وزارت خزانہ

ڈی آر آئی نے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے  ممبئی، پٹنہ اور دلّی میں 65.46 کلو گرام سونا ضبط کیا ، جو ماضی قریب میں اسمگل کئے گئے سونے کی سب سے بڑی مقدار ہے

Posted On: 21 SEP 2022 2:07PM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X1JX.jpg

 

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس ( ڈی آر آئی ) نے قابل قدر مقدار میں ضبط کرنے کی ایک بڑی کارروائی کے دوران خالص سونے کے 394  غیر ملکی  بسکٹ ضبط کئے ہیں ، جن کا وزن تقریباً 65.46 کلو گرام ہے اور ان کی قیمت ( تقریباً ) 33.40 کروڑ روپئے ہے ۔ یہ سونا پڑوسی شمال مشرقی ملکوں سے اسمگل کیا جا رہا تھا ۔

خصوصی خفیہ اطلاعات سے پتہ چلا تھا کہ ایک سنڈیکیٹ  مقامی کوریئر کنسائنمنٹ اور سپلائی کی لاجسٹکس کمپنی کو استعمال کرتے ہوئے میزورم سے غیر ملکی خالص سونا اسمگل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ( یہاں اس کا لاجسٹک کمپنی کے طور پر حوالہ دیا جائے  گا ) ۔

اسمگل شدہ مال کو روکنے کے لئے ڈی آر آئی نے ’’ آپریشن گولڈ رش ‘‘ کی شروعات کی اور  اس مخصوص کنسائنمنٹ کو ، جسے ’’ ذاتی سامان ‘‘ کے طور پر نشان زد کیا گیا تھا اور  ممبئی بھیجا جا رہا تھا ، اس کو روکا گیا ۔ بھیونڈی ( مہاراشٹر ) میں 19 ستمبر ، 2022 ء کو اس سامان کی جانچ کرنے پر ایک غیر ملکی خالص سونے کے 120 بسکٹ ضبط کئے گئے ، جن کا وزن تقریباً 19.93 کلو گرام تھا اور اس کی قیمت  تقریباً 10.18 کروڑ روپئے ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026G35.jpg

 

مزید تجزیے اور تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اس طرح کی دو اور کنسائنمنٹس ممبئی جا رہی ہیں ، جو ایک ہی کنسائنر نے ایک ہی جگہ سے ایک ہی شخص کو بھیجی ہیں اور اسے اسی لاجسٹک کمپنی کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے ۔ اس کے بعد ان کنسائنمنٹس کی لوکیشن کا پتہ لگایا گیا۔

دوسری کھیپ بہار میں تھی اور وہیں پکڑی گئی۔ اس لاجسٹک کمپنی کے گودام کی جانچ پڑتال پر، غیر ملکی خالص سونے کے 172 بسکٹ برآمد کئے گئے ، جن کا وزن تقریباً 28.57 کلوگرام ہے اور اس کی قیمت تقریباً 14.50 کروڑ روپئے ہے۔ اسی طرح، تیسری کھیپ کو اس لاجسٹک کمپنی کے دلّی مرکز میں پکڑا گیا اور اس کی جانچ پڑتال کی گئی، جس کے نتیجے میں 102 سونے کے بسکٹ بر آمد ہوئے  ، جن کا وزن تقریباً 16.96 کلوگرام ہے اور ان کی مالیت تقریباً 8.69 کروڑ روپئے تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00323L7.jpg

 

ان ضبطیوں کے سلسلے نے ملک کے شمال مشرقی حصے سے لاجسٹک کمپنی کے گھریلو کورئیر کے ذریعے بھارت میں غیر ملکی سونے کی اسمگلنگ کے نئے طریقوں کا پتہ لگانے میں مدد کی ہے۔ اس طرح کی تحقیقات سے اسمگلنگ کے منفرد اور جدید ترین طریقوں کا پتہ لگانے اور ان کا مقابلہ کرنے کی ڈی آر آئی  کی صلاحیت کو تقویت ملتی  ہے۔ کل 394 غیر ملکی سونے کے بسکٹ، جن کا وزن تقریباً 65.46 کلوگرام ہے اور اس کی قیمت تقریباً 33.40 کروڑ روپئے ہے، کئی شہروں میں کارروائی کرکے برآمد اور ضبط کئے گئے ہیں۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No. 10514



(Release ID: 1861310) Visitor Counter : 131