وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ، جاپان کےوزیراعظم کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں افتتاحی  کلمات کااردو ترجمہ

Posted On: 27 SEP 2022 12:57PM by PIB Delhi

جناب عالی!

اس  دکھ کی گھڑی میں آج ہم  مل رہے ہیں۔ آج جاپان آنےکےبعد میں اپنے آپ کو زیادہ ا فسردہ محسوس کررہا ہوں۔  کیونکہ پچھلی مرتبہ جب میں آیا تھا  تو آبے سان سے بہت لمبی باتیں ہوئی تھیں اور کبھی سوچا ہی نہیں تھا  کہ جانے کےبعد ایسی خبر سننے کی  نوبت آئے گی ۔

آبےسان  اور ان کے ساتھ آپ ، وزیر خارجہ کی حیثیت سے بھی  بھارت اور جاپان کے  رشتوں کو نئی اونچائیوں پر لے گئے اور بہت سے شعبوں میں انہیں  توسیع  بھی دی اور ہماری دوستی نے   ایک عالمی اثر پیدا کرنے  میں بھی  بہت بڑا رول ادا کیا، بھارت اور جاپان کی دوستی نے، او راس  سب کے لئے آج بھارت کے عوام     آبے سان کو بہت یاد کرتے ہیں، جاپان کو بہت یاد کرتے ہیں۔ بھارت ایک طرح سےہمیشہ   ان سےمحرومی محسوس کررہا ہے۔ 

لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں بھارت- جاپان رشتے اور بھی گہرے ہوں گے اور  زیادہ  اونچائیوں کو پار کریں گے اور ہم  دنیا میں   مشکلات کا حل  مہیا کرنے میں ایک اہم   رول  ادا کرنے کے  اہل بنیں گے، ایسا میرا پورا یقین ہے۔

اعلامیہ:

یہ  وزیراعظم کے  کلمات کا قریب ترین ترجمہ ہے ۔ اصل کلمات ہندی میں  ادا کئے گئےتھے۔

 

 

ش ح۔ ا س ۔ ج

UNO-10709

 



(Release ID: 1862500) Visitor Counter : 113