محنت اور روزگار کی وزارت
وزیر داخلہ نے سانند میں ای ایس آئی سی کے 350 بستر والے اسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا
یہ اسپتال گاؤوں والوں کے ساتھ 12 لاکھ ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال کرے گا
وزیر داخلہ نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کے تئیں وزیر اعظم کے جامع طریقۂ کار کا اعادہ کیا
ای ایس آئی سی تعمیراتی سیکٹر میں ورک فورس تک اپنی رسائی میں توسیع کرے گا : جناب بھوپندر یادو
وزارتِ محنت نے ملک کے 750 سے زیادہ اضلاع میں ای ایس آئی سی کی رسائی کو توسیع دینے کا عزم کر رکھا ہے
Posted On:
26 SEP 2022 3:36PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امدادِباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات میں احمد آباد کے سانند میں ای ایس آئی سی کے 350 بستر والے ( جسے 500 بستر تک بڑھایا جا سکتا ہے ) اسپتال کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ 350 بستر والے اسپتال میں او پی ڈی، اِنڈور سہولیات ، ایکسرے، ریڈیولاجی، لیباریٹری، آپریشن تھیٹر، زچگی اور امراض نسواں کی سہولیات، آئی سی یو اور الٹراساؤنڈ سمیت دیگر جدید سہولیات دستیاب ہوں گی۔ 9.5 ایکڑ اراضی پر تعمیر ہونے والے اِس اسپتال کی تعمیر پر 500 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ اسے ضرورت کے مطابق جلد ہی 500 بستر کے اسپتال میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسپتال سانند کے گاؤوں والوں کے ساتھ ساتھ 12 لاکھ ملازمین اور اُن کے اہلِ خانہ کی دیکھ بھال کرے گا۔
وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کے تئیں وزیر اعظم کی تین رخی حکمتِ عملی کا اعادہ کیا ، جس میں طبی سائنس کے بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کی توسیع ، آیوش جیسی روایتی بھارتی ادویات کو مرکزی دھارے میں لانا اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے مہارت کی دستیابی کو بڑھانا شامل ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محنت اور روزگار، ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے کہا کہ ریاست اور انتظامیہ کے تعاون سے ، اس کے مؤثر نتائج حاصل کرنا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 500 بستر والا یہ اسپتال جدید ترین اسپتالوں میں سے ایک ہو گا ، جس میں نہ صرف ملازمین بلکہ علاقے کے تمام گاؤوں والوں کے لئے بھی بہترین طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص طبی سہولیات سے محروم نہیں رہے گا۔
وزیر موصوف نے وزارت محنت کو ’’ سواستھیہ سے سمرِدھی ‘‘ کا منتر فراہم کرنے کے لئے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بھارت کو خود کفیل بنانے کے لئے ضروری ہے کہ افرادی قوت میں شامل ہر شخص صحت مند ہو۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے ذریعے شروع کی گئی 70 سال پرانی ای ایس آئی سی اسکیم ، اس کے مقاصد کو اچھی طرح حاصل کر رہی ہے ۔ ای ایس آئی سی اسکیم کے تحت 3 کروڑ نوے لاکھ کنبوں اور 12 کروڑ افراد فیض یافتگان شامل ہیں۔ ہماری موجودگی ملک بھر کے 598 اضلاع میں واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے اور 75 سال کے ’’ آزادی کے امرت مہوتسو ‘‘ میں وزارت نے ای ایس آئی سی کی رسائی کو ملک کے 750 سے زیادہ اضلاع میں توسیع دینے کا عہد کیا ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ای ایس آئی سی اب پیشہ ورانہ بنیادوں پر کام کر رہا ہے ، جس میں کام کے مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے ، جس میں خواتین افرادی قوت کی صحت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
