زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

آئی سی اے آر کے ذریعے کریتگیہ 3.0: فصلوں کی بہتری پر ایک قومی سطح کے ہیکاتھون کا انعقاد

Posted On: 16 SEP 2022 3:11PM by PIB Delhi

زرعی تحقیق سے متعلق قومی کونسل (آئی سی اے آر) اپنے قومی زرعی اعلیٰ تعلیم پروجیکٹ اور فصلوں سے متعلق سائنس ڈویژن کے ساتھ مل کر ’فصل کی بہتری کے لیے تیز رفتار افزائش‘ کو فروغ دینے کے لیے ہیکاتھون 3.0 ’کریتگیہ ‘کا انعقاد کر رہی ہے۔

قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ذریعے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ پروگرام طلباء/ اساتذہ/ کاروباری افراد/ اختراع کاروں اور دیگر کو فصل کی بہتری کے لیے اختراع کو فروغ دینے کے لیے اختراعی طور طریقوں اور ٹیکنالوجی کے حل کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی رہنمائی میں اس طرح کے اقدامات سے فصلوں کے شعبے میں سیکھنے کی صلاحیت، اختراعات اور حل، روزگار اور کاروباری صلاحیت کے ساتھ مطلوبہ تیز رفتار نتائج حاصل ہوں گے۔ یہ ملک میں ٹیکنالوجی سے چلنے والے حل کو زیادہ سے زیادہ اپنانے کی بھی حوصلہ افزائی کرے گا۔

ڈاکٹر راکیش چندر اگروال، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (زرعی تعلیم) اور قومی ڈائریکٹر، قومی زرعی اعلیٰ تعلیم پروجیکٹ (این اے ایچ ای آر) کے مطابق کریتگیہ کی تعریف یہ ہے: کرشی کے لیے کری یعنی زراعت، ٹی اے کے لیے تکنیک یعنی ٹیکنالوجی اور گیا یعنی علم۔ اس مقابلے میں ملک بھر کی کسی بھی یونیورسٹی/ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے طلباء، اساتذہ اور اختراع کار/صنعت کار درخواست دے سکتے ہیں اور ایک گروپ کے طور پر پروگرام میں حصہ لے سکتے ہیں۔ حصہ لینے والا گروپ زیادہ سے زیادہ 4 شرکاء پر مشتمل ہوگا، جس میں ایک سے زیادہ فیکلٹی اور/یا ایک سے زیادہ اختراعی یا کاروباری نہیں ہوں گے۔ حصہ لینے والے طلباء مقامی اسٹارٹ اپس، ٹیکنالوجی اداروں کے طلباء کے ساتھ تعاون کرسکتے ہیں اور 5 لاکھ روپے تک جیت سکتے ہیں۔ پروگرام کے لیے اندراج 26 ستمبر 2022 تک ہوگا۔

212020- اور 22-2021 کے دوران این اے ایچ ای پی نے زرعی تحقیق سے متعلق قومی کونسل (آئی سی اے آر) کے ایگریکلچرل انجینئرنگ اور اینیمل سائنس ڈویژنوں کے ساتھ مل کر بالترتیب فارم میکانائزیشن اور اینیمل سائنس میں اختراعات کو فروغ دینے کے لیے ہیکاتھون 1.0 اور 2.0 کا انعقاد کیا۔ اس پروگرام میں ملک بھر سے زبردست شرکت دیکھنے میں آئی جہاں 784 سے زائد ٹیموں نے یعنی 3,000 شرکاء نے ہیکاتھون 1.0 میں سرگرمی کے ساتھ حصہ لیا اور 269 سے زائد ٹیموں نے ہیکاتھون 2.0 میں حصہ لیا۔ قومی سطح پر 4 ٹیموں کو زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب تومر نے 9 لاکھ روپے کے نقد انعام سے نوازا۔ یہ پروگرام ایگری بزنس انکیوبیٹرز، ایم ایس ایم ایز اور دیگر سرمایہ کاروں کے ساتھ آئی سی اے آر کے تعاون سے ان کے تصوراتی تجاویز، اس کی توسیع پذیری اور مستقبل کے منصوبے میں مزید ترقی کے لیے فاتحین کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔

آئی سی اے آر نے نومبر 2017 میں عالمی بینک (ڈبلیو بی) کی مدد سے این اے ایچ ای پی کا آغاز کیا۔ این اے ایچ ای پی کا مجموعی مقصد طلباء کو زیادہ متعلقہ اور اعلیٰ معیار کی تعلیم فراہم کرنے میں حصہ لینے والی زرعی یونیورسٹیوں (اے یوز) اور آئی سی اے آر کی مدد کرنا ہے۔

اندراج اور شرکت سے متعلق مزید تفصیلات کے لیے براہ کرم ملاحظہ کریں:  https://nahep.icar.gov.in/Kritagya.aspx

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 10331)



(Release ID: 1859876) Visitor Counter : 134