مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈی او ٹی  نے روٹر آئی ایس ڈی  کالوں کے لئے جعلی غیر قانونی ٹیلی کام سیٹ اَپ کا پتہ لگایا

Posted On: 28 SEP 2022 3:48PM by PIB Delhi

دھوکہ باز انٹرنیٹ ( وی او آئی پی ) کے ذریعے موصول ہونے والی آئی ایس ڈی  کالوں کو غیر قانونی طور پر بھارت میں گھریلو موبائل اور وائر لائن صارفین تک پہنچانے کے لئے غیر قانونی ٹیلی کام سیٹ اَپ کا استعمال کرتے ہیں۔ غیر قانونی ٹیلی کام سیٹ اَپ بنیادی طور پر ایک طرف انٹرنیٹ کنیکٹی ویٹی کا استعمال کرتے ہیں اور کال کی تقسیم کے لئے گھریلو موبائل اور لینڈ لائن نیٹ ورک سے منسلک ہوتے ہیں ، جس کی ضابطے کے مطابق اجازت نہیں ہے۔ اس طرح کے غیر قانونی سیٹ اَپس سے حکومت کے لئے سیکورٹی کو خطرہ اور ریونیو کا نقصان ہوتا ہے۔

ٹی ایس پیز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ڈی او ٹی  فیلڈ یونٹس نے پچھلے چار مہینوں میں ایسے 30 غیر قانونی ٹیلی کام سیٹ اَپس کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

عوام سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی اداروں کی اطلاع ڈی او ٹی  کے کال سینٹر کو دیں۔ کال سنٹر جس کا نمبر 1800110420/1963 ہے ، وہ بھارتی موبائل / لینڈ لائن نمبر کو ظاہر کرنے والی بین الاقوامی کال موصول ہونے پر عوام کے ذریعہ مقدمات کی اطلاع دینے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 10781

 



(Release ID: 1863100) Visitor Counter : 112