صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے رضاکارانہ خون عطیات کے قومی دن پر خطاب کیا


رکت دان امرت مہوتسو کے تحت 2.5 لاکھ سے زیادہ افراد نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ کیا

مرکزی وزیر صحت نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دینے والوں اور اس میدان میں مثالی کارکردگی پیش کرنے والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی عزت افزائی کی

‘‘رضا کارانہ طور پر خون کا عطیہ دینے کے قومی دن پر آئیے ہم سب عہد کریں کہ ہم ہمیشہ کسی دوسرے کے لئے موجود رہیں گے اور باقاعدگی سے خو ن کا عطیہ دیں گے’’

Posted On: 01 OCT 2022 2:45PM by PIB Delhi

‘ رکت دان امرت مہوتسو کی کامیابی سے انسانیت کے نیک کاز کو تقویت ملی ہے،

جس سے بہت سی قیمتی جانوں کو بچانے میں بے انتہا مدد ملے گی۔  خون کا عطیہ دینا ایک نیک عمل ہے اور سیوا اور سہیوگ کی ہماری مالا مال تہذیب اور روایت کے تناظر میں رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کے قومی دن کے موقع پر آئیے ہم سب عہد کریں کہ ہم ہمیشہ دوسروں کے لئے موجود رہیں گے اور باقاعدگی سے خون کا عطیہ دیں گے۔’’صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے یہ بات آج ایمس، نئی دلی میں رضاکارانہ  خون عطیہ کے قومی دن کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹراتل گوئل، ڈی جی ایچ ایس اور ڈاکٹر ایم سرینواس، ڈائرکٹر ایمس بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

 

خون کا عطیہ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ خون کا عطیہ سیوا ہے اور ایک دوسرے کی مدد کرنا  ہماری ذمہ داری ہے۔ کووڈ عالمی وبا سے نمٹنے میں ہندوستان نے لوک بھاگیداری کی ہماری تابناک روایت سے استفادہ کیا اور عالمی وبا سے نمٹنے کے راستے دکھائے اور اس کے نتیجے میں ہندوستان میں کووڈ ٹیکہ کاری کی دنیا کی سب سے بڑی مہم چلائی گئی۔ رکت دان امرت مہوتسو کا مقصد خون کا عطیہ، خون کی ترسیل اور خون کا بندوبست کرنا ہے۔ اس کے ذریعے رضاکارانہ  خون عطیہ کے بارے میں بیداری لائی گئی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملی ہے کہ خون یا اس کے عناصر دستیاب ہوں،   سب کی رسائی میں ہوں اور  محفوظ ہوں۔    رکت دان امرت مہوتسو کی کامیابی سے انسانیت کے نیک عمل کو تقویت حاصل ہوئی ہے اور اس سے بہت سی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے گا۔ رکت دان امرت مہوتسو کے تحت ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگوں نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیا ہے۔

مرکزی وزیر نے رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والوں، اس میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں، کم یاب بلڈ گروپ عطیہ کنندگان، باقاعدہ سنگل ڈونر پلیٹ لیٹس (ایس ڈی پی) عطیہ کنندگان، خواتین بلڈ ڈونر اور باقاعدگی سے خون کا عطیہ دینے والوں کی عزت افزائی بھی کی ۔ 

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1864233) Visitor Counter : 125