وزارتِ تعلیم

آئی آئی ٹیز سائنسی مزاج پیدا کرنے اور انسانی مستقبل سنوارنے کے مندر ہیں:جناب دھرمیندر پردھان


جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی مدراس اسٹریٹجک پلان 27-2022 اور تعلیمی صلاحیت اور قوم کی تعمیر سے متعلق کئی اقدامات کا آغاز کیا

Posted On: 19 SEP 2022 4:39PM by PIB Delhi

تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ٹی مدرراس کے اسٹریٹجک پلان 27-2022 کا آغاز کیا جس کے تحت ادارے کے لئے ایک جرأت مندانہ ترقی کے مرحلے کی تجویز ہے۔ آج  انھوں نے ایم فیسس سنٹر فار کوئنٹم سائنسز اینڈی کوٹک۔ آئی آئی ٹی (ایم ) سیوانرجی مشن کو بھی وقف کیا۔ انھوں نے آج کوٹک آئی آئی ٹی ایم سیو انرجی مشن کا بھی آغاز کیا جو کوٹک کی جانب سے سی ایس آر فنڈنگ سے قائم کیا جارہا ہے جو ایم ایس ایم ایز کو توانائی کے استعمال میں کمی لانے میں مدد کرے گا اور ایم فیسس ٹیم کو سنٹر فار کوئنٹم انفورمیشن ، کمیونکیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی ترقی میں مدد کرے گا۔ انھوں نے ڈیٹا سائنس میں بی ایس سی پروگرام کے منتخب طلبا کو ڈپلوما سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

وزیر موصوف نے آئی آئی ٹی مدراس کا ٹی وی ایس موٹر کمپنی کے تعاون سے تیار دیسی جی ڈی آئی انجن اور  آئی آئی ٹی (ایم ) میں تیار کم لاگت والے سبزی فروش کے ٹھیلے کا بھی افتتاح کیا۔ آئی آئی ٹی مدراس کے ڈائرکٹر پروفیسر وی کما کوتی ، پروفیسر مہیش پنچگنولا، پروفیسر اے رمیش، پروفیسر ابھیجیت دیش پانڈے اور آئی آئی ٹی مدراس کے طلبا نے اس تقریب میں شرکت کی۔

جناب دھرمیندر پردھان فائو جی ٹسٹ بیڈ جدید مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز کے فروغ کے مرکز، راکٹ فیکٹر ، آئی آئی ٹی مدراس پر مبنی اسٹارٹ اپ اگنی کل کوسموس، ہیلتھ کئر ٹیکنالوجی انوویشن سنٹر اور آئی آئی ٹی مدراس کے انکیوبیشن سیل کے علاوہ دیگر تحقیقی اداروں مثلا سدھا گوپال کرشنن برین سنٹر اور کیمپس میں واقع پہلے تھری ڈی پرنٹڈ ہاؤس میں بھی گئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے تعلیمی مہارت اور قوم کی تعمیر کی جانب ان اقدامات کے لانچ پر مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا کہ آئی آئی ٹیز نہ صرف تعلیمی ادارے ہیں بلکہ یہ سائنسی مزاج پیدا کرنےا ور انسانی مستقبل کو سنوارنے کے مندر ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے کو آئی آئی ٹیز سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ہمارے آئی آئی ٹی طلبا کو ترقی کا علمبردار بننا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا سے لوگ  آئی آئی ٹی  مدراس آکر برین ریسرچ سنٹر سے مستفید ہوں گے۔

جناب پردھان نے کہاکہ ہندوستان میں سماج کو واپس دینے کا کلچر ہے اور ہندوستان معاشرے کی بہتری کے لئے جدت طرازی سے کام لیتا ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس کا تکنیکی طاقت سے ہندوستان 2023 کے آخر تک اندرون ملک تیار فائیو جی شروع کردے گا۔

جناب پردھان نے کہا کہ آئی آئی ٹیز میں موجودہ صلاحیتوں اور مہارتوں سے مجھے بھرپور اعتماد حاصل ہوتا ہے۔ ہمارے طلبا کو اپنی اندرونی طاقت کو جلا دینا ہے اور اپنی چیتنا کو بڑھانا ہے۔ ان لوگوں کو وسیع سوچنا ہے۔ سماجی تبدیلیاں لانا ہے اور روزگار ڈھونڈنے والے نہ بن کر روزگار فراہم کرنے والا بننا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہم سب سے اپیل کی ہے کہ ہم 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے پانچ عہد کریں ۔ آئی آئی ٹی مدراس جیسے اداروں کو وکست بھارت کو ویژن پورا کرنے میں اور ہندوستان کو پانچ ٹریلین کی معشیت بنانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ اگلے برس ہم سب لوگوں کے لئے بہت اہم ہیں۔

وزیر موصوف نے آئی آئی ٹی مدراس سے یہ عہد لینے کو کہا کہ صنعتکاری میں ایک سنگ میل طے کرنے پر طلبا کے لئے ایک دن منایا جائے عوام کی بہبود کے لئے پیٹنٹ فائل کریں گے اور غریبوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے کام کریں گے۔

***

 

U.No:10425

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1860662) Visitor Counter : 96