وزارتِ تعلیم
تعلیم اورہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے تھنجاور میں ساستریونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی 36 ویں تقریب میں شرکت کی
مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے تمام ہندوستانی زبانوں اور ہندوستانی معلوماتی نظام پر عالمی شہری تیار کرنے پر زور دیا
Posted On:
18 SEP 2022 5:34PM by PIB Delhi
تعلیم اورہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر دھرمیندر پردھان نے تھنجاور میں ساستریونیورسٹی کی تقسیم اسناد کی 36 ویں تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر اطلاعات و نشریات، ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیرمملکت جناب ایل موروگن بھی موجود تھے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے تھیرومالیسامدرم میں گزشتہ چار دہائیوں کے دوران اعلی معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے چانسلر پروفیسر آر سیتھورمن کے جذبے کے لئے انہیں مبادکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ساستریونیورسٹی نے علم کے شعبے میں مہارت کامظاہرہ کیا ہے اور اس نے درس و تدریس کا ایک مندر کی حیثیت سے اپنا نام روشن کیا ہے ۔ وزیرموصوف نے اس بات پر اپنی خوشی کااظہارکیا کہ ساستر یونیورسٹی ہیومینٹیز اور لبرل آرٹس کورسز میں بھی حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مطالعات کی یکساں طور پر اہم شاخیں ہیں، خاص طور پر تنجاور اور تمل ناڈو جیسے مقامات پر ، جو اپنے شاندار فن، فن تعمیر، موسیقی اور ثقافت کے لیے مشہور ہے۔
جناب پردھان نے کہا کہ تملناڈو کے شاندارمندر دنیا کے عجائبات ہیں اور ساتھ ہی اس حقیقت کی یاد دہانی بھی کراتے ہیں کہ ہندوستان تہذیب کا ایک گہوارہ تھا۔ تمل ناڈو ایک ایسی سرزمین بھی ہے جسے علمی تنوع سے نوازا گیا ہے اور اس کامقصد ہے’اچھی سوچ، شفافیت کے ساتھ سوچ وفکر اور وراثت کو آگےبڑھانا۔
جناب پردھان نے مزید کہا کہ ہم چرک، سوشرت، آریہ بھٹ، بھاسکراچاریہ، ناگ ارجن اور تھروولور جیسے عظیم لوگوں سے ہمیں ایک اعلی تہذیبی وراثت ملی ہے ۔ہندوستان کامعلوماتی نظام آج پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت کاحامل ہے اور خاص طور پر موجودہ عالمی چیلنجوں کاحل فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہورہا ہے ۔
جناب پردھان نے کہاکہ ہندوستان ایک تہذیب کے طور پر اگلے 25 سالوں میں ایک اہم کردار ادا کرے گا او ر ہماری تہذیبی وراثت کے تحفظ اور فروغ کے ساتھ ساتھ عالمی فلاح و بہبود کے لئے ہندوستانی معلوماتی نظام کو آگے بڑھانے میں طلباء ایک نمایاں رول ادا کریں گے اور اس تہذیبی وراثت کو فروغ دینے کے ساتھ سا تھ اس کا تحفظ کریں گے ۔
ساستریونیورسٹی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی ایک مشعل بردار ثابت ہونی چاہئے ۔
وزیرموصوف نے اس بات کو اجاگر کیا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 اپنے مستقبل کے نظریہ اور ہندوستانی اقدار میں مضبوط بنیاد کے ساتھ اور ہندوستانی زبانوں پر اپنےاثر کےساتھ ایک فلاسفیکل دستاویز ہے جوعالمی شہری تیارکرے گی۔ اس میں ہندوستانی معلوماتی نظام پر کافی زور دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ سنت تھروولوور جیسی اہم شخصیت کسی بھی دوسری ادبی شخصیت، اسکالر یا فلسفی سے کم نہیں ہے۔ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم تھروولوور کے فلسفہ اور ہندوستانی علم کے نظام کو دنیا تک لے جایا جائے ۔
اعلیٰ تعلیم کے ایک قدیمی ادارے کے طور پر، ساسترا یونیورسٹی کو تحقیق اور اختراع میں اپنی اہم کوششوں کو جاری رکھنا چاہیے۔ انہوں نے اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ ساستر کے قائدین پائیدار صنعت کاراور ترقیاتی ماڈل بھی تیار کریں گے اور انسانیت کو روشن مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اور تمل ناڈو کی کئی نامور شخصیات کی شاندار وراثت کو جاری رکھتے ہوئے یونیورسٹی کے طلباء ملک کا سر فخر سے بلند کریں گے۔
وزیر موصوف نے ساسترا انجینئرنگ کالج کے شانموگھا پریسجن فورجنگ یونٹ کا دورہ کیا، جو کہ نان فیرس اور فیرس فورجنگ کا ایک سرکردہ ادارہ ہے، یہ ہنر مندی کی بھی تعلیم دیتا ہے۔ وزیر موصوف نے ان کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ نوجوانوں کے بڑے فائدے کے لیے این ایس کیو ایف کمپلائنس فریم ورک کے تحت ہنر مندی کی تربیت لانے میں سرگرم حصہ لے رہے ہیں
جناب پردھان نے تھانجاور ویسٹ سروودیا کیندرم میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کھادی اور سودیشی کے اپنے نظریات کی رہنمائی میں یہ کیندرم کھادی اور گاؤں کی صنعتوں کی ترقی کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور مقامی فنون، دستکاری اور کاریگروں کو بھی بااختیار بنا رہا ہے۔
کھادی کی مالا مال روایات اور مقامی دستکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے وزیرموصوف نے کیندرم سے کھادی گمچھا، دھوتی اور رومال وغیرہ خریدے۔ انہوں نے آتم نربھر بھارت کے مقصد کےحصول کے لئے کھادی اپنانے کے لئےسبھی کی حوصلہ افزائی کی ۔
************
ش ح ۔ ح ا۔ ف ر
U. No.10403
(Release ID: 1860496)
Visitor Counter : 158