سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مشاورتی کمپنیوں کے عملے کے لیے شاہراہ پروجیکٹوں سے متعلق تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کی تیاری کے لیے لازمی تربیتی پروگرام

Posted On: 19 SEP 2022 3:17PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ملک میں سڑک بنیادی ڈھانچہ خصوصاً قومی شاہراہوں کی ترقی پر بہت زور دیا ہے۔ انہوں نے اکثر و بیشتر اس بات پر زور دیا ہے کہ سڑک بنیادی ڈھانچہ کی ہمہ گیر ترقی کے لیے حکومت اور نجی شعبہ دونوں کی صلاحیت سازی ازحد اہمیت کی حامل ہے جس کے لیے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت (ایم او آر ٹی ایچ) کے ذریعہ وقفہ وقفہ سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ماہ جنوری 2022 میں مشاورتی کمپنیوں   کے تکنیکی پیشہ واران ، ٹھیکیداروں، آزاد انجینئرحضرات (آئی ای) اور اتھارٹی انجینئر حضرات (اے ای) کی صلاحیت سازی سے متعلق ضابطہ کے مسئلے  پر بات کی گئی تھی۔ شاہراہوں کی تعمیر میں مشاورتی کمپنیوں کے عملے، ٹھیکیداروں، آزاد انجینئر حضرات اور اتھارٹی انجینئر حضرات کے ذریعہ انجام دیے جانے والے کام کی کوالٹی میں بہتری اور صلاحیت سازی کو یقینی بنانے کے لیے نجی کمپنیوں کے عملے کی تکنیکی معلومات کو باقاعدہ طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ حالانکہ، نجی شعبہ میں صلاحیت سازی/ جدید کاری کو عام طور پر زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی۔جیساکہ ، نجی شعبے کے عملے کی صلاحیت سازی کے لیے سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے ماہ اگست 2022 میں فیصلہ کیا تھا کہ مشاورتی فرموں سے وابستہ عملے کو ڈی پی آر کی تیاری کے لیے انڈین اکیڈمی آف ہائی وے انجینئرس (آئی اے ایچ ای) کے زیر اہتمام ’’شاہراہ پروجیکٹوں کے لیے امکاناتی مطالعہ اور ڈی پی آر کی تیاری‘‘ کے موضوع کے تحت ایک لازمی تربیتی کورس سیکھنا ہوگا۔

آئی اے ایچ ای نے نوئیڈا میں آئی اے ایچ ای کے کیمپس میں 5 سے 10 ستمبر 2022 کے دوران مشاورتی کمپنیوں  کے عملے کے لیے اولین تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں ڈی پی آر کی تیاری کے مندرجہ ذیل اہم پہلوؤں پر احاطہ کیا گیا:

  • ڈی پی آر تیاری کا جائزہ
  • ہائیڈرولوجیکل تفتیش اور مطالعات
  • ٹریفک مطالعات، ٹریفک مطالبے کا تخمینہ اور حقیقی پیشن گوئی
  • شاہراہوں کے جیومیٹریکل ڈیزائن
  • پختہ راہ گزر کا جائزہ، مٹیرئیل سروے اور جیوٹکنیکل سروے
  • جدید ٹوپو گرافی جائزہ اور اعدادو شمار کا کلکشن
  • پلوں کے ڈیزائن کے لیے عام رہنما خطوط
  • لچیلی راہ گزر کا ڈیزائن
  • سخت راہ گزر کا ڈیزائن
  • ماقابل تعمیر سرگرمیاں او ر منظوریاں
  • ماحولیاتی اور سماجی مطالعات اور پروجیکٹ کی منظوریاں
  • روڈ سیفٹی انجینئرس اور دیگر اقدامات
  • شاہراہوں کے لیے نئی تکنالوجی اور مٹیرئیل
  • پروجیکٹ کی لاگت، اقتصادی اور مالی تجزیہ
  • گتی شکتی سے مربوط ماسٹر پلان

ڈی پی آر کے صلاح کاروں  کو اپنی تکنیکی اہلیت کے حصہ کے طور پر اپنے تعلیمی کوائف (سی وی)میں اپنے کلیدی عملے کے ذریعہ انجام دی گئی تربیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اس کورس کو ڈی پی آر کی تیاری میں شامل تمام تکنیکی اور غیر تکنیکی پہلوؤں پر احاطہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ تربیتی پروگرام کے دوران قابلیت اور کلیدی عملے کی شمولیت کی حد، صف بندی کو حتمی شکل دینا، سروے ڈاٹا اور ڈیزائن کا بالکل درست ہونا، شیڈیول کی مناسب تیاری، تعمیر سے قبل کی سرگرمیوں  اور دیگر قانونی منظوریوں ، جیسے متعلقہ مسائل پر غورو خوض کیا جائے گا۔اس تربیتی پروگرام کے دوران نئے/متبادل مٹیرئیل اور تکنالوجی کے استعمال اور صف بندی وغیرہ  طے کرنے کے لیے پی ایم گتی شکتی سے مربوط ماسٹر پلان کے استعمال پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد شاہراہوں کی ترقی میں ڈی پی آر کی مجموعی کوالٹی کو بہتر بنانا ہے تاکہ محفوظ، معیاری ، لچکدار اور پائیدار شاہراہیں تیار کی جاسکیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GI2E.jpg

آئی اے ایچ ای سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت، حکومت ہند کی انتظامیہ کے تحت ایک درج رجسٹر سوسائٹی ہے۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کا باہمی تعاون پر مبنی ایک ادارہ آئی اے ایچ ای سال 1983 میں قائم کیا گیا تھا، جس کا بنیادی مقصد داخلے کی سطح پر اور تمام سطحوں پر سروس کے دوران شاہراہ انجینئروں کی تربیت کےلیے دیرینہ ضرورت کو پوراکرنا تھا۔آئی اے ایچ ای عمدگی کا ایک اعلیٰ ادارہ ہے جسے خصوصی طور پر سڑکوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن، تعمیر، آپریشن، رکھ رکھاؤ اور انتظام کاری ؛ تکنالوجی، سازو سامان، تحقیق نقل و حمل کی معیشت، مالیہ، ٹیکسیشن، تنظیم اور تمام وابستہ پالیسی مسائل سمیت سرنگوں اور سڑک نقل و حمل سے متعلق تمام تر موضوعات پر خیالات، معلومات اور تجربات ساجھا کرنے کے لیے ملک کے اعلیٰ ترین قومی ادارے کے طور پر قائم کیا گیا۔

مختلف تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرنے کے ساتھ ساتھ آئی اے ایچ ای مختلف اسنادی کورس بھی فراہم کرتی ہے۔ آئی اے ایچ ای کے ذریعہ 1600 سے زائد تربیتی پروگراموں کا اہتمام کیا جا چکا ہے جن میں 44000 شرکاء (50 ممالک سے 2000 بین الاقوامی شرکاء) حصہ لے چکے ہیں۔

******

 

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.10421



(Release ID: 1860655) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil