امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور ِ داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے سانند میں ای ایس آئی سی کے 350 بستر والے اسپتال کے لئے  بھومی پوجا  کی


جناب امت شاہ نے احمد آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے تعمیر کردہ سائنس سٹی اور اے یو ڈی اے کے ذریعے تعمیر کردہ ملن کیندر – سماج واڑی کے قریب بھڈج اوور برج اور ویروچنا  نگر پرائمری ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کیا ۔ جناب شاہ نے میلدی  ماتاجی مندر بھی گئے اور وہاں پوجا ارچنا کی

جناب امت شاہ نے نوراتری کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے

وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد، جناب نریندر مودی نے ای ایس آئی سی اسکیم کو مزید کارآمد بنا کر آگے بڑھانے کا کام کیا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کے تئیں ایک جامع نقطہ نظر اپنایا ہے ، جس کے تین اجزاء  ہیں ، جس میں میڈیکل سائنس سے متعلق تمام قسم کے بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کو وسعت دینا، آیوش جیسے روایتی بھارتی نظام طب کو مرکزی دھارے میں لانا اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے گاؤوں کو ماہرین کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے

350 بستر والے اس اسپتال میں او پی ڈی، انڈور سہولیات، ایکسرے، ریڈیولوجی، لیباریٹری، آپریشن تھیٹر، زچگی، آئی سی یو اور الٹراساؤنڈ سمیت بہت سی جدید سہولیات دستیاب ہوں گی

ابتدائی طور پ

Posted On: 26 SEP 2022 4:06PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج گجرات کے سانند میں 350 بستر والے ای ایس آئی سی اسپتال کا بھومی پوجن کیا۔

image001RRF8.jpg

جناب امت شاہ نے احمد آباد اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذریعے تعمیر کردہ سائنس سٹی اور اے یو ڈی اے کے ذریعے تعمیر کردہ ملن کیندر – سماج واڑی کے قریب بھڈج اوور برج اور ویروچنا  نگر پرائمری ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کیا ۔

 

image002XC6V.jpg

 

جناب امت شاہ نے میلڈی ماتا جی کے مندر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پوجا ارچنا کی ۔

image003P6FD.jpg

 

اس موقع پر محنت اور روز گار کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو اور محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی سمیت کئی دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں ۔

اس موقع پر جناب امت شاہ نے لوگوں کو نوراتری کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ 350 بستر والے  ، اس اسپتال میں او پی ڈی، اِنڈور سہولیات، ایکسرے، ریڈیولاجی، لیباریٹری، آپریشن تھیٹر، زچگی، آئی سی یو اور الٹراساؤنڈ سمیت بہت سی جدید سہولیات دستیاب ہوں گی ، جو اسے سب کے لئے ایک بہترین اسپتال بنائیں گی ۔ ابتدائی طور پر ساڑھے 9 ایکڑ پر تعمیر ہونے والے 350 بستر والے ، اس اسپتال پر 500 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی اور   محنت کی وزارت نے دور اندیشی کے ساتھ ایسے بندوبست کئے ہیں کہ اگر ضرورت پڑے تو اسے فوری طور پر 350 سے 500 بستر والے اسپتال میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس اسپتال سے سانند اور آس پاس کے علاقوں اور سانند تحصیل کے تمام گاؤوں کے تقریباً 12 لاکھ ورکروں اور ان کے اہلِ خانہ  کو  فائدہ پہنچے گا ۔

image0045JT7.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2014 ء میں جناب نریندر مودی نے ، وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اور بھوپیندر یادو کے وزیر محنت بننے کے بعد، ای ایس آئی سی اسکیم زیادہ با معنی ہو گئی ہے اور اسے آگے بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال کی تعمیر کے بعد گجرات حکومت میڈیکل اور نرسنگ کالج کی تعمیر کے لئے بھی زمین فراہم کرے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے صحت کے بنیادی ڈھانچے کے تئیں ایک جامع نقطۂ نظر اپنایا ہے ، جس کے تین اجزاء ہیں۔  ان میں سب سے پہلے، طبی سائنس سے متعلق ہر قسم کے بنیادی ڈھانچے اور انسانی وسائل کو وسعت دینا، دوسرا، آیوش جیسے طب کے روایتی بھارتی نظام کو مرکزی دھارے میں لانا اور تیسرا، ٹیکنالوجی کے ذریعے، تمام گاؤوں کو ماہرین کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہے ۔

image0059D9S.jpg

جناب امت شاہ نے کہا کہ 14-2013 ء میں ملک میں صرف 387 میڈیکل کالج تھے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے 22-2021 ء میں ان کی تعداد 596 تک بڑھانے میں مدد کی ہے۔ جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ایم بی بی ایس کی نشستوں کی تعداد 51000 سے بڑھا کر 89000  کردی ہے۔  مودی حکومت نے پوسٹ گریجویٹ سیٹوں کی تعداد کو بھی بڑھا کر 31000 سے بڑھا کر 60000 کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ ،  آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت 60 کروڑ لوگوں کو 5 لاکھ روپئے تک کی مفت صحت سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گجرات حکومت نے صحت کے مختلف پیمانے جیسے زچگی کی شرح اموات، بچوں کی شرح اموات اور اسپتالوں میں زچگی میں بھی بہتری حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسپتال سانند علاقے کے تقریباً 3 لاکھ ورکروں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 10634


(Release ID: 1862340) Visitor Counter : 191