عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ریاستی حکومتوں سے کہا کہ وہ آئی اے ایس اور دیگر آل انڈیا سرویس افسران کے مرکزی  ڈیپوٹیشن کو آسان بنائے


مرکزی وزیر نے عملہ ، جنرل ایڈمنسٹریشن اور انتظامی اصلاحات کی دیکھ بھال کرنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریوں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی او پی  ٹی کو مطلع کرتے ہوئے، زیر التواء سروس کے اراکین کے سروس ریکارڈ کے تمام جائزوں کو تیزی سے مکمل کرنے میں ریاستی حکومتوں سے تعاون کی درخواست کی

Posted On: 28 SEP 2022 3:24PM by PIB Delhi

 

سائنس و ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ریاستی حکومتوں سے کہا کہ وہ آئی اے ایس اور دیگر آل انڈیا سروس کے افسران کی مرکزی ڈیپوٹیشن کوآسان بنائے ۔

عملہ، جنرل ایڈمنسٹریشن اور انتظامی اصلاحات کی دیکھ بھال کرنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سکریٹریوں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا، مرکزی ڈیپوٹیشن ہمارے ملک کے وفاقی ڈھانچے کا حصہ ہے اور ریاستی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ اس حوالے سے خدشات کے بارے میں  انہوں نے کہا، ایک آل انڈیا سروس آفیسر  ریاست  اور مرکز دونوں میں حکومت کا ایک اہم انٹر فیس ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00146QI.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ آل انڈیا سروسز کے کیڈر مینجمنٹ کے لیے پہلے سے ہی ایک طے شدہ ڈھانچہ موجود ہے اور اسی پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک خاص پہلو مرکز میں آل انڈیا سروس افسران کی تعیناتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت، ریاست/ مرکز میں اعلیٰ کارکردگی اور پہل کے معیار کو برقرار رکھنے  اور خامیوں کو دور کرنے کے واحد مقصد سے ، اے آئی ایس (ڈی سی آر بی) قوانین ، 1958 کے ضابطہ  16(3) کے تحت فراہم سروس ریکارڈ کا گہرائی سے جائزہ لیتی ہے۔ وزیر موصوف ڈی او پی ٹی کو مطلع کرتے ہوئے ان کے پاس زیر التوا ایسے تمام جائزوں کو جلد از جلد مکمل کرنے میں ریاستی حکومتوں سے تعاون کی درخواست کی ۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ رواں سال کے دوران مرکزی حکومت نے سول سروسز امتحان کے ذریعہ 180 آئی اے ایس افسران کو کامیابی کے ساتھ مختص کیا ہے اور تقریباً 434 خالی آسامیوں کو ریاستی سروسز سے شامل کرکے بھرتی کے لیے متعین کیا گیا ہے جنہیں جلد ہی پُر کیا جانا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وہ ریاستی حکومتوں سے یہ بھی درخواست کریں گے کہ وہ مرکزی حکومت کے ذریعہ وقتاً فوقتاً جاری کردہ آل انڈیا سروسز کے افسران کی موثر خدمات اور چوکسی کے انتظام سے متعلق رہنما خطوط پر عمل کریں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کووڈ وبائی مرض کے بعد، یہ کانفرنس اہلکاروں کے معاملات کے انچارج ریاستی سکریٹریوں کے ساتھ باہمی  مفاد اور دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیالات کرنے کے لیے سالانہ کانفرنسوں کی روایت کا احیاء ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C1SJ.jpg

تربیت کے پہلو پر بات کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ کسی سرکاری افسر سے بہترین استفادہ کے لیے، اسے مناسب طور پر تربیت دی جانی چاہیے اور مرکزی حکومت نے اپنے افسران کی تربیت کے لیے موثر تربیتی ماڈیول تیار کیے ہیں۔ انہوں نے کہا، مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کے اہلکاروں ، خاص طور پر وہ لوگ جو جدید ترین سطح پر کام کرنے والوں کے لیے ایک ماڈیول تیار کیا ہے اور اور ریاستی حکومتوں سے اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ آل انڈیا سروسز کے افسران ہندوستانی انتظامیہ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ حکومت ہند اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ حکومتی پالیسیوں کے موثر نفاذ کے ذریعہ اچھی حکمرانی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے ٹھوس کوششیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا پلیٹ فارم بنانے  کی ضرورت ہے جہاں اس محکمے اور دیگرشراکت داروں کے مابین باقاعدگی سے بات چیت ہوتی رہے۔

حکومت ہند اور ریاستی حکومتیں ملک کی سب سے بڑے آجر ہیں۔ سرکاری نوکری ہر شہری کا ایک خواب ہے، جس میں معاشرے کے تمام طبقات شامل ہیں۔ لوگ سرکاری ملازمت کا خواب  نہ صرف اس لیے دیکھتے ہیں کہ یہ بہترین سہولیات، تنخواہ کا پیکج اور ملازمت کا تحفظ فراہم کرتی ہے بلکہ اس لیے بھی کہ انتخاب کا عمل سب کے لیے کھلا ہے اور میرٹ پر مبنی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003F22K.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’’مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ مرکزی حکومت نے اس کے تحت تمام خالی آسامیوں کو ایک مشن موڈ میں پُر کرنے کی پہل کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ریاستی حکومتیں بھی اسی طرح کی مشقیں کریں گی۔جبکہ سرکاری ملازمت  کا حصول ہر امیدوار کے لیے ایک خواب بنا رہتا ہے، لیکن اس کام کو دیانتداری اور لگن کے ساتھ کرنے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کا پہلو خاص طور پر آج کے حالات میں یکساں اہمیت  کا حامل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات چیت کو ایک باقاعدہ پروگرام بنانے کی کوشش کے لیے سکریٹری، ڈی او پی ٹی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی اور مزید کہا کہ وہ ریاستی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ اس طرح کے مسلسل تعامل کی حمایت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

10799



(Release ID: 1863224) Visitor Counter : 87