350 بستر والے اسپتال کے لئے ، جسے 500 بستروں تک توسیع دی جا سکتی ہے ، سنگ ِ بنیاد رکھنے کے لئے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ، جناب یادو نے احمد آباد کے تمام آرکیٹیکچر کے اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کے لئے ایک مقابلے کا اعلان کیا کہ وہ سانند کے ایس ایس آئی سی اسپتال کے لئے تعمیراتی ڈیزائن تجویز کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقابلے میں اوّل آنے والے کو ایک لاکھ روپئے ، دوسرے نمبر پر آنے والے کو 50000 روپئے اور سب سے بہتر پانچ ڈیزائنوں میں سے تین سب سے بہتر ڈیزائنوں کے لئے ہر ایک کو 25000 روپئے کا انعام دیا جائے گا ۔ جناب یادو نے کہا کہ یہ اسپتال اگلے 100 برسوں تک مریضوں اور مقامی گاؤوں والوں کی خدمت کرے گا ۔ وزیر موصوف نے اس موقع پر پیشہ ورانہ تحفظ کوڈ مرتب کرنے کے تئیں گجرات حکومت کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ای ایس آئی سی کے اس عزم کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ تعمیراتی سیکٹر کی افرادی قوت کے لئے بھی اپنی رسائی میں توسیع کرے گا تاکہ انہیں بھی باوقار زندگی گزارنے کا موقع مل سکے ۔
گجرات میں ای ایس آئی سی اسکیم
ملازمین کی ریاستی انشورنش اسکیم ، ریاست گجرات میں 4 اکتوربر ، 1964 ء کو نافذ کی گئی تھی۔ اس اسکیم کو پہلے مرحلے میں احمد آباد شہر اور اس کے مضافات میں لاگو کیا گیا تھا اور بعد میں اسے زیادہ تر صنعتی مراکز جیسے وڈودرا، سورت، راجکوٹ، جام نگر، انکلیشور وغیرہ تک توسیع دی گئی تھی ۔ ریاست میں اس اسکیم کا انتظام علاقائی دفتر احمد آباد کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ وڈودرا اور سورت میں دو ذیلی علاقائی دفاتر، 34 برانچ آفس اور 3 ڈسپنسری-کم-برانچ آفیسر ہیں ، جو بھاؤ نگر، انکلیشور اور واپی میں موجود ہیں ۔ احمد آباد، بھاؤ نگر، گاندھی نگر، سریندر نگر، راجکوٹ، جام نگر، مہسانہ، موربی، سابر کانٹھا، جوناگڑھ اور پوربندر اضلاع ، احمد آباد کے ریجنل آفس کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ وڈودرا کا ذیلی ریجنل دفتر وسطی گجرات کے پانچ اضلاع یعنی وڈودرا، پنچ محل، کھیڑا، بھروچ اور آنند میں ای ایس آئی اسکیم کا انتظام کرتا ہے۔ سورت کا ذیلی ریجنل دفتر سورت، نوساری اور ولساڈ اضلاع کا انتظام کرتا ہے۔ گجرات کے 33 اضلاع میں سے ایک ضلع یعنی وڈودرا یکم مارچ ، 2019 ء سے پوری طرح ای ایس آئی ایکٹ کو نافذ کر رہا ہے ۔ ریاست کے 18 اضلاع میں جزوی طور پر نافذ کیا گیا ہے ( ریجنل آفس احمد آباد – 11 اضلاع ، ایس آر او وڈودرا – 5 اضلاع اور ایس آر او سورت – 3 اضلاع )۔ ای ایس آئی اسکیم کے تحت 17.84 لاکھ انشورنس شدہ افراد ہیں ، جن میں تقریباً 68 لاکھ فیض کنددگان ہیں۔ طبی سہولیات ، 3 ڈسپنسری کم برانچ آفیسر، 7 ای ایس آئی ایس اسپتالوں، 4 ای ایس آئی سی اسپتالوں، 104 ای ایس آئی ڈسپنسریوں، ایک انشورنس میڈیکل پریکٹیشنر کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہیں۔ انشورنس شدہ کارکنوں کو 37 نجی اسپتالوں کے ذریعے سپر اسپیشلٹی طبی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔
بھارت میں ای ایس آئی اسکیم
ای ایس آئی سی سماجی سکیورٹی کی ایک اہم تنظیم ہے ، جو مناسب طبی دیکھ بھال اور ضرورت کے وقت بہت سے نقد فوائد جیسے ملازمت کے دوران زخمی ہونا ، بیماری ، موت وغیرہ کی صورت میں نقد فوائد فراہم کرتی ہے ۔ آج اس کے بنیادی ڈھانچے میں 1502 ڈسپنسریوں (بشمول موبائل ڈسپنسریاں)/329 آئی ایس ایم یونٹس اور 160 ای ایس آئی اسپتال، 15 طبی ادارے، 32 ڈسپنسری-کم-برانچ آفس، 744 برانچ/پے دفاتر اور 64 علاقائی اور ذیلی علاقائی دفاتر کے ساتھ کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ۔ اس کے علاوہ ، ہم نے 9 اداروں میں ڈی این بی کورسز بھی شروع کئے ہیں۔
محنت و روزگار اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی، صحت اور خاندانی بہبود ، طبی تعلیم ، آبی وسائل اور پانی کی سپلائی کے گجرات کے وزیر جناب رشی کیش گنیش بھائی پٹیل ، حکومت ِ گجرات کے محنت، ہنر مندی کے فروغ اور روزگار، پنچایت (آزادانہ چارج) ، کے وزیر مملکت ، دیہی ہاؤسنگ اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب برجیش میرجا ، حکومتِ گجرات کی صحت اور خاندانی بہبود اور طبی تعلیم اور قبائلی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ نمیشا بین منہار سنگھ سوتھر اور سانند کے ایم ایل اے جناب کنو بھائی کرمشی بھائی پٹیل نے بھی محنت اور روز گار کی وزارت کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 10671
(Release ID: 1862361)
Visitor Counter : 122