امور داخلہ کی وزارت
داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے بہار میں بھارت – نیپال سرحد پر فتح پور بی او پی کا دورہ کیا اور پلر نمبر 151 اور 152 کا مشاہدہ کیا اور سشستر سیما بل ( ایس ایس بی ) کے ساتھ سرحدی علاقے کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا
Posted On:
24 SEP 2022 4:40PM by PIB Delhi
جناب امت شاہ نے فتح پور بی او پی پر فتح پور، پیکٹولہ، بیریا، امگاچی اور رانی گنج بی او پی عمارتوں کا افتتاح کیا اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے ساتھ ناشتہ کیا اور بودھی کالی ماتا مندر کا دورہ کیا اور وہاں پوجا کی
وزیر اعظم نریندر مودی جی کا ماننا ہے کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان بہادر فوجیوں کی سہولیات اور بہبود کا خیال رکھیں ، جو ملک کی سلامتی کے لئے سرحد پر مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے اپنی زندگی کا سنہری دور گزارتے ہیں
گزشتہ آٹھ سالوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور ان کے اہل خانہ کے لئے رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے مقررہ وقت میں اور مرحلہ وار کام کیا ہے، جس کے تحت آج 25 کروڑ روپئے کی لاگت سے پانچ عمارتوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے
وزیر اعظم بننے کے بعد مودی جی نے سرحد پر جدید بنیادی ڈھانچے کو فروغ دے کر سرحدوں کی حفاظت کا عزم ظاہر کیا ہے
2008 ء سے 2014 ء تک سرحدی بنیادی ڈھانچے کا بجٹ صرف 23700 کروڑ روپئے تھا ، جسے وزیر اعظم نریندر مودی جی نے 2014 ء سے 2020 ء تک بڑھا کر 44600 کروڑ روپئے کر دیا ہے
ملک میں امن و امان برقرار رکھنے، آفات کے دوران راحت اور بچاؤ کے کاموں اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں ہماری سیکورٹی فورسز کا بہت اہم کردار ہے
سشستر سیما بل کے بہادر جوانوں نے اپنی ہمت اور بہادری سے ایک طویل جنگ لڑ کر ملک کے مشرقی علاقوں سے بائیں بازو کی انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں بے مثال کردار ادا کیا ہے
ہماری مشکور قوم مسلح افواج کی قربانیوں ، اُن کے عزم و استقلال اور قربانی کو کبھی نہیں بھلائے گی
کھلی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے، تمام سی اے پی ایف کو ایک دوسرے کی اچھی حکمت عملی کو اپنانا چاہیئے اور ایسی ٹیکنا لوجی کے زیادہ استعمال کے لئے آگے بڑھنا چاہیئے
وزارت داخلہ کی شجرکاری مہم میں پودا لگانا ہو یا سرحدی علاقوں میں گھر گھر 10 لاکھ ترنگے تقسیم کرکے حب الوطنی کے جذبے کو تقویت دینا ہو ، ایس ایس بی ہر مقصد کو پورا کرنے میں سب سے آگے ہے، اس کے لئے وَن ایس ایس بی کے لئے بہت سی مبارکباد
داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے بہار میں بھارت -نیپال سرحد پر فتح پور بی او پی کا دورہ کیا اور پلر نمبر 151 اور 152 کا مشاہدہ کیا اور سشستر سیما بل ( ایس ایس بی ) کے ساتھ سرحدی علاقے کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا۔ جناب امت شاہ نے فتح پور بی او پی میں فتح پور، پیکٹولہ، بیریا، امگاچی اور رانی گنج کی بی او پی عمارتوں کا افتتاح کیا اور وہاں موجود اہلکاروں کے ساتھ بات چیت اور ان کے ساتھ ناشتہ کیا۔ جناب شاہ نے بودھی کالی ماتا مندر کا دورہ بھی کیا اور وہاں پوجا کی۔
بہار کے مختلف علاقوں میں پانچ سرحدی چوکیوں کی نئی عمارتوں کے افتتاح کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کو ملک کی سیکورٹی فورسز کے جوان مشکل حالات میں بھی یقینی بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی سیکورٹی فورسز کے لئے بہت سی سہولیات فراہم کی ہیں ، جن میں سے کچھ کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک کی سیکورٹی فورسز امن و امان کو برقرار رکھنے، آفات کے دوران راحت رسانی اور بچاؤ کارروائیوں اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت گزشتہ آٹھ سالوں میں سرحد پر تعینات سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور ان کے خاندانوں کے لئے رہائشی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر مقررہ وقت میں اور مرحلہ وار کام کر رہی ہے۔ اس قومی پروگرام کے تحت آج 25 کروڑ روپئے کی لاگت سے پانچ عمارتوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کا ماننا ہے کہ ہماری سیکورٹی فورسز کے جوان اپنی زندگی کے سنہرے سال ملک کی سلامتی کے لئے سرحدوں پر مشکل حالات میں گزارتے ہیں ۔ اس لئے یہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ ان کی بھلائی اور سہولت کا خیال رکھے۔