صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نے آج رکت دان  امرت مہوتسو کے تحت خون کےعطیے کا ایک ملک گیر کیمپ کا انعقاد کر کے رضاکارانہ خون عطیے کی راہ میں ایک نیا سنگ میل طے کیا ہے


ڈاکٹر منسکھ مانڈویا    - خون کا عطیہ دینے والے 87000 سے زیادہ رضاکاروں کی بدولت بھارت نے آج ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا

Posted On: 17 SEP 2022 8:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 17ستمبر، 2022/ ایک دن میں 87000 سے زیادہ (87137) لوگوں نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیا (آج شام 7 بجے کر 40 منٹ تک عارضی رپورٹوں کے مطابق) ، اس کے ساتھ ہی ملک نے  آج  اس سے پہلے کے 87059 (2014) کا عالمی ریکارڈ توڑ کر یہ نیا ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دینے کی ملک گیر مہم رکت دان امرت مہوتسو کے تحت یہ ایک اہم حصولیابی ہے۔ اس مہم کا آغاز صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے نئی دلی کے صفدر جنگ اسپتال میں خون کا عطیہ دینے کے ایک کیمپ میں خون کا عطیہ دے کر کیا۔ ڈاکٹر مانڈویا نے اپنے ٹوئیٹ میں اس غیر معمولی حصولیابی کو سراہا۔

 

اس ملک گیر مہم کا ایک اور قابل ذکر پہلو یہ ہے  کہ وسیع مہم کے لیے 6136 کیمپوں کا رجسٹریشن کیا گیاجن میں 1.95 لاکھ سے زیادہ خون عطیہ کرنے والوں نے  ای – رکت کوش پورٹل پر ابھی تک رجسٹریشن کرایا ہے۔

(لنک : :https://www.eraktkosh.in/BLDAHIMS/bloodbank/transactions/bbpublicindex.html)

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00273NJ.jpg

سبھی کے لیے صحت کو یقینی بنانے کی جانب ایک اور قدم کے طور پر صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے  9 ستمبر 2022 کو 2025 تک ٹی بی کا خاتمہ کرنے کے لیے پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان کا آغاز کیا ہے۔ پردھان منتری ٹی بی مکت بھارت ابھیان وزیراعظم کی شہریوں پر مرکوز پالیسیوں کا ایک حصہ ہے اور ٹی بی کے علاج سے متعلق اس بیداری میں اضافہ کرنے کو یقینی بنانے کی جانب ایک بنیادی قدم ہے کہ یہ ایک قابل علاج بیماری ہے۔ اس کا علاج سرکاری اسپتالوں میں بالکل مفت دستیاب ہے۔

اس قدم سے ٹی بی کے علاج میں تیزی آئی ہے اور ابھی تک تقریباً 13.5 لاکھ ٹی بی مریضوں نے نکشے پورٹل پر اندراج کرایا ہے جن میں سے 9.5 لاکھ زیر علاج ٹی بی مریضوں نے علاج کرانے سے اتفاق کیا ہے۔

نکشے 2.0 پورٹل ( https://communitysupport.nikshay.in/ ) سے ٹی بی مریضوں کے علاج کے نتائج کو بہتر بنانے میں  مریضوں  کو اضافی مدد فراہم ہو رہی ہے ۔ اس پورٹل سے سماج کے لوگوں کو 2025 تک ٹی بی ختم کرنے کے بھارت کے عزم کو پورا کرنے کے لیے شامل کرنے میں اور پرائیویٹ کمپنیوں کی سماجی ذمہ داری سی ایس آر کے موقعوں میں بھی اضافہ کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

نکشے متر ویب سائٹ پر بھی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں  اور اس طرح کے 15000 سے زیادہ لوگوں نے ابھی تک رجسٹریشن کرایا ہے اور 9.5 لاکھ سے زیادہ ٹی بی مریضوں کے لیے مدد فراہم کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039KEJ.png

۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U - 10387


(Release ID: 1860366) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu