امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

امور صارفین کےمحکمے نے ضروری اشیاء کی قیمتوں کی نگرانی کے بارے میں قومی سطح کی صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد کیا


ریاستی نوڈل افسران قیمت کے اعداد و شمار کے معیار اور باقاعدگی پر توجہ مرکوز کریں: سیکرٹری، محکمہ امور صارفین

Posted On: 01 OCT 2022 9:53AM by PIB Delhi

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016ZNC.jpg

امور صارفین کے  محکمے نے نئی دہلی میں 30 ستمبر 2022 کو قیمتوں کی نگرانی کے بارے میں  ایک روزہ صلاحیت سازی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ ورکشاپ قیمتوں کے کلیکشن کے جغرافیائی کوریج میں اضافے، قیمتوں کے اعداد و شمار کے معیار بہتر  بنانے  اور اس کے تجزیاتی  نتائیج کو بہتر بنانے کے اقدام کا ایک حصہ تھی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد ریاستی نوڈل افسران کو قیمتوں کے اعداد و شمار کی اہمیت کے بارے میں ساس بنانا، قیمتوں کے کلیکشن کے طریقہ کار سے واقف کرانا اور قیمتوں کی اطلاع دینے والے مراکز کے لیے زونل/ریاستی سطح پر آئندہ صلاحیت سازی  کی ورکشاپس کے لیے منصوبہ تیار کرنا تھا۔

امور صارفین کے محکمے کے  سکریٹری، جناب روہت کمار سنگھ نے افتتاحی خطاب میں،قیمتوں کے اعداد و شمار جمع کرنے اور رپورٹ کرنے کے قابل ستائش کام کے لیے تمام ریاستی نمائندوں کی تعریف کی۔ انہوں نے قیمتوں کی نگرانی کی اہمیت، قیمتوں کے اعداد و شمار کے معیار اور جس طرح سے  پالیسی سے متعلق  مختلف فیصلوں میں اس  ڈیٹا کو استعمال کیا جاتا ہے، اس کی  اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ریاستی نوڈل افسران کو مطلع کیا کہ وہ قیمت کے اعداد و شمار کے معیار اور باقاعدگی پر توجہ دیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ملک کے تمام اضلاع میں پرائس ڈیٹا اکٹھا کرنے کے مراکز ہونے سے معلومات کی فراہمی کے کام میں بہتر آئے گی۔

پی ایم ڈی کے اپ گریڈیشن کے لیے تکنیکی مدد ایشین ڈیولپمنٹ  بینک (اے ڈی بی) فراہم کرا رہا ہے۔ جناب کرشن سنگھ روتیلا نے اپنے  خطاب میں اے ڈی بی کے ذریعہ فراہم کئے گئے تعاون  اور سماجی تحفظ کے لیے قیمتوں کی نگرانی کی اہمیت کا ذکر کیا ۔

تکنیکی سیشن کے دوران، قیمتوں کے کلیکشن کے ایپ پر تفصیلی بات چیت کی گئی، جمع کرنے کے عمل میں درپیش چیلنجز، ٹیک ایبلڈ ڈیٹا ویژولائزیشن ڈیش بورڈ اور ریاستی نوڈل افسران کے ساتھ پالیسیوں کے بارے میں تفصیلی وضاحت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورکشاپ  کا اختتام ریاستی نوڈل افسران کے ساتھ بات چیت کے ذریعے ہوا جس میں محکمے میں ہونے والی پیشرفت، قیمتوں کے کلیکشن  کے طریقہ کار کے رہنما خطوط اور ریاستوں میں صلاحیت سازی کی ورکشاپس کے انعقاد کے لیے ایک روڈ میپ تیار کرکے قیمتوں کے کلیکشن  کا ایک مضبوط میکانزم  تیار کرنے کے بارے میں افسران  کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ آخر میں امور صارفین کے محکمے کے اقتصادی مشیر، جناب کے گوئٹے نے شرکاء کا ان کی بے پناہ حمایت اور کلیکشن سینٹر سے قیمتوں کے کلیکشن  میں تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا  جس میں اعداد و شمار کی  اطلاع معیار کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-10915



(Release ID: 1864097) Visitor Counter : 141