وزارت اطلاعات ونشریات

سی بی سی کے کلاکاروں  نے ، کرتویہ پتھ پر اپنی رنگارنگ  کلاکاری سے ناظرین کو مسحور کردیا

Posted On: 15 SEP 2022 2:14PM by PIB Delhi

اطلاعات ونشریات کی وزارت کے مواصلات کے مرکزی بیورو  ( سی بی سی ) نےپورے ایک مہینے کے لئے  موسیقی  ، رقص ،  اسٹریٹ پلیز  ، اسکٹس  اور نمائشوں کے مسحور کن پروگراموں  کےساتھ تفریح  نیز معلوماتی  تفریح کے پروگرامو ں  کا سلسلہ  پیش کرنا شروع کردیا۔اس کے گیت  اور ڈرامہ ڈویژن (ایس اور ڈی ڈ ی ) کے کلاکار ،کرتویہ پتھ  کے افتتاح  اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کی نقاب کشائی  کی  اپنی پیش کش سے  ناظرین کو مسحور کررہے ہیں۔

یہ تقریبات  اسٹیپ  پلازہ اوپن ائیر اسٹیج  پر ہورہی ہیں ،جن میں  ہرروز  سورج چھپنے کے بعد تمام عمر کے افراد   مفت میں شرکت کرسکتے ہیں۔ یہ تقریب آٹھ بجے تک جاری رہتی ہیں۔

ہفتہ کے آخر میں  ایک خصوصی ثقافتی میلے سے اور زیادہ  اجتماع  ہوتا ہے ،جو جدید نقطہ نظر کے امتزاج سے ،  ہندوستان کے بیش قیمت  ثقافتی ورثے   کی  بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CWBZ.jpg

تفریح کے ساتھ ساتھ معلومات کی وسیع پیمانے پر ترسیل فراہم کرنے کے لئے اس تقریب کا مقصد  ، حکومت کے ذریعہ  ترقیاتی اقدامات سے متعلق  پیغامات کو شہریو ں تک  پہنچانا ہے،جس میں ثقافتی کارکردگی بھی شامل ہوتی ہے۔سی بی سی  ،17ستمبر 2022 کو  منائے جانے والے رکت دان   امرت مہوتسو  (خون کا  عطیہ دینے کی مہم )جیسی  اہم تقریبات کو  منانے کے لئے خصوصی  پروگرام  بھی منعقد کررہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X3XR.jpg

ثقافتی شام ،ان مختلف ریاستوں سے لوک آر ٹ پرمشتمل کلاکاری کے اظہار سے مالامال ہیں ، جو اپنے عظیم ملک کی ثقافتی ورثے کی علامت ہیں، کتھک ، اوڈیسی وغیرہ جیسے  کلاسیکی رقص   پیش کئے جارہے ہیں  ، جو  ناظرین کو ایک متنوع اور حیرت کن تجربہ فراہم کررہے ہیں۔ کلاسیکی اور نیم کلاسیکی  سازوں  پر موسیقی کی  پیش کش   بھی  انڈیا گیٹ کیناپی  پر جانے والے ناظرین کے لئے  فراہم کی گئی ہے۔ یہ پروگرام حب الوطنی کے گیتوں اور جدوجہد آزادی سے متعلق ثقافتی  پروگراموں کے ذریعہ آزادی کے امر ت مہوتسو کے پیغام کو پھیلارہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0031EDA.jpg

انڈیا گیٹ پر نیتا جی کے عظیم مجسمے کی نقاب کشائی  کو منانے کے لئے  ان تما م پروگراموں  میں   نیتا جی سبھاش چندر بوس سے متعلق گیت  اصل توجہ کامرکز ہیں۔اس شجاعت مند قومی ہیرو کو خراج عقیدت کے طورپر ، ہرایک گیت ‘‘قدم قدم بڑھائے جا’’ گیت  کے ان بولوں  پر ختم ہوتاہے جو کہ  بوس کی انڈین نیشنل آرمی  کا مارچنگ گیت تھا۔

مہینے کےباقی پروگراموں میں، نیتا جی کی زندگی اور ان کے نظریات  سے متعلق   اسکٹس ، اسٹریٹ  پلیز ، رقص ،ڈرامہ وغیرہ شامل ہیں۔اس سال کی گاندھی جینتی تقریبات کے حصے کے طور پر، خصوصی  پروگراموں   کا انتظار ہے۔

سی بی سی ، تمام لوگوں  کو وہاں آنے اوراس عظیم تقریب کا حصہ بننے کی دعوت دیتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004L59Y.jpg

*************

ش ح۔اع۔ رم

U-10287



(Release ID: 1859536) Visitor Counter : 137