نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکرکل امرتسر میں گرو نانک دیو یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کریں گے
Posted On:
19 SEP 2022 3:46PM by PIB Delhi
اطلاعات نشریات ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر گرونانک دیو یونیورسٹی (جی این ڈی یو) ، امرتسر کے طلبا کی بیس ستمبر کو یونیورسٹی میں سالانہ اسپورٹس انعاامات کی تقسیم کی تقریب میں ان کی عزت افزائی کریں گے۔ اطلاعات ونشریات اور ونوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر ان کھلاڑیوں کی عزت افزائی کریں گے جنھوں نے بین الاقوامی ، کھیلو انڈیا اور آل انڈیا انٹر یونیورسٹی سطح پر مختلف کھیلوں میں جیت کر اپنی یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔ یونیورسٹی کے 52 ویں کھیل کود انعامات کی تقسیم کے جلسے میں وزیر موصوف بیس ستمبر 2022 کو ممتاز ایتھلیٹس کو نقد انعامات اور کالجوں میں بہترین کارکردگی کی ٹرافیاں پیش کریں گے۔
جناب انوراگ ٹھاکر مہمان خصوصی ہوں اور جناب گرمیت سنگھ میت ہائر، کابینہ وزیر ، محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ سروسز، پنجاب صدارت خطبہ دیں گے وائس چانسلر پروفیسر جسپال سنگھ وسندھو اس موقع پر کھلاڑیوں اور مہمانوں سے خطاب کریں گے۔
گرونانک دیو یونیورسٹی نے اسپورٹس کے میدان میں زبردست ترقی کی ہے اور 23 مرتبہ باوقار مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی جیتی ہے جو کہ ریکارڈ مدت ہے۔ یونیورسٹی کے کھلاڑیوں میں 35 ارجن ایوارڈ یافتگان ہیں۔ ہرسال فزیکل ایجوکیشن (الائڈ ٹیچنگ) کا شعبہ گورونانک دیو یونیورسٹی انٹر کالج (مرد اور خواتین) چمپئن شپ منعقد کرتا ہے اور ستر سے زیادہ یونیورسٹی ٹیموں (مرد اور عورت) کو آل انڈیا انٹر یونیورسٹی چمپئن شپ میں بھیجتا ہے۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے ہاکی اور ہینڈ بال میں کھیلو انڈیا مراکز قائم کئےہیں اور یونیورسٹی کیمپس میں کھیلو انڈیا اکیڈمیاں شروع کی ہیں۔
ہر سال یونیورسٹی کی جانب سے انعامات تقسیم کا سالانہ جلسہ ہوتا ہے جس میں 250 کھلاڑیوں (انٹرنیشنل / کھیلو انڈیا/ انٹر یونیورسٹی سطح ) کو نقد انعامات دیئے جاتے ہیں جن کی مالیت دو کروڑ روپے ہے۔
****
U.No:10418
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1860634)
Visitor Counter : 114