ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے ٹرینوں کی ٹریکنگ کے لیے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہی ہے


ریئل ٹائم ٹرین انفارمیشن سسٹم (آرٹی آئی ایس) آلات 2700 لوکوموٹیوز کے لیے نصب کیے گئے ہیں

آرٹی آئی ایس 30 سیکنڈ کے وقفے کے میں  مڈ سیکشن اپ ڈیٹ فراہم کرتا ہے

فی الحال، تقریباً 6500 لوکوموٹیوز سے جی پی ایس فیڈ کو براہ راست کنٹرول آفس ایپلی کیشن میں بھیجا جا رہا ہے

اس نے ٹرینوں کی خودکار چارٹنگ اور مسافروں کو ریئل ٹائم  معلومات کی فراہمی  کو یقینی بنایا ہے

Posted On: 23 SEP 2022 3:58PM by PIB Delhi

اسروکے تعاون سے تیارکیاگیا  ریئل ٹائم ٹرین انفارمیشن سسٹم (آرٹی آئی ایس) ، اسٹیشنوں پر ٹرینوں کی  آمد اور روانگی یا گزرتی ہوئی ٹرینوں سمیت  انکی  نقل و حرکت کے وقت کے خودکار حصول کے لیے انجنوں میں  نصب کیا جا رہا ہے۔ وہ کنٹرول آفس ایپلی کیشن (سی او اے) سسٹم میں ان ٹرینوں کے کنٹرول چارٹ پر خود بخود پلاٹ ہو جاتے ہیں۔

آرٹی آئی ایس 30 سیکنڈ کے وقفے کے میں  مڈ سیکشن اپ ڈیٹ فراہم کرتا ہے۔ ٹرین کنٹرول اب بغیر کسی انسانی  مداخلت کے آرٹی آئی ایس سے آراستہ  انجنوں/ٹرین کے مقام اور رفتار کو زیادہ قریب سے ٹریک کر سکتا ہے۔

21 الیکٹرک لوکو شیڈز میں 2700 انجنوں کے لیے آرٹی آئی ایس آلات نصب کیے گئے ہیں۔ فیز-II کے رول آؤٹ کے ایک حصے کے طور پر، 50 لوکو شیڈوں میں 6000 مزید انجنوں کا اسرو کے سیٹ کام  ہب کا استعمال کرتے ہوئے احاطہ  کیا جائے گا۔ فی الحال، تقریباً 6500 انجنوں  (آرٹی آئی ایس اور آرای ایم ایم ایل اوٹی) سےجی پی ایس فیڈ کو براہ راست کنٹرول آفس ایپلی کیشن (سی او اے) میں بھیجا جا رہا ہے۔

اس نے ٹرینوں کی خودکار چارٹنگ اورسی اواے  اور این ٹی ای ایس کےانضمام کے ذریعہ  مسافروں کو ریئل ٹائم  معلومات کی فراہمی  کو یقینی بنایا ہے۔

 

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 10600)



(Release ID: 1861777) Visitor Counter : 133