے بھی شکریہ ادا کیا۔ اور ایس ایچ ایس 2022 میں بہترین کارکردگی پیش کرنے  والی ریاستوں کو مبارکباد دی۔ جل جیون مشن (جے جے ایم) کی طرف بڑھنے کے لئے مبارکباد دی ۔  انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نہ صرف نل کا پانی فراہم کرنا ہے، بلکہ مناسب معیار اور مقدار کو یقینی بنانا ہے۔ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے، انہوں نے انڈمان اور نکوبار جزائر کو پہلا سواجل اور سوچھ پردیش بننے کے لیے مبارکباد پیش کی، یعنی مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے تمام گاؤں اب 'ہر گھر جل' سرٹیفائیڈ اور او ڈی ایف پلس تصدیق شدہ ہیں۔ انہوں نے کسی بھی پروگرام کو کامیاب بنانے کے وزیر اعظم کے’’ 4 + منتر‘‘ کو دہرایا۔ یہ چار منتر ہیں سیاسی، قوت ارادی،عوامی فنڈنگ، عوام کی شرکت اور شراکت داری۔

اس موقع پر مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی اور پنچایتی راج جناب گری راج سنگھ بھی موجود تھے۔ گری راج سنگھ نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کرنے کے لیے، ہمارے مثالی وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سوچھ بھارت مشن، اجولا یوجنا اور جل جیون مشن جیسی مختلف اسکیموں کاآغاز کیا ہے جس سے دیہی ہندوستان کے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے اور اب یہ  اسکیمیں جن  آندولن بھی بن گئے ہیں۔

 

 

جل شکتی اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے اپنی تقریر میں لوگوں سے سوچھتا کو ایک عزم بنانے کے لئے عوام سے اپیل کی اور کہاکہ وہ اسے اپنی زندگی کا مقصد بنائیں ۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں گرے واٹر مینجمنٹ کی اہمیت پر  بھی مزید زور دیا۔

جل شکتی اور قبائلی امور کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے اپنی تقریر میں مختلف سرکاری پروگراموں کے تحت کئے جانے والے اچھے کاموں کی ستائش کی۔ انہوں نے ان اسکیموں کو کامیاب بنانے کے لیے کمیونٹی کی شرکت اور مختلف شراکت داروں کے درمیان بہتر تال میل پر زور دیا۔

تقریب میں درج ذیل  زمروں کے ایوارڈز پیش کیے گئے:

