وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے  مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے مہنگائی بھتےکی اور پنشن یافتگان کے لئے  مہنگائی راحت کی اضافی قسط کے اجرا کو منظوری دی،  جس کا نفاذ یکم جولائی 2022 سے ہوگا

Posted On: 28 SEP 2022 4:06PM by PIB Delhi

وزیراعظم نریندر مودی کے زیر صدارت کابینہ نے  مرکزی حکومت کے ملازمین اورپنشن  یافتگان  کےلئے 4 فیصد کی شرح سے  مہنگائی بھتہ اورمہنگائی راحت کی قسط کےاجرا کو منظوری دی ہے ۔ اس کانفاذ یکم جولائی 2022سے ہوگا ، جوجون 2022 میں ختم ہونے و الی مدت کے لئے کل ہند صارف قیمت اشاریےکے 12 ماہانہ اوسط میں  فیصدمیں اضافہ پر مبنی ہوگا ۔

مرکزی حکومت کے ملازمین اور پنشن یافتگان یکم جولائی 2022 سے بالترتیب مہنگائی بھتے  اور مہنگائی ریلیف میں اضافی رقم حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے ۔

مرکزی حکومت کے ملازمین کو مہنگائی بھتے میں اس اضافہ کی بنیاد پر اضافی مالی مضمرات سالانہ 6591.36 کروڑ روپئے ہوں گے،  اور مالی سال 2022-23 میں  (یعنی جولائی 2022 سے فروری 2023 تک 8 مہینے) 4394.24 کروڑ روپئے ہوں گے ۔

پنشن یافتگان کی مہنگائی ریلیف میں اضافہ کی بنیاد پر اضافی مالی مضمرات مالی سال 2022-23 کے دوران   (یعنی جولائی 2022 سے فروری 2023 تک 8 مہینے)  4174.12 کروڑ روپئے کے بقدر ہوں گے ۔

مہنگائی بھتے اورمہنگائی ریلیف کی وجہ سے خزانہ پر پڑنے والامجموعی بوجھ  سالانہ12852.56 کروڑ روپئے ہوگا  اورمالی سال 2022-23 (یعنی جولائی 2022 سے فروری 2023 تک 8 مہینے) میں 8568.36 کروڑ روپئےہوگا ۔

 

******

 

ش ح ۔س ب۔ ف ر

U. No.10767


(Release ID: 1863033) Visitor Counter : 127