صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

گاندھی جینتی کے موقع پر صدر جمہوریہ کا پیغام

Posted On: 01 OCT 2022 7:30PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے گاندھی جینتی کے موقع پر قوم کے نام مندرجہ ذیل پیغام جاری کیا ہے۔

صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ”مہاتما گاندھی کی 153ویں یوم پیدائش کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں کی جانب سے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

گاندھی جینتی ہم سب کے لیے ان کی متاثر کن زندگی کی اقدار - امن، مساوات اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے اپنے آپ کو دوبارہ وقف کرنے کا موقع ہے۔ اس سال یہ ایک خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک امرت مہوتسو منا رہا ہے۔ یہ ہم سب کے لیے ایک موقع ہے کہ ہم گاندھی جی کے خوابوں کے ہندوستان کی تکمیل کے لیے کام کریں۔

ایک صدی پہلے، گاندھی جی نے اپنی سودیشی مہم اور خود انحصاری پر اپنے زور سے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا تھا۔ اس طرح، آتم نربھر بھارت کی تشکیل، جو جاری ہے، مہاتما کے وژن سے متاثر ہے اور اس کا مقصد انھیں حقیقی خراج عقیدت ہے۔ ان کے خوابوں کا ہندوستان ایک صاف ہندوستان، ایک صحت مند ہندوستان ہے۔ اس سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات اب پھل دے رہے ہیں۔

جب کہ ہم امرت کال میں داخل ہو رہے ہیں، یہ بات خوش آئند ہے کہ نوجوان نسل بھی گاندھی جی کے کاموں سے تحریک لے رہی ہے۔ آج جب دنیا کو زیادہ سے زیادہ پیچیدہ چیلنجوں کا سامنا ہے، تو ان کی زندگی ایک روشنی کے مینار کے طور پر کام کرتی رہتی ہے، جو ہمیں ہنگامہ خیز پانیوں کے درمیان راستہ نکالنے میں مدد کرتی ہے۔

گاندھی جی نے تمام انسانیت کو اس کی حقیقی صلاحیت دکھائی، اور ہمدردی کی طاقت کو ثابت کیا۔ آئیے ہم ایک بار پھر ان کے راستے، سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چلنے، باہمی خیر سگالی کو فروغ دینے اور ملک اور دنیا کی ترقی کے لیے کام کرنے کا عہد کریں۔“

 

صدر جہموریہ کا پیغام دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10927



(Release ID: 1864237) Visitor Counter : 204