وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

انسداد منشیات کے مرکزی بیورو نے ہماچل پردیش میں 1032 ہیکٹئرز زمین پر گانجے کی غیر قانونی کاشت کو ضائع کردیا

Posted On: 20 SEP 2022 3:25PM by PIB Delhi

ہماچل پردیش میں دو ہفتوں کے دوران منشیات ضائع کرنے کی سب سے بڑی کاررائیوں میں سے ایک کارروائی میں سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس (سی بی این) کے افسروں نے ہماچل پردیش میں 1032 ہیکٹئرز (12900 بیگھا) کی زمین پر گانجے کی غیر قانونی کاشت کا تباہ کردیا۔

ہماچل پردیش میں گانجے کی غیر قانونی کاشتکاری سے متعلق ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سی بی این افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور وہاں روانہ کی گئیں تھیں۔ سی بی این کے افسران نے خفیہ اطلاع کی تصدیق کی اور پھر ذاتی طور پر وہاں کا جائزہ لیا گیا جس کے نتیجے میں غیر قانونی کاشتکاری کے مزید علاقوں کا انکشاف ہوا۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ ، محکمہ جنگلات اور پولیس کی مدد سے کاشت کا تباہ کرنے کی کارروائی شروع کی گئی۔

WhatsApp Image 2022-09-20 at 2

کارروائی کے دوران سی بی این نے دو مرحلوں والا طریقہ کار اختیار کیا۔ گاؤں والوں میں بیداری پیدا کرنا اور قانونی عملداری۔

WhatsApp Image 2022-09-20 at 2

کمیونٹی کی سطح پر گاؤں والوں کو اس بات کا احساس کرایا گیا کہ منشیات انسان کے جسم اور دماغ پر کس قدر خطرناک اثرات مرتب کرتی ہے۔ انھیں بتایا گیا کہ نشہ آور اشیاء کا استعمال نوجوانوں اور بچوں کے مستقبل کو بربار کرسکتا ہے۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے قرارداد منظور کی کہ یہ کاشت تباہ کردی جانی چاہئے اور ان کے گاؤں کے اطراف میں گانجے کی جوغیر قانونی کھیتی ہورہی ہے اسے ضائع کرنا چاہئے۔ گاؤں والوں نے سی بی این، افسروں کی نگرانی میں گانجے کی یہ غیر قانونی کھیتی تباہ کرنے میں مدد کی۔

WhatsApp Image 2022-09-20 at 2

سی بی این کی چار ٹیموں کو کارروائی کے لئے مختلف مقامات الاٹ کئے گئے اور جہاں بہت بڑے پیمانے پر گانجےکی کاشت کی جارہی تھی وہاں ٹیموں کو مشترکہ طور پر کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی۔ یہ کارروائی کیونکہ حساس نوعیت کی تھی لہذا محکمہ جنگلات، ریونیو اور پولیس افسران کارروائی میں شامل ہوئے۔ یہ سیب اور انار کی فصل اکھٹا کرنے کا سیزن ہونے کی وجہ سے مزدوروں کی دستیابی میں دشواری تھی لیکن اسے سے سی بی این ٹیم میں شامل لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ ٹیموں کے لوگوں نے ڈھلانوں اور بارش کے باوجود محنت اور لگن سے یہ کام انجام دیا۔ بعد میں ڈی آر آئی (ڈائریکٹریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس) کے افسران بھی کارروائی میں شامل ہوگئے۔

حساس علاقوں کی نشاندہی کے لئے جی پی ایس کا استعمال کیا گیا اور غیر قانونی طور پر گانجے کی کاشتکاری والے علاقوں کا پتہ لگانے اور ان کی نگرانی کے لئے ڈرون کام میں لائے گئے جس سے یہ پوری کارروائی کامیابی سے انجام پاگئی۔

انسداد منشیات کے مرکزی بیور میں نارکوٹکس کمشنر جناب راجیش ۔ایف دھابرے نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی ملک کے دیگر حصوں میں بھی چلتی رہنی چاہئیں اور سی بی این منشیات کے خلاف پوری طرح کمربستہ ہے۔

پوری کارروائی کے دوران نقل وحمل اور کارکنوں کی دستیابی کے لئے ضلع کلکٹر کے دفتر نے پور ی مدد کی۔

WhatsApp Image 2022-09-20 at 3

انسداد منشیات مرکزی بیورو (سی بی این) منشیات سے متعلق قانون نافذ کرنے والی اعلیٰ ترین باڑی ہے اور یہ وزارت مالیات میں ریونیو ڈپارٹمنٹ کے تحت کام کرتی ہے۔

سی بی این نے مغربی بنگال، جموں وکشمیر ، اروناچل پردیش ، منی پور، اتراکھنڈ جیسی ریاستوں میں منشیات کو ضائع کرنے کی کارروائیاں انجام دی ہیں جس کے نتیجے میں کچھ برسوں میں افیم اور گانجے کی غیر قانونی کاشت کو 25 ہزار ہیکٹئرز زمین پرتباہ کیا گیاہے۔ سی بی این نے اس سال فروری اور مارچ میں اروناچل پردیش میں 3600 ہیکٹئرز زمین پر افیم کی غیر قانونی فصل کو تباہ کیا ہے۔ سی بی این مستقبل میں بھی ہندوستانی بھر میں غیر قانونی منشیات کی کھیتی کو تباہ کرنے کا عزم رکھتی ہے۔

****

U.No:10466

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1860908) Visitor Counter : 197