ٹیکسٹائلز کی وزارت
مرکز نے بیحد اہم پروگرام نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم) کے تحت اسپیشلٹی فائبرز، کمپوزٹ، پائیدار ٹیکسٹائل، موبیلٹیک، اسپورٹٹیک اور جیوٹیک کے شعبوں میں 60 کروڑ روپے کے 23 اسٹریٹجک پروجیکٹوں کو منظوری دی
ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے اطلاق کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی کے فروغ کے لیے صنعت اور تعلیمی برادری کا رابطہ ضروری ہے: جناب پیوش گوئل
ملک میں بڑے تحقیقی پروجیکٹس کو راغب کرنے کے لیے زیادہ تعداد میں فروغ پانے والی سرگرمیوں کی ضرورت ہے: جناب گوئل
Posted On:
16 SEP 2022 3:29PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت نے 14 ستمبر 2022 کو ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی صدارت میں اسپیشلٹی فائبرز، پائیدار ٹیکسٹائل، جیو ٹیکسٹائل، موبیلٹیک اور اسپورٹس ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تقریباً 60 کروڑ روپے کے 23 اسٹریٹجک ریسرچ پروجیکٹوں کو منظوری دی۔ اسٹریٹجک تحقیقی پروجیکٹس بیحد اہم پروگرام ’نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن‘ کے تحت آتے ہیں۔
ان 23 تحقیقی پروجیکٹس میں سے زراعت، اسمارٹ ٹیکسٹائل، حفظان صحت، اسٹریٹجک ایپلی کیشن اور حفاظتی سامان میں ایپلی کیشن کے حامل اسپیشلٹی فائبرز کے 12 پروجیکٹس کو واضح کیا گیا۔ زرعی اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ایپلی کیشن رکھنے والے پائیدار ٹیکسٹائل کے 4 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ جیو ٹیکسٹائل سے 5، موبیلٹیک سے 1 اور اسپورٹٹیک سے 1 پروجیکٹ کو منظور کیا گیا۔
رکن نیتی آیوگ (سائنس اور ٹیکنالوجی) اور پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے) نے لائن وزارتوں کے ساتھ میٹنگ کے لیے ٹیکنیکل ٹیکسٹائل سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ مختلف سرکردہ ہندوستانی اداروں بشمول آئی آئی ٹی، سرکاری تنظیموں اور نامور صنعت کاروں نے اس سیشن میں حصہ لیا جس نے ہندوستانی معیشت کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک پروجیکٹوں کو منظوری دی اور آتم نربھر بھارت، خاص طور پر صحت کی دیکھ بھال، صنعتی اور حفاظتی، توانائی میں اسٹوریج، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کی سمت میں ایک قدم آگے بڑھایا۔
سائنس دانوں اور تکنیکی ماہرین کے معزز گروپ سے خطاب کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ "ہندوستان میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے اطلاق کے شعبوں میں تحقیق اور ترقی کے لیے صنعت اور اکیڈمیا کا رابطہ ضروری ہے۔ ماہرین تعلیم، سائنسدانوں اور محققین کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
جناب پیوش گوئل نے ہندوستان کے تکنیکی ٹیکسٹائل کی مستقبل کی ترقی میں ٹیکنالوجی اور شعبے کے ماہرین، سائنس دانوں اور ماہرین تعلیم کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
جناب پیوش گوئل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ تکنیکی ٹیکسٹائل کے میدان میں ملک میں تکنیکی خلا کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں تکنیکی ٹیکسٹائل کے استعمال کو فروغ دینے اور برآمدات میں اضافہ کرنے کے لیے صنعتی تعامل اور پروموشنل سرگرمیوں جیسے کانفرنسز، نمائش، اور خریدار و فروخت کنندہ کے اجلاس کے ساتھ تکنیکی ٹیکسٹائل میں تحقیق کے شعبے کی نشاندہی کرنے اور برآمدات میں اضافہ کرنے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 10333)
(Release ID: 1859987)
Visitor Counter : 152