کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ذیابیطس کے مریضوں کے لیےسستی سیٹاگلیپٹن کمبی نیشنس جن اوشدھی کیندروں پر فروخت کیے جائیں گے
پی ایم بی آئی نے پردھان منتری جن او شدھی پریوجنا کے تحت سستی قیمتوں پر ذیابیطس کی دوائیوں کا نیا ویرئنٹ متعارف کرایا
Posted On:
16 SEP 2022 4:02PM by PIB Delhi
دواساز اور طبی آلات بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)کے چیف ایگزیکٹیو افسر جناب روی دھادچ نے پردھان منتری جن اوشدھی پریوجنا کے تحت ذیابیطس کے مریضوں کے لیے دواؤں کا نیا ویرئنٹ سیٹاگلیپٹن کو کم قیمت پر فروخت کیلئے شروعات کردی ہے ۔ ادویات کا نیا ویرئنٹ سیٹاگلیپٹن تمام جن اوشدھی کیندروں وغیرہ پر کم قیمت پر دستیاب ہے۔
پی ایم بی آئی نے دوائیوں کی نئی قسم سیٹاگلیپٹن اور اس کے کمبی نیشن کو اپنے تمام جن او شدھی کیندروں میں شامل کیا ہے۔
اشیاء کا نام
- سیٹاگلیپٹن فاسفیٹ گولی آئی پی50ا یم جی 50/-روپے
- سیٹاگلیپٹن فاسفیٹ گولی آئی پی100ا یم جی 100/-روپے
- سیٹاگلیپٹن+ میٹفورمن ہائیڈروکلورائڈ گولی 50ایم جی/500ایم جی 65/-روپے
- سیٹاگلیپٹن+ میٹفورمن ہائیڈروکلورائڈکی گولیاں 50 ایم جی/1000 ایم جی 70 /-روپے
سیٹاگلیپٹن کو ٹائپ 2 والے بالغوں میں گلائیسومک کنٹرول کو بہتر بنانے کے لیے غذا اور ورزش کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ یہ تمام ویریئنٹس برانڈیڈ ویریئنٹس سے 60 فیصد سے 70 فیصد کم قیمت پر دستیاب ہیں کیونکہ یہ دیگر میڈیکل اسٹورز پر 162 سے 258 روپے کی قیمت کی حد میں دستیاب ہیں۔
یہ ذیابیطس کے لیے بہت اچھی دوا ہے اور جن اوشدھی کیندر پر دیگر ادویات کی دکانوں سے کم قیمت پر دستیاب ہے۔
پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے تحت ملک بھر میں 8,700 سے زیادہ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر کھولے گئے ہیں۔ یہ کیندرز معیاری جنرک ادویات، جراحی کے آلات اور نیوٹراسیوٹیکل اور دیگر اشیاء فروخت کرتے ہیں۔ اس وقت ان اسٹورز میں 1600 سے زائد ادویات اور 250 آلات جراحی کا ذخیرہ ہے۔اس کے علاوہ یہاں سویدھا سنیٹری پیڈ بھی ہے جو فی پیڈ ایک روپے کی قیمت پر بیچاجارہاہے۔
پی ایم بی آئی جن اوشدھی کیندروں پر شہریوں کو معیاری اور مناسب قیمتوں کی یقین دہانی کے ساتھ ضروری ادویات کی باقاعدہ اور مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
**********
ش ح ۔ ع ح
U. No.10416
(Release ID: 1861051)