مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
سی پی ایچ ای ای او-ایم اوایچ یواے نے 24x7 آبی سپلائی نظاموں پراپنی طرح کی پہلی قومی ورکشاپ کاانعقاد کیا
Posted On:
29 SEP 2022 5:00PM by PIB Delhi
مرکزی عوامی صحت اور ماحولیاتی انجیئرنگ تنظیم (سی پی ایچ ای ای او) ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے ڈائچے گیسل شافٹ فار انٹرنیشنل زوسامے نربیٹ (جی آئی زیڈ) اور حکومت اڈیشہ کی تکنیکی تعاون سے 29اور30 ستمبر 2022کو اڈیشہ کے پوری میں 24x7 آبی فراہمی نظام پر اپنی طرح کی پہلی علاقائی ورکشاپ کا انعقا د کیاہے ۔
دوروزہ ورکشاپ کا آج افتتاح ہوا۔ محترمہ ڈی تھارا ، ایڈیشنل سکریٹری اور قومی مشن ڈائریکٹر(امرت ) ، ہاؤسنگ اور شہری امورکی وزارت نے افتتاحی اجلاس کی صدارت کی اور اہم تقریرکی ۔
عزت مآب وزیراعظم نے تمام شہروں کو پانی کو حفوظ بنانے اورملک کے تمام شہری علاقوں میں آبی فراہمی خدمات کی یونیورسل کوریج مہیاکرانے کے مدنظریکم اکتوبر ، 2021کو امرت 2.0کاآغاز کیاتھا۔ امرت 2.0کے نتائج میں سے تمام 500امرت شہروں میں کم از کم ایک وارڈ یا ایک ڈی ایم اے نل کی سہولت سے 24گھنٹے ساتوں دن پانی کی سپلائی مہیاکرناہے ۔
شہری آبادی کی گزر بسر میں سدھار کرکے خدمات کی تقسیم میں اصلاح اور معیشت کو چلانے کے لیے 24x7 آبی فراہمی نظام پر معلومات کی تشہیر اور ریاستوں اور شہروں کو سنبھالنا وقت کی ضرورت ہے۔
رک رک کر پانی کی فراہمی سے 24x7 مسلسل پانی کی فراہمی نظاموں میں تبدیل کرنے کے لیے ریاستوں اور شہروں کو معلومات کی تشہیر اور ہینڈ ہولڈنگ مدد کو توسیع دینے کے لیے ، ریاست نے قومی سطح پر 24x7 آبی فراہمی نظاموں پر قومی ٹاسک فورس (این ٹی ایف) اور ریاستی سطح پر 24x7 آبی فراہمی نظاموں پر ریاستی سطح پر ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کا قیام کیا ہے۔ دس (10) ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں مے اب تک 24x7 آبی فراہمی نظاموں پر ریاستی سطح پر ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کا قیام کیا ہے۔
ورکشاپ کے دوران جناب جی متھی وتھانن ، پرنسپل سیکریٹری ،محکمۂ ہاؤسنگ اور شہری ترقی ، حکومت اڈیشہ نے اڈیشہ کے متعدد شہروں میں نافذ کئے جارہے ڈرنکس فروم ٹیپ مشن پر سامعین سے خطاب کیا۔
ڈاکٹر ایم دینادھدیالن ، مشیر (پی ایچ ای ای) ، سی پی ایچ ای ای او ، ایم او ایچ یو اے کی صدارت میں قومی ٹاسک فورس (این ٹی ایف)نے 24x7 آبی فراہمی نظاموں پر تکنیکی اجلاس کا اہتمام کیا۔ ریاستوں 2.0 کے 24x7 آبی سپلائی پر ریاستی عملی اسکیم پیش کی۔ پوری، پونے، کوئمبٹور کے 24x7 آبی معاملےکے مطالعے اور سولاپور کے پانی کے آڈٹ کو بھی پیش کیاگیا۔
این ٹی ایف نے وزارت کے ذریعہ شائع 24x7آبی فراہمی پرتکنیکی رہنماخطوط پیش کئے ۔ این ٹی ایف 24x7آبی فراہمی اورنظام پالیسی کا مسودہ بھی پیش کرے گااور 24x7آبی فراہمی نظام پر پی پی پی رہنماخطوط کا مسودہ تیارکرے گااورریاست کے شراکت داروں سے رد عمل حاصل کرے گا۔
کانفرنس میں 9ریاستوں کے ریاستی سطح کی ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف ) کے صدور اورارکان سمیت تقریبا 100شراکت دارحصہ لے رہے ہیں ۔ جس میں تکنیکی سربراہ ، اہم انجینئر، شہرکے انجینئرمعروف انجینئرشامل تھے ۔
***********
(ش ح ۔ش ت۔ ع آ)
U -10875
(Release ID: 1863724)
Visitor Counter : 112