محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی ایس پورٹل پر خالی اسامیوں میں زبردست اضافہ

Posted On: 27 SEP 2022 5:49PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم نے لیبر اور روزگار کی وزارت (ایم او ایل ای)، حکومت ہند کے نیشنل کریئر سروس (این سی ایس) پورٹل کا افتتاح جولائی 2015 میں کیا تھا۔ این سی ایس پورٹل مختلف قسم کی روزگار سے متعلق خدمات فراہم کرنے والا ایک نوکری کا پلیٹ فارم ہے ، جس کا مقصد  نوکری کے متلاشی لیاقت یافتہ افراد کی مدد کرنا ہے تاکہ انہیں مناسب روزگار تلاش کرتے وقت امکانی آجروں کے ساتھ جوڑا جا سکے۔ این سی ایس، کریئر کاؤنسلنگ، پیشہ ورانہ رہنمائی، اور کریئر اسکل ٹریننگ کے ذریعے امیدواروں کی شخصیت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

این سی ایس پورٹل پر 26 دستمبر، 2022 تک فعال خالی اسامیوں کی تعداد 482264 تک پہنچ گئی، جو کہ اب تک کہ سب سے زیادہ تعداد ہے اور یہ متنوع شعبوں پر محیط ہے، جو ملک میں روزگار میں ہونے والے اضافہ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔  اس سے پہلے خالی اسامیوں کی سب سے زیادہ تعداد 320917 تھی، جسے جون 2019 میں درج کیا گیا تھا۔ اس میں تعاون کرنے والے سرفہرست 5 شعبے ہیں – مالیات اور بیمہ، آپریشنز اور سپورٹ، ہوٹل/ فوڈ سروس اور کیٹرنگ، صحت کا شعبہ اور آئی ٹی اور کمیونی کیشن۔ این سی ایس پورٹل کے آغاز سے لے کر موبلائز کی گئی خالی اسامیوں کی مجموعی تعداد 1.09 کروڑ سے زیادہ ہے۔

مالی سال 23-2022 میں این سی ایس پورٹل سے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کی تعداد میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔  اپریل 2021 سے ستمبر 2021 کے درمیان شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کی تعداد 190335 تھی۔ جب کہ  یکم اپریل 2022 سے 26 ستمبر 2022 تک شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کی تعداد 25 لاکھ کے نشان کو پہلے ہی پار کر چکی ہے۔

عزت مآب وزیر خزانہ کے ذریعے بجٹ 23-2022 میں کیے گئے اعلان کے مطابق، این سی ایس پورٹل پر اب ای شرم کے ساتھ اے پی آئی بیسڈ انٹیگریشن موجود ہے، جو غیر منظم شعبے کے کارکنوں کو  این سی ایس پورٹل پر  نوکری کے متلاشی فرد کے طور پر رجسٹر کرنے اور  اُدیم رجسٹرڈ ایم ایس ایم ای کو  رجسٹریشن کی سہولت فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ  آسانی سے  این سی ایس پورٹل پر بطور آجر خود کو رجسٹر کر سکیں اور اپنی خالی اسامیاں پوسٹ کر سکیں۔ نوکری کے متلاشی فرد کے طور پر ایس آئی پی کے سندیافتہ ہنرمند امیدواروں کے رجسٹریشن کے لیے این سی ایس نے پہلے سے ہی اسکل انڈیا پورٹل (ایس آئی پی) کے ساتھ خود کو جوڑ رکھا ہے۔ این سی ایس اور اُدیم پورٹل کے درمیان  ہونے والے اس ارتباط سے ابھی تک این سی ایس پورٹل پر 39000 سے زیادہ ایم ایس ایم ای نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے۔  این سی ایس پورٹل پر ای شرم کے رجسٹرڈ افراد کی مجموعی تعداد اس وقت 9.72 لاکھ ہے۔ مزید برآں،  پی ایم کے وی وائی (اسکل انڈیا پورٹل) کے کل 41.52 لاکھ سرٹیفکیٹ ڈیٹا کو این سی ایس پورٹل کے ساتھ شیئر کیا جا چکا ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10727


(Release ID: 1862633) Visitor Counter : 166