وزارت دفاع

ملٹری نرسنگ سروس فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے  مثالی خدمات انجام دیتی ہے

Posted On: 22 SEP 2022 3:21PM by PIB Delhi

آرمی ہسپتال (آر آر) کے کمانڈنٹ، لیفٹیننٹ جنرل اشوک جندل نے آج نئی دہلی میں منعقد کالج آف نرسنگ، آرمی ہسپتال (آر اینڈ آر) کے پانچویں بیچ کی نرسنگ گریجویٹس کی کمیشننگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری نرسنگ سروس ہندوستان میں واقع پیس (امن) اور فیلڈ اسٹیشنوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک اقوام متحدہ کے امن مشن میں واقع اسپتالوں میں فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے مثالی خدمات انجام دے رہی ہے۔ وہ اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل اشوک جندل نے نوجوان لیفٹیننٹ کو نرسنگ کے وقار اور اخلاقیات کو برقرار رکھنے اور جدید طبی ٹیکنالوجیز سے باخبر رہنے کی تلقین کی۔ ملٹری نرسنگ سروس کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل، میجر جنرل اسمتا دیورانی نے نئی کمیشنڈ نرسنگ افسران کو حلف دلایا۔ مہمان خصوصی نے نرسنگ گریجویٹز کو مبارکباد دی۔

تقریب میں سینئر معززین اور نئی کمیشنڈ نرسنگ آفیسرز کے والدین نے شرکت کی۔

1.jpg

2.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 10557



(Release ID: 1861503) Visitor Counter : 109