  1. سوچھ سرویکشن گرامین 2022: اس کا مقصد ریاستوں اور اضلاع کی درجہ بندی ،ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ہے جو ایس بی ایم - جی مرحلے II کے کلیدی  معیاری اور مقدار کے پیرامیٹر ز پر حاصل کی گئی ہے۔ اس سروے میں پورے ہندوستان میں 33 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (چنڈی گڑھ، دہلی اور لکش دیپ کے 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو چھوڑ کر) 709 اضلاع کے 17,559 گاؤں شامل تھے۔ ایس بی ایم (جی) SBM(G) سے متعلق مسائل پر ان کی رائے کے لیے 1.75 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کا انٹرویو کیا گیا۔
  2. ایسی ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کو فاتحین کے طور پر منتخب کیا گیا  جنہوں نے  زیادہ سے زیادہ سرگرمیاں انجام دیں اور ان کی اطلاعات فراہم کیں، یعنی لوگوں نے شرمدان اور صفائی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا، عوامی مقامات اور ادارہ جاتی عمارتوں کی صفائی ستھرائی کی، وراثتی مقامات پرکوڑے کرکٹ کو صاف کیا، آبی ذخائر کے ارد گرد درخت لگائے گئے، جی پی نے  پلاسٹک کے  ایک بار استعمال پر پابندی کی قرارداد پاس کی ، سرپنچوں نے اوپی ایف + پلس عناصر پر سرپنچ سمواد میں حصہ لیا، لوگوں نے بیداری کی سرگرمیوں میں شرکت کی، کچرے کو جمع کرنے اور الگ کرنے کے شیڈ بنائے گئے اورجس میں  دیگر ایس ایچ ایس سرگرمیوں میں لوگوں نے شرکت  کی۔
  3. جل جیون مشن – کام کاج کا جائزہ: جے جے ایم کے تحت، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پانی کی مختلف سہولیات کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے، گھروں کو پانی کی خدمات فراہم کرنے کی حیثیت کو سمجھنے کے لیے ہر سال کا م کاج کا جائزہ لینے کی ایک مشق شروع کی جاتی ہے۔ نل کے پانی کے کنکشن کا فعال کہا جاتا ہے بشرطیکہ وہ مندرجہ ذیل ضابطوں کو پورا کرے: (i) پانی کی مناسب پ سپلائی  @ 55 یا اس سے زیادہ؛ (ii) پینے کے قابل پانی کی فراہمی / مقررہ معیار( بی آئی ایس : 10500)؛ (iii)  روزانہ کی بنیاد پریا پروگرام کے مطابق پانی کی فراہمی ۔ کام کاج  کا جائزہ لینے کی مشق 712 اضلاع میں تمام 33 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 3.01 لاکھ گھروںاور 13,299 مثالی  گاؤوں میں 22,596 گاؤں کی سطح کے اداروں کے ساتھ کی گئی۔
  4. اسٹارٹ اپ گرینڈ چیلنج کو اسکاؤٹ ٹیکنالوجیوں کے لیے انجام دیا گیا جو دیہی علاقوں میں ٹھوس اور رقیق کچرے کے بندوبست کے چیلنجوں کے لیے پائیدار، سستی، توسیع پذیر، اور جوابدہ حل  میں تعاون فراہم کر سکیں۔ کراؤڈ سورسنگ چیلنج 10 ستمبر 2021 کو شروع کیا گیا تھا اور اس کے شروع ہونے کے 1 ماہ بعد تک ڈی ڈی ڈبلیو ایس ویب سائٹ پر لائیو ہوسٹ کیا گیا تھا۔ کل 372 درخواست دہندگان نے اندراج کیا تھا جن میں سے 62 درخواستوں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ فاتحین کودولاکھ روپئے اور ایک لاکھ روپئے کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔
  5. ہر گھر جل ریاستیں/مرکز کے زیرانتظام علاقے اور اضلاع: برہان پور، مدھیہ پردیش کو ملک کا پہلا 'ہر گھر جل' سند یافتہ ضلع ہونے کے لیے خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔ ایسے 31 اضلاع کو بھی ایوارڈز دیئے گئے جن کے 100فیصد گاؤں تصدیق شدہ تھے، یعنی تمام دیہات کے لوگوں نے گرام سبھا کی طرف سے منظور کردہ ایک قرارداد کے ذریعے اپنے گاؤں کو 'ہر گھر جل' قرار دیا ہے، جس سے یہ تصدیق  ہوئی  ہے کہ گاؤں کے تمام گھروں  کو نل کے ذریعے پینے کا محفوظ پانی کی رسائی حاصل ہے۔، اس بات کو یقینی  بنایا گیا کہ کوئی بھی اس سے محروم نہ رہے '۔
  6. سجلم 1.0 اور سجلم 02: ایک 100 روزہ مہم تھی جس کا آغاز مٹی کے پانی کو بھگونے والے گڑھوں، لیچ پٹ، جادوئی گڑھے کے ذریعے گندے پانی کے کم سے کم جمع ہونے کو یقینی بنانے اور گاؤں کے تالاب میں اس کے اخراج کو چیک کرنے کے لیے شروع کی گئی تھی۔ مہم کے دوران ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو قومی پورٹل پر تعمیر کیے گئے گھریلو اور کمیونٹی کے گڑھوں کی تعداد کی اطلاع دینی تھی۔ مجموعی طور پر 23,04,029 گڑھے بنائے گئے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
  7. قومی فلمی مقابلہ: گرام پنچایت کی سطح پر فلمیں بنانے کے لیے قومی سطح کا مقابلہ، 15 دسمبر 2021 سے 15 مئی 2022 تک تھا اوریہ مقابلہ او ڈی ایف + کے مختلف اجزاء سے متعلق تھا۔ ریاستوں کی جانب سے 33 فلموں کی سفارش کی گئی تھی۔ ایوارڈز 3 مختلف زمروں میں دیئے گئے یعنی پہاڑی علاقے، جزائر اور مرکزی زیر انتظام علاقے اور ریاستیں ان زمرو ں میں شامل ہیں ۔
  8. نیشنل وال پینٹنگ مقابلہ: وال پینٹنگ سے متعلق مقابلہ دیہی علاقوں میں اوڈی ایف + کے موضوعات پر منعقد ہواتھا اوریہ  15 اگست 2021 سے 15 اکتوبر 2021 تک  منعقد کیا گیا ۔

اس موقع پر جل شکتی کے مرکزی وزیر نے سوچھ سرویکشن گرامین (ایس ایس جی) 2022 رپورٹ اور جے جے ایم کام کاج کے جائزے 2022 رپورٹ جاری کی اور ان رپورٹس کی پہلی کاپیاں صدر جمہوریہ ہند  کو پیش کیں۔

 

 

جل شکتی کے مرکزی وزیر نے اس تقریب کے دوران سوچھ سرویکشن گرامین (ایس ایس جی2023) اور جل جیون سرویکشن (جےجے ایس 2023) کابھی اعلان کیا۔ اس کےع لاوہ محکمہ نے اس موقع پر حسب ذیل  کئی مہم کابھی آغاز کیا۔

  • گھروں میں جڑواں گڈھے والے بیت الخلاء کو فروغ دینے کے لیے "جڑواں گڈھے سے جڑواں گڈھے کی مہم" کو بہتر فیکل سلج مینجمنٹ کی طرف بڑھانا۔
  • سوچھ جل سے سرکشا:پانی کے معیار سے متعلق اس مہم سے صاف اور محفوظ پینے کے پا نی کی اہمیت پر بیداری پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور دیہی گھروں میں سپلائی کئے گئے پا نی کے معیار کی نگرانی میں بھی مدد گار ثابت ہوگیؤ

اس تقریب میں ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں کی شخصیتوں نے شرکت کی جن میں وزراء، افسران کے علاوہ مرکزی حکومت کے عہدیداران اور ترقیاتی شراکت دار وغیرہ شامل ہیں ۔

 

*************

 

 

ش ح ۔ ح ا۔ ف ر

 

U. No.10980

 



(Release ID: 1864672) Visitor Counter : 132