وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے سمرقند، ازبکستان میں روسی فیڈریشن کے صدر سے ملاقات کی

Posted On: 16 SEP 2022 8:31PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 22ویں اجلاس کے موقع پر آج سمرقند، ازبکستان میں روسی فیڈریشن کے صدر جناب ولادیمیر پتن سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف سطحوں پر رابطوں سمیت دو طرفہ تعلقات میں پائیدار رفتار کو سراہا۔ صدر پوتن نے اس ماہ کے شروع میں ولادی ووستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغام کی تعریف کی۔

رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون کے اہم امور کے ساتھ ساتھ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے تناظر میں عالمی غذائی تحفظ، توانائی کی حفاظت اور کھادوں کی دستیابی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

یوکرین میں جاری تنازعے کے تناظر میں، وزیر اعظم نے دشمنی کے جلد خاتمے اور مذاکرات اور سفارت کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

اس سال دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی، جو سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی ہے۔ انھوں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-م ف

U: 10348


(Release ID: 1859986) Visitor Counter : 130