مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، 29-30 ستمبر 2022 کو 2 روزہ سووچھ شہر سمواد اور ٹیک نمائش کا انعقاد کرے گی


سولہ ریاستیں سمواد کے دوران اپنے تجربات، سیکھنے اور بہترین طریقوں کا اشتراک کریں

ٹیک نمائش ، ملک بھر سے  کچرے  کے انتظام میں بہترین ماڈلز کا مظاہرہ کرے گا

Posted On: 28 SEP 2022 1:10PM by PIB Delhi

سووچھ بھارت مشن  شہری  کے آٹھ سال منانے کے لیے ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ 17 ستمبر 2022 (سیوا دیوس) سے 2 اکتوبر  2022 (سوچھتا دیوس) تک ‘سووچھ امرت مہوتسو’ ایک پندرہ روزہ موضوعاتی تقریبات اور سرگرمیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت سووچھ بھارت مشن اربن 2022 کے تحت 29-30 ستمبر 2022 کو سوچھ بھارت مشن کے تحت ایک سووچھ شہر سمواد اور ٹیکنالوجی نمائش کا انعقاد کر رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0010Q0J.jpg

اس سمواد میں 800 سے زیادہ مندوبین کی شرکت متوقع ہے، جس میں ریاستوں اور شہروں کے سینئر حکام، سیکٹر پارٹنرز، صنعت کے نمائندے، غیر سرکاری تنظیمیں، اکیڈمیاں وغیرہ شامل ہیں۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری سمواد اور ٹیک نمائش  کا افتتاح  29 ستمبر 2022 کو کریں گے۔

یہ پروگرام سووچھ بھارت مشن اربن 2.0 کی صلاحیت سازی کی پہل ہے، جو ریاستوں اور شہروں کو کچرے کے انتظام میں ہونے والی تمام حالیہ ترقیات کی سمجھ سے آراستہ کرنے کے لیے ہے۔ یہ اعلیٰ معیار کی تکنیکی اور انتظامی بات چیت پر مشتمل ہوگی، جو خاص طور پر میونسپل ٹھوس فضلہ اور مائع فضلہ کے انتظام سے متعلق موضوعات کے ارد گرد تیار کی گئی ہے، تاکہ ریاستوں اور شہروں کو کوڑے سے پاک حیثیت کی طرف اپنے سفر میں حکمت عملیوں، بہترین طریقوں اور چیلنجوں پر غور کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔ سمواد تقریباً 16 ریاستوں کے مقررین کی میزبانی کرے گا تاکہ وہ اپنے تجربات، سیکھنے اور بہترین طریقوں کو شیئر کرسکیں۔ اس کے علاوہ،یو این ڈی پی، جی آئی زیڈ انڈیا، یو ایس اے آئی ڈی، آئی ایف سی کے سیکٹر پارٹنرز اور آئی آئی ٹی   روڑکی، بی اے آر چی، سی ایس ای اور  ٹی ای آر آئی وغیرہ جیسے تعلیمی اور تحقیقی اداروں کے ماہرین بھی اپنی مہارت اور بصیرت کا اشتراک کریں گے۔

ملک بھر سے کچرے کے انتظام میں بہترین ماڈلز کی نمائش کرنے والی ٹیک نمائش بھی سمواد کا حصہ ہوگی۔ تقریباً 35 ٹیکنالوجی فراہم کرنے والے کچرے  کے انتظام میں جدید ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کریں گے۔ ٹھوس کچرا انتظام /صفائی کے مختلف پہلوؤں جیسے کہ  آئی ٹی  اور جی آئی ایس پر مبنی ایپلی کیشنز، استعمال شدہ پانی کے انتظام، پیکیجنگ کے متبادل اور 3 آر (ریڈیوس- ری سائیکل – ری یوز)،  میونسپل ٹھوس کچرے  کی پروسیسنگ، موبائل اور پورٹیبل یونٹس، تعمیراتی اور انہدامی کچرا  اور تدارک کے اقدامات پر ورکنگ ماڈلز ڈ کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں، قابل تحریک  بیت الخلاء، استعمال شدہ پانی کے انتظام وغیرہ کے مشن کے اقدامات پر موضوعاتی تجرباتی نمائشیں بھی ہوں گی۔

ریاستی وزیر جناب کوشل کشور، 30 ​​ستمبر 2022 کو اختتامی اجلاس میں مندوبین سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر، 17 ستمبر 2022 کو شروع ہونے والے انڈین سووچھتا لیگ (آئی ایس ایل) کے بین شہر صفائی مہم مقابلے کے فاتحین کا اعلان کیا جائے گا اور  انہیں اعزاز سے نوازا جائے گا۔

سمواد یکم اکتوبر 2022 کو عظیم الشان فنالے  کا پیش خیمہ ہو گا، جب کافی انتظار والے آزادی کے  75 سووچھ سرویکشن ایوارڈز کا اعلان کیا جائے گا۔ ہندوستان کی عزت مآب صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو اس موقع پر شرکت کریں گی اور سووچھ سرویکشن ایوارڈز کے مختلف زمروں کے تحت سرفہرست کارکردگی دکھانے والے شہروں اور ریاستوں کو اعزاز سے نوازیں گی۔ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ ایوارڈز شہروں کو مزید تحریک دینے کا کام کریں گے، جو اس کے بعد دوسرے شہروں کو کچرے سے پاک شہروں کے اجتماعی ویژن کی پیروی کرنے اور اس کا ادراک کرنے کی قیادت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- ا ک- ق ر)

(29-09-2022)

U-10808


(Release ID: 1863298) Visitor Counter : 158