امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ پر انھیں مبارکباد پیش کی


میں ملک کے سب سے پیارے رہنما اور ہم سبھی کے لیے محرک، وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور میں ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہوں

جناب مودی نے ہندوستان-سب سے پہلے کے اپنے نقطہ نظر اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کے عزم سے ناممکن کاموں کو ممکن بنا دیا ہے

غریبوں کی فلاح و بہبود، گڈ گورننس، ترقی، قومی سلامتی اور تاریخی اصلاحات کے لیے بیک وقت اور مسلسل کوششیں کر کے جناب مودی نے ہندوستان کو اعلیٰ مقام پر لے جانے کے اپنے عزم کو پورا کیا ہے

یہ فیصلہ کن قیادت اور اس قیادت پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کی وجہ سے ممکن ہوا ہے

ایک محفوظ، مضبوط اور خود انحصار نئے ہندوستان کے بانی جناب مودی کی زندگی خدمت اور لگن کی ایک مثال ہے

آزادی کے بعد پہلی بار کروڑوں غریبوں کو ان کے حقوق دے کر جناب مودی نے ان میں امید اور یقین کا جذبہ پیدا کیا ہے، آج سماج کا ہر طبقہ مضبوطی سے جناب مودی کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑا ہے

ہندوستانی ثقافت کی حمایت کرنے اور فروغ دینے کے ذریعے، جناب مودی نے ملک کو اس کی اصل جڑوں سے وابستہ کرکے ترقی کے ہر شعبے میں آگے بڑھایا ہے

آج کا نیا ہندوستان جناب مودی کے وژن اور قیادت میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرا ہے اور اس نے ایک عالمی لیڈر کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے، جس کی دنیا عزت کرتی ہے

Posted On: 17 SEP 2022 9:59AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔ انھوں نے کہا، میں ان کی اچھی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا گو ہوں۔ جناب مودی نے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہندوستان-سب سے پہلے کے اپنے نقطہ نظر اور عزم کے ساتھ ناممکن کاموں کو ممکن بنایا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود، اچھی حکمرانی، ترقی، قومی سلامتی اور تاریخی اصلاحات کے لیے بیک وقت اور مسلسل کوششیں کرکے جناب مودی نے ہندوستان کو اعلیٰ مقام پر لے جانے کے اپنے عزم کو پورا کیا ہے۔ یہ ان کی قیادت پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کی وجہ سے ہی ممکن ہوا ہے۔

جناب امت شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایک محفوظ، مضبوط اور خود انحصار نئے ہندوستان کے بانی جناب مودی کی زندگی خدمت اور لگن کی علامت ہے۔ آزادی کے بعد پہلی بار، کروڑوں غریبوں کو ان کے حقوق دے کر، جناب مودی نے ان میں امید اور یقین کا جذبہ پیدا کیا، آج سماج کا ہر طبقہ مضبوطی کے ساتھ جناب مودی کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت کی حمایت کرنے اور فروغ دینے کے ذریعہ، جناب مودی نے ملک کو اس کی اصل جڑوں سے وابستہ کرکے ترقی کے ہر شعبے میں آگے بڑھایا ہے۔ آج کا نیا ہندوستان جناب مودی کے وژن اور قیادت میں ایک عالمی طاقت کے طور پر ابھرا ہے اور اس نے ایک عالمی رہنما کے طور پر اپنی شناخت بنائی ہے، جس کی دنیا عزت کرتی ہے۔

 

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10358



(Release ID: 1860025) Visitor Counter : 115