بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کھادی اور دیہی صنعت کمیشن نے صفائی مہم شروع کی

Posted On: 29 SEP 2022 2:52PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کئی مواقع پر تمام ہندوستانیوں کو  صفائی کا پیغام دیا ہے۔ نئی دہلی کے راج پتھ پر سووچھ بھارت ابھیان کی شروعات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا، ’’صرف سووچھ بھارت کے ذریعے ہی یہ ملک مہاتما گاندھی کو ان کی جینتی پر  سچا خراج عقیدت  پیش کر سکتا ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011HLE.jpg

2 اکتوبر، 2014 کو ملک بھر میں سووچھ بھارت ابھیان کو ایک قومی تحریک کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم کے خواب کو پورا کرنے کے لیے کھادی اور دیہی صنعت کمیشن  (کے وی آئی سی) اپنی پوری  صلاحیت اور  پورے عزم کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ کمیشن کے چیئرمین جناب منوج کمار نے نئی دہلی کے راج گھاٹ پر اس سلسلے میں ایک صفائی مہم کی شروعات کی اور صفائی کے تئیں اپنے عزم کو دہرایا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DTSW.jpg

اس سے پہلے 17 ستمبر، 2022 کو وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر کھادی اور دیہی صنعت کمیشن  کے چیئرمین نے کمیشن  کے مرکزی دفتر کے عہدیداروں اور ملازمین کے ساتھ بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نارائن رانے کی قیادت میں ممبئی کے جوہو بیچ پر ایک  صفائی پروگرام چلا کر عام لوگوں کے درمیان صفائی کے  موضوع پر بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10827


(Release ID: 1863410) Visitor Counter : 127