ریلوے کی وزارت
آر آر بی امتحان (لیول -1) کےلئے مناسب سکیورٹی انتظامات
ریلوے میں مشتبہ طریقوں سے کسی بھی امیدوار کا انتخاب کرانا کسی کےلئے بھی ناممکن
امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر اخلاقی عناصر کے ذریعہ کئے گئے کسی بھی جھوٹے وعدے کے شکار نہ ہوں
प्रविष्टि तिथि:
21 SEP 2022 4:21PM by PIB Delhi
ریلوے بھرتی بورڈ (آر آر بی ) کے لیول -1 عہدوں کےلئے چوتھے مرحلے کا امتحان کا عمل 19.09.22 سے شروع ہوگیا ہے ۔12علاقائی ریلوے کو شامل کرتے ہوئے سی بی ٹی کے تین مرحلے پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں۔اس بھرتی کے عمل میں لیول -1 کی 103769 خالی اسامیوں کےلئے 11157986 امیدواروں نے درخواستیں دی ہیں۔ کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ پانچ مرحلوں میں منعقد کیا جانا ہے۔ریلوے بھرتی بورڈ (آر آر بی) نے سی ای این آر آر سی 01/2019-لیول -1 (سابقہ گروپ ڈی ) کی بھرتی کےلئے کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی) منعقد کرنے کی ذمہ داری ایک بے حد ممتاز کمپنی کو دی ہے۔آر آر بی نے امتحان کو بہتر انداز میں مکمل کرانے کےلئے چاک چوبند انتظام کو یقینی بنایا ہے۔کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کو روکنے اور ختم کرنے کےلئے نظام میں مختلف سکیورٹی اقدامات کو شامل کیا گیا ،جن میں دیگر کے ساتھ درج ذیل شامل ہیں:
- امیدواروں کو امتحان سینٹر کا الاٹمنٹ کمپیوٹر لاجک کے ذریعہ سے کیا جاتا ہے۔
- ایک بار جب امیدوار امتحان سینٹر پر رپورٹ کرتے ہیں اور خود کو رجسٹر کرتے ہیں تو لیب اور سیٹ کا الاٹمنٹ بھی کمپیوٹر کے ذریعہ سے کیا جاتا ہے۔
- سوال نامہ انتہائی خفیہ زبان (256-بٹ ہائی لی انکرکپٹڈ) میں ہے اور امیدوار کے علاوہ کوئی بھی سوال نامے تک نہیں پہنچ سکتا ہے اور وہ بھی تب جب امیدوار امتحان شروع ہونے کے بعد کمپیوٹر میں دوسرا اور آخری لاگ ان کرتا ہے اور اس حالت میں سوال نامے کی انکرپٹڈ شکل کو آخری بار ختم کرکے عام زبان میں لایا جا تا ہے۔
- امیدواروں کو مہیا کرائے گئے سوال نامے میں سوالات کی ترتیب کے مختلف /ردوبدل کے ساتھ ساتھ سوال کےلئے فراہم سبھی چار متبادل میں بھی ردوبدل کی گئی ہے۔
- امتحان سینٹر میں ہر امیدوار کے پاس سب سے الگ سوال نامہ ہوتا ہے اور سوالوں کے دئے گئے متبادل کی ترتیب کے ساتھ بھی دو امیدواروں کے پاس یکساں سوال نامہ نہیں ہوسکتا۔
- یہ ترتیب ماسٹر سوال نامے میں سوالات کی ترتیب سے بالکل الگ ہوتی ہے۔
- کسی بھی امیدوار کےلئے جوابات کی کوئی فہرست تیار نہیں کی جا سکتی ،کیونکہ کسی بھی شخص کے پاس امیدوار کو الاٹ کی جانے والی سیٹ کے ساتھ ساتھ کسی امیدوار ک ےلئے سوالات اور متبادل کی ترتیب کو جاننے کا طریقہ نہیں ہے ،جو حقیقت میں سب سے الگ ہوتے ہیں۔یہ بغیر کسی انسانی مداخلت کے کمپیوٹر لاجک کے ذریعہ سے تیار کیا گیا نظام ہے۔
- امتحانات ،ہر امیدوار کی پوری ریکارڈنگ کے ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی سخت نگرانی میں منعقد کی جاتی ہے۔
- امتحان کے مناسب انداز میں مکمل ہونے کو یقینی بنانے کےلئے امیدواروں کے ساتھ ساتھ امتحان مکمل کرانے والی ایجنسی کے ملازمین کی سرگرمیوں کی نگرانی کےلئے ریلوے،ہر سینٹر پر اپنے خود کے ملازمین کو بھی تعینات کرتا ہے۔
- ریلوے کسی بھی مشتبہ سرگرمی پر نظر رکھنے کےلئے سرور روم میں ایک آر پی ایف اہلکار سمیت دو افراد کو تعینات کرتا ہے۔
- لیول -1 امتحان میں پہلی بار امیدواروں کے آدھار ویریفکیشن کی شروعات کی گئی ہے۔آر آر بی کے ذریعہ پہلے سے موجود اقدامات کے علاوہ ،آدھار ویریفکیشن کا استعمال امیدوار کے بدلے کسی دوسرے کے شامل ہونےکے عمل کو روکنے کےلئے ایک اضافی طریقے کے طورپر کیا جارہا ہے۔پہلے سے موجود اقدامات میں شامل ہیں- بھرتی کے عمل کے ہر مرحلے سے لے کر تقرری کے مرحلے تک ؛ بائومیٹرک کرانے اور اس کی ویریفکیشن کرنا۔کامیاب آدھار ویریفائڈ امیدواوروں کی شرح 99.00فیصد سے زیادہ ہے۔
- ریلوے ملازمین کے ساتھ ساتھ ای سی اے کے ذریعہ امتحان سے پہلے /دوران/بعد میں سخت نگرانی برتی جارہی ہے۔جس کے نتیجے میں بدعنوانی/غیر منصفانہ ذرائع باقاعدگی سے پکڑے جا رہے ہیں۔
اضافی نگرانی اور احتیاط کی وجہ سے 19.09.2022 تک بدعنوانی/غیر منصفانہ طریقوں کے کل 108 معاملے سامنے آئے ہیں۔ 81معاملوں میں پولیس تھانوں میں ایف آئی آر/جی ڈی درج کی گئی ہے۔تین معاملوں میں ایف آئی آر درج کرنے کا عمل جاری ہے۔
امیدواروں کے سوال ناموں اور ان کے جوابوں کے ساتھ ان میں دئے گئے متبادل کا موازنہ کرکے نقل کرنے کےمعاملوں کی تفصیل سے جانچ کی جاتی ہے۔نقل کے کل 19معاملے سامنے آئے ہیں۔تفصیلی جائزے کے بعد یہ پایا گیا ہے کہ 18 معاملوں میں امیدواروں کے جوابوں کی فہرست میل نہیں کھارہی ہیں۔ایک معاملہ جائزے کے مرحلے میں ہے۔
امیدواروں کے ساتھ کسی بھی طرح کے گٹھ جوڑ ہونے سے بچنے کے طور طریقوں کے طورپر ای سی اے آبزروروں میں بھی باقاعدہ طورپر ردوبدل کیا جارہا ہے۔
اوپر بتائے گئے سبھی اقدامات یہ یقینی بناتے ہیں کہ کسی کےلئے بھی ریلوے میں مشتبہ طریقوں سے امیدوار کا انتخاب کرانا ناممکن ہے۔ بدعنوانی میں ملوث امیدواروں اور دیگر افراد کے خلاف پولیس شکایت درج کرنے کے علاوہ ،ایسے امیدواروں کو مستقبل میں آر آر بی امتحان میں بیٹھنے سے زندگی بھر کےلئے محروم کردیا گیا ہے۔
امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی غیر اخلاقی عناصر کے ذریعہ کئے گئے کسی بھی جھوٹے دعوے کے جھانسے میں نہ آئیں اور اپنے کریئر کے امکانات کو نقصان نہ پہنچائیں ۔امیدواروں کو گمراہ کرنے والے دلالوں /بچولیوں کے ایسے کسی بھی معاملے /اطلاع کی اطلاع،فون نمبر ؛0755-2746660 پر یا ای میل پتے : msrrbbpl[at]gmail[dot]com پر دی جا سکتی ہے۔
******
ش ح۔ ا م۔
U NO-10582
(रिलीज़ आईडी: 1861697)
आगंतुक पटल : 119