سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
جناب نتن گڈکری کی سرکاری اور نجی ساجھے داری میں پیشہ ورانہ طور پر منظم برقی عوامی نقل و حمل کا نظام قائم کرنے پر زور دیا
Posted On:
15 SEP 2022 3:53PM by PIB Delhi
سڑکوں پر نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا ہے کہ برقی عوامی نقل و حمل کا نظام خاصہ مقبول ہو گا۔ ماحول دوست اور صحت مند نقل و حمل کے لئے پائیدار اور اختراعی سرمایہ کاری پر بین الاقوامی کانفرنس ’اِنسائٹ 2022‘ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر عمل آوری کے لئے کوئی صحیح ماڈل موجود ہو تو سرمایہ کاری کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لئے کوششیں کی جائیں۔ لندن کے نقل و حمل کے ماڈل کی تعریف کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ لوگ کم اخراجاتی شرح پر زیادہ آرام چاہتے ہیں۔ انہوں نے بسوں میں فزیکل ٹکٹ سسٹم کی جگہ کارڈ یا کیو آر کوڈ پر والے انٹری ایگزٹ سسٹم کے استعمال کی تجویز پیش کی تاکہ بس کارپوریشنوں کو ہونے والے نقصانات کو روکا جا سکے اور آسان سفر کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ الیکٹرک بسوں کے آنے سے آلودگی میں کمی آئے گی اور ہم ڈیزل اور خام تیل کی درآمد کو بھی کم کر پائیں گے۔
جناب گڈکری نے کہا کہ ہم 15 لاکھ کروڑ کی آٹوموبائل انڈسٹری بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس لئے کہ یہ وہ صنعت ہے جس میں روزگار کے زیادہ امکانات ہیں۔ ملک میں 4 کروڑ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ مزید یہ کہ اس صنعت نے ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو زیادہ سے زیادہ ریونیو دیا ہے۔
وزیر موصوف نے سی ای ایس ایل کو 5450 ای-بسوں کے ٹینڈر کے لئے مبارکباد دی جو دنیا میں سب سے بڑی کھیپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 50000 ای-بسوں کے بجائے 5 لاکھ بسوں کا نشانہ مقرر کیا جانا چاہیے۔ جناب گڈکری نے کہا کہ ماحول دوست ہائیڈروجن نقل و حرکت کا مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے لئے نقل و حمل کے شعبے میں متبادل ایندھن، نئی ٹیکنالوجیز اور اختراعی ایجادات لازمی طور پر سامنے لائی جائیں۔
*****
U.No: 10291
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1859651)
Visitor Counter : 144