وزارت دفاع

آئی این ایس سنینا سیشلس میں


بھارتی بحریہ نے مشترکہ بحری فوجوں کی مشقوں میں پہلی بار حصہ لیا

Posted On: 26 SEP 2022 11:03AM by PIB Delhi

آئی این ایس سنینا مشترکہ بحری فوجوں کی مشقوں آپریشن سدرن ریڈی نیس کی سالانہ تربیتی مشقوں میں حصہ لینے کے لئے 24 ستمبر2022 کو سیشلس  میں داخل ہوا ۔یہ مشقیں نہ صرف بحر ہند خطے میں بحری سلامتی کے تئیں بھارت کی بحریہ کے عزم کوظاہر کرتی ہے بلکہ مشترکہ بحری فورسیز کی مشقوں میں بھارتی بحریہ کی جہاز کی پہلی شرکت کی عکاسی بھی کرتی ہے۔

بھارتی بحری جہاز سنینا مشترکہ بحری فورسیز سی ایم ایف کی طرف سے انجام دی جارہی صلاحیت سازی کی مشقوں میں ایسو سی ایٹ شراکتدار کی حیثیت سے حصہ لےگا۔مشترکہ تربیتی مشقوں میں امریکہ ، اٹلی،آسٹریلیا، کنیڈا اور نیو زی لینڈ کے نمائندہ وفد کے علاوہ برطانیہ، اسپین اور ہندوستان کے جہاز شرکت کررہے ہیں۔

اپنی پورٹ کال کے دوران شرکت کرنے والے ممالک کے ساتھ پیشہ ورانہ بات چیت کا بھی منصوبہ ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(1)QFW5.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pics(2)2S3A.jpeg

 

***********

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.10660



(Release ID: 1862220) Visitor Counter : 144