صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان بھارت) اے بی - پی ایم جے اے وائی ) کی چوتھی سالگرہ پر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے ملک بھرکے مستفیدین کے ساتھ بات چیت کی،مستفیدین نے حفظان صحت پر ہونے والے خرچ کے اپنے درد اور اے بی –پی ایم جے اے وائی سے ملی خوشیوں کے بارے میں بتایا
غریب اور محروم کنبوں کے لئے کیش لیس علاج کی سہولت نے جیب پر پڑنے والے بوجھ کو کم کیا ہے اور کنبوں کے مالی بحران کو دورکیا ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ
"آیوشمان بھارت نے سبھی کے لیے صحت کو یقینی بنانے کے حکومت کے مشن کو مضبوط کیا ہے"
مرکزی وزیر صحت نے ریاستوں سے شہریوں کی بہبود کے لیے کفایتی حفظان صحت کی خدمات کے قومی مشن میں شامل ہونے اور آیوشمان بھارت کو لاگوکرنے پر زور دیا
Posted On:
23 SEP 2022 6:24PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی - پی ایم جے اے وائی) کے چار سال مکمل ہونے کے موقع پر آج نئی دہلی کے مختلف حصوں کے کچھ مستفیدین سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا ’’ آیوشمان بھارت- پی ایم جے اے وائی یوجنا کے تحت غریب اور محروم خاندانوں کو فراہم کی گئی کیش لیس، دستاویز کے بغیر اورکفایتی حفظان صحت کی خدمات اور علاج کی سہولت میں ان کی جیب پر پڑنے والے بوجھ کو کافی حدتک کم کردیا ہے، ساتھ ہی سنگین اور لمبی بیماری اور علاج کی وجہ سے مالی بحران کو کم کردیا ہے۔ ‘‘ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار بھی موجود تھیں۔ وہیں ، گجرات کے وزیر صحت جناب رشی کیش پٹیل نے ورچوئل طریقے سے اس پروگرام میں حصہ لیا۔
مرکزی وزیر صحت نے ان مستفیضین اور ان کے خاندانوں کے دکھ درد کو مشترک کیا جنہوں نے صحت سے متعلق سنگین بحران کے اپنے تجربے اور صحت کی دیکھ بھال پر خرچ کو خود برداشت نہ کرپانے کی اپنی مجبوری کے بارے میں جانکاری دی تھی۔ ان مستفیدین نے آیوشمان بھارت- پی ایم جے اے وائی کے تحت مالی امداد حاصل کرنے پر اپنی خوشی کے بارے میں بتایا ، جس سے انہیں پی ایم- جے اے وائی کے تحت فہرست میں شامل اسپتالوں میں معیاری علاج کرانے میں مددحاصل ہوئی۔
ڈاکٹر مانڈویہ نے اس اسکیم کی مختلف خصوصیات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ انہوں نے کہا، "آیوشمان بھارت نے سبھی کے لیے صحت کو یقینی بنانے کے حکومت کے مشن کو مضبوط کیا ہے۔" انہوں نے آگے ان ریاستوں سے اس اسکیم میں شامل ہونے کی درخواست کی، جن کا شہریوں کی بہبود کے مقصد سے کفایتی حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے کے اس قومی مشن سے اب بھی منسلک ہونا باقی ہے۔ وزیر صحت نے کہا ’’ آیوشمان کارڈوں کی مشترکہ برانڈنگ کے ساتھ، ہم جلد ہی سبھی اہل مستفیضین کو کارڈ فراہم کریں گے‘‘ ۔ اب تک 19 کروڑ سے زیادہ اے بی- پی ایم جے اے وائی کارڈ بنائے جا چکے ہیں اور 3.8 کروڑ سے زیادہ مستفیضین نے اسکیم کے تحت کسی فیس کےبغیر علاج کا فائدہ اٹھایا ہے۔ ‘‘
آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن (اے بی ڈی ایم) کی اہم خصوصیات کو نمایاں کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اے بی ایچ اے ہیلتھ آئی ڈی حفظان صحت کے شعبے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ وہیں کچھ مستفیضین نے ہیلتھ آئی ڈی بنانے میں آسانی اور صحت ریکارڈ کو ایک پلیٹ فارم پر دستیاب ہونے کے فوائد کے بارے میں بتایا۔انہوں نے مطلع کیا کہ ہیلتھ اکاؤنٹ اکاؤنٹس بغیر کسی پریشانی یا فیس کے کسی کے ہیلتھ ریکارڈ کی شناخت کرنے ، تصدیق کرنے اور آسان رسائی میں انتہائی مددگار ہوتے ہیں۔ مرکزی وزیر صحت نے ان مستفیدین کی تعریف کی جنہوں نے اپنا آن لائن اکاؤنٹ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان حکومت کی اسکیموں کے سفیر ہیں اور اس طرح کے ڈیجیٹل اقدامات کے فوائد تک پہنچنے میں سینئر شہریوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
وہیں ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے اس بات کو واضح کیا کہ اس اسکیم نےحفظان صحت کے خدمات کے شعبے میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں اور اسے غریب خاندانوں کے لئے سہل بنادیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آیوشمان بھارت- پی ایم جے اے وائی ان مستفیدین کو معیاری حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہے جو کمزور مالی پس منظر سے آتے ہیں اور ممکنہ طور پر مہنگے علاج کا خرچ برداشت کرنے سے قاصر ہیں ۔ ڈاکٹر پوار نے مزید کہا کہ ضرورت مندوں کو صحت خدمات فراہم کرنے کے علاوہ یہ اسکیم مستفیدین کو ان کی صحت سے متعلق کے بارے میں بھی بیدار کر رہی ہے۔ انہوں نے اسکیم کے کوریج کو بڑھا کر مضبوط فزیکل اور ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ کی اس بنیاد پر تعمیر کرنے پر زور دیا۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 10605)
(Release ID: 1861837)
Visitor Counter : 215