امور داخلہ کی وزارت

داخلی اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے آج گجرات کے کلول میں 150 بستر والے ای ایس آئی سی اسپتال کا افتتاح کیا اور اُمیا  ماتا کے پی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے 750 بستر والے آدرش کثیر خصوصیت والے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا


وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر شہری خصوصاً غریبوں کے لئے صحت کے حق کو یقینی بنایا ہے

پردھان منتری آیوشمان یوجنا کے تحت جناب مودی نے 60 کروڑ غریب افراد کے لئے 5 لاکھ روپے تک صحت کی مفت سہولیات فراہم کی ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں روزگار ریاستی بیمہ اسکیم کاپھر سے احیاء کیا ہے اوراس کا فائدہ  ملک بھر کے مزدوروں تک پہنچایا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آیوشمان صحت بنیادی ڈھانچہ مشن کے تحت 64 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ 600 سے زیادہ ضلعوں میں 35ہزار نئے انتہائی دیکھ بھال والے بستر فراہم کئے ہیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے 730 ضلعوں میں مربوط پبلک ہیلتھ لیباریٹریز پر کام بھی شروع کردیا ہےاور مختلف بڑی بیماریوں کے لئے 1600 کروڑ روپے مختص کرنے کے ساتھ تحقیقی سینٹر مراکز پر بھی کام شروع کردیا ہے

2013-14 میں صرف 387 میڈیکل کالج تھے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی نے 2021-22 میں ان کالجوں کی تعداد میں 596 تک کا اضافہ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ایم بی بی ایس کی سیٹیں 51 ہزار سے بڑھاکر 89 ہزار کردی ہیں اور پوسٹ گریجویٹ نشس

Posted On: 27 SEP 2022 4:57PM by PIB Delhi

داخلی اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے کلول میں 150 بستر والے ای ایس آئی سی اسپتال کا افتتاح کیا اور اُمیا  ماتا کے پی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے 750 بستر والے آدرش کثیر خصوصیت والے اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپیندر پٹیل ،صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویہ ، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو اور محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی بھی موجود تھے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001T7SM.jpg

 

اپنے خطاب کے دوران جناب امت شاہ نے کہا کہ آج گجرات کے کلول میں دو بڑے اسپتالوں کے لئے بھومی پوجن کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان اسپتالوں سے کلول تحصیل اور شہر کے تمام شہری اچھے اور بہتر طبی سہولیات اور بہتر علاج و معالجہ کی سہولتیں حاصل کرسکیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اُمیا ماتا جی کڈوا پاٹیدار ٹرسٹ  کی جانب سے بنائے جارہے اسپتال میں 35 فیصد غریب مریض  صحت کی مفت سہولت حاصل کرسکیں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں اور محنت کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی رہنمائی میں روزگار ریاستی بیمہ اسکیم کا پھر سے احیاء کیا گیا ہے اور ملک بھر کے مزدور اس کا فائدہ حاصل کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے ہر شہری کو صحت کا حق دیا ہے خاص کر غریبوں کو۔ پردھان منتری آیوشمان یوجنا کے تحت وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 60کروڑ  غریب افراد کو 5 لاکھ روپے تک کی مفت طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JUWX.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 64,000 کروڑ روپے مالیت کا آیوشمان صحت بنیادی ڈھانچہ ،غریبوں کے لئے اس طرح کی پہلی سب سے بڑی اسکیم ہے ۔ اس اسکیم کے تحت، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 600 سے زیادہ اضلاع میں  انتہائی دیکھ بھال کے لئے 35,000 نئے بستر فراہم کیے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت  میں حکومت نے 730 اضلاع  میں مربوط عوامی صحت لیباریٹریاں بھی شروع کی ہیں اور مختلف بڑے اسپتالوں کے لئے 1600 کروڑ روپے مختص کرنے کے ساتھ تحقیقی مراکز بھی شروع کئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003TUXW.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ  ملک میں 2013-14 میں  کل 387 میڈیکل کالج تھے  لیکن وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے 2021-22 میں ان کالجوں کی تعداد میں 596 تک کا اضافہ کیا۔انہو ں نے کہا کہ  وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کی قیادت  میں حکومت نے ایم بی بی ایس کی نشستوں کی تعداد 51,000 سے بڑھا کر 89,000 کر دی ہے۔جبکہ  پوسٹ گریجویٹ کی نشستیں بھی 31,000 سے بڑھا کر 60,000  تک کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ 10 نئے ایمس شروع کیے گئے ہیں اور 75 نئے میڈیکل کالجزکی منظوری دی گئی ہے،اس کے علاوہ 22 مزید ایمس کھولنے کا بھی منصوبہ ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0042LBN.jpg

 

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ گجرات نے گجرات نے زچگی کے دوران ہونے والی اموات  ،نوزائد بچوں کی اموات اور اسپتال میں بچوں کی پیدائش جیسے اہم شعبوں  میں خاطر خواہ سدھار کیا ہے۔آج 100 میں سے 96 اسپتالوں میں بچوں کی ڈیلیوری ہوتی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ گجرات نے جنسی تناسب میں بھی شاندار ترقی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تپ دق اور کینسر کے لیے ایک خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے جس کے تحت ان بیماریوں کی ابتدائی مرحلے میں  ہی تشخیص کی جا سکتی ہے۔ گاندھی نگر ضلع کی دو تحصیلوں، گاندھی نگر اور کلول میں، تقریباً 80 فیصد دیہی علاقوں میں کینسر کی جانچ مکمل ہو چکی ہے۔

 

***********

 

ش ح ۔   ح ا ۔ م ش

U. No.10757



(Release ID: 1862854) Visitor Counter : 126