جناب شاہ نے کہا کہ اس کے تحت جوانوں کی رہائش گاہ، این سی او بیرک، چوکی انچارج کی رہائش، میس، آرمری، اسٹوریج اور تقریباً 10 کلو واٹ صلاحیت کے سولر پاور پلانٹ کا آج افتتاح کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیکاٹولا میں 5 ایکڑ اراضی پر 7.50 کروڑ روپئے کی لاگت سے، بیریا میں 4.5 کروڑ روپئے کی لاگت سے اور ارریہ اور رانی گنج میں تقریباً 3.5 کروڑ روپئے کی لاگت سے عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سشستر سیما بل کی ایک تاریخ رہی ہے اور چونکہ سابق وزیر اعظم آنجہانی جناب اٹل بہاری واجپئی کے زمانے سے حکومتِ ہند نے ایک ملک اور ایک سرحدی سکیورٹی فورس کی پالیسی اپنائی تھی، اس وقت سے بھارت -نیپال اور بھارت -بھوٹان کی کھلی سرحدوں کی حفاظت اہم ذمہ داری سشستر سیما بل کو تفویض کی گئی ہے اور اس فورس نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی سرحدوں کی نگہبانی کے لئے زیادہ تدبر اور احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اور ایس ایس بی اس کام کو مستعدی سے انجام دے کر کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کو روکنے میں کامیاب رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورتِ حال میں گاؤوں کے ساتھ ہمارا رابطہ، معلومات کا نیٹ ورک اور خدمات کے ذریعے گاؤوں والوں کے ساتھ ہمارا برتاؤ سرحدوں کے تحفظ کے لئے بہت اہم ہے۔ اسی لئے خدمت، سلامتی اور بھائی چارے کا نعرہ سشستر سیما بل کو سوچ سمجھ کر دیا گیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ جب بہار اور جھارکھنڈ میں بائیں بازو کی انتہا پسندی اپنے عروج پر تھی، اُس وقت ایس ایس بی کے جوانوں نے بائیں بازو کی انتہا پسندی کے خلاف لڑائی میں بہت بڑا تعاون دیا ، جسے ملک کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔ایس ایس بی کے جوانوں نے نکسل ازم کے خلاف سخت لڑائی لڑی اور عظیم قربانیاں دے کر اسے ملک کے مشرقی خطے میں اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکا اور اس کے نتیجے میں آج بہار اور جھارکھنڈ میں نکسل ازم تقریباً ختم ہونے کے قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سرحد کھلی ہو تو ٹیکنالوجی کا استعمال بہت اہم ہو جاتا ہے۔ سی سی ٹی وی ہوں یا ڈرون، مختلف قسم کی ٹیکنالوجیز کو اپنا کر سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فورسز کو ایک دوسرے کی اچھی حکمتِ عملی اپناکر ٹیکنا لوجیوں کو اپنانا چاہیئے کیونکہ ٹیکنا لوجی محفوظ سرحدوں کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتی ہے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب مرکزی وزارت داخلہ نے 2019 ء میں درخت لگانے کی مہم شروع کی تھی، تو ایس ایس بی اپنا ہدف پورا کرنے والی سیکورٹی فورسز کی پہلی فورس تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ملک نے امرت مہوتسو منایا، ہر گھر جھنڈا مہم شروع کی اور خاص طور پر سرحدی علاقوں کے گاؤوں میں حب الوطنی کے جذبے کو مزید فروغ دینے کی مہم شروع کی اور اس کے تحت ایس ایس بی کے اہلکاروں نے 10 لاکھ ترنگے گھر گھر تقسیم کئے اور انہیں لہرانے کا کام بھی کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایس ایس بی کے تمام جوان دو ملکوں کو جوڑنے والی اتنی بڑی بین الاقوامی سرحد کا پورے جوش و خروش اور حب الوطنی کے جذبے سے تحفظ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس بی کے تحت آنے والا علاقہ سلی گڑی کاریڈور کے قریب ہے ، جو ہمارے ملک کے لئے انتہائی حساس علاقہ ہے۔ ایک طرف ہمارا مغربی بنگال، سکم اور آسام ہے اور دوسری طرف نیپال، بھوٹان اور بنگلہ دیش ہیں۔ یہ پورا سرحدی علاقہ بہت حساس ہے اور خاص طور پر سلی گڑی جیسے حساس کاریڈور میں ، آپ کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران زیادہ احتیاط سے کام لینا ہوگا۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ 2014 ء میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی تشکیل کے بعد سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ 2008 ء اور 2014 ء کے درمیان تقریباً 23700 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے تھے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی تشکیل کے بعد، 23700 کروڑ روپئے کی رقم کو بڑھا کر 44600 کروڑ روپئے کر دیا گیا ۔ اس سے پہلے سالانہ اخراجات 400 کروڑ روپئے تھے ، جو اب 6000 کروڑ روپئے سالانہ ہیں ۔ سڑکوں کی تعمیر میں تقریباً ساڑھے تین گنا اضافہ کیا گیا ہے اور اس سے سرحدوں کے لئے تحفظ کے لئے حکومتِ ہند کی ترجیح کی عکاسی ہوتی ہے ۔ سکیورٹی فورسز کی انتھک محنت اور قربانیوں کے بغیر ملک کی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 10622
(Release ID: 1861975)
Visitor Counter : 207