وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

رکشا منتری دنجان، آسام میں فوج کی تشکیل کا دورہ کیا؛لائن آف کنٹرول(ایل اے سی)پر کارروائی تیاریوں کا جائزہ لیا


جناب راجناتھ سنگھ دفاعی تیاریوں کا زمینی جائزہ لینے کے لئے اروناچل پردیش میں آگے کے محاذوں کا دورہ کریں گے

Posted On: 28 SEP 2022 7:07PM by PIB Delhi

رکشا منتری جناب راجناتھ سنگھ نے 28؍ستمبر 2022کو دِنجان ، آسام میں فوج کی تشکیل کا دورہ کیا ۔ رکشامنتری 30 ؍ستمبر 2022 تک آسام اور اروناچل پردیش کے تین روزہ دورے پر ہیں، جس میں آگے کے مقامات کا دورہ بھی پروگرام میں شامل ہے۔ان کے ساتھ چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل منوج پانڈے اور جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ، ایسٹرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل آر پی کالیتا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہیں۔

دورے کے دوران جناب راجناتھ سنگھ نے ملک کے بالکل مشرقی حصے میں فوج کی تشکیل کی کارروائی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہیں جنرل آفیسر کمانڈنگ ، تین کور پس لیفٹیننٹ جنرل آر سی تیواری اور دیگر اعلیٰ حکام کے ذریعے لائن آف کنٹرول کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ساتھ اہلیتی ترقی اورآپریشن سے متعلق تیاریوں کے بارے میں معلومات دی گئی۔ رکشا منتری کو فرنٹ لائن پر تعینات فوجوں کی آپریشن ،اہلیت کو بڑھانے کے تعلق سے اہم نوعیت کے فوجی سازو سامان اور ٹیکنالوجی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔انہوں نے چیلنج کے حالات میں اسپیئر کورپس کے تمام رینکوں کے ذریعے کئے جارہے اعلیٰ نوعیت کے کام بہترین خدمات کی ستائش کی۔

29ستمبر2022 کو جناب راجناتھ سنگھ آپریشنل کے تیاریوں کا زمین تجزیہ کرنے اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے اگلے محاذ کی چوکیوں کا دروہ کریں گے۔وہ مقامی  اِیدو مِشمی قبائل کی سالانہ یاترااتھو پوپو کی دوسری مذہبی مہم کے ممبروں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے، جسے ہندوستانی فوج کے ذریعے 2021 سے آؤٹ ریچ کے حصے کی شکل میں سہولتیں دی جارہی ہیں اور مقامی لوگوں کی مدد کرنے اور سیاحت کے فروغ کے لئے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔

رکشا منتری اپنے تین روزہ دورے کے دوران بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او)کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

************

 

 

ش ح-ج ق–ن ع

U. No.10791


(Release ID: 1863140) Visitor Counter : 127