بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی انتخابی کمیشن نے بوتھ کی سطح کے  افسران  سےبراہ راست رابطہ قائم کرنے کے لئے بی ایل او ای- پتریکا جاری کی


کمیشن تجربے کے تبادلے کے لئے ملک بھر میں بوتھ کی سطح کے  افسران کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی بات چیت کا اہتمام کیا

ہندوستانی انتخابی کمیشن کی خدمات گھروں تک فراہم کرنے اور بڑے پیمانے پر ووٹروں کے ساتھ وابستگی میں اہم شراکت کے لئے کمیشن نے بی ایل او کی تعریف کی

 

Posted On: 14 SEP 2022 5:37PM by PIB Delhi

ہندوستان کے الیکشن کمیشن (ای سی آئی) نے آج ہندوستان کی تمام ریاستوں میں پھیلے ہوئے بوتھ کی سطح کے  افسران کے ساتھ منعقدہ ایک بین رابطہ نشست میں ایک نئی ڈیجیٹل اشاعت 'بی ایل او ای- پتریکا' جاری کی۔

ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں چیف الیکٹورل افسران (سی ای اوز) کے دفتر سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 350 سے زیادہ بوتھ کی سطح کے  افسران اور راجستھان، اتر پردیش اور دہلی کی قریبی ریاستوں سے 50 بوتھ کی سطح کے  افسران نے انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر واقع نئی دہلی میں منعقدہ لانچ ایونٹ میں بذاتِ خود حصّہ لیا۔

تقریب کو ای سی آئی یوٹیوب چینل (https://www.youtube.com/watch?v=vNI2qtQD5VA) پر بھی راست نشر کیا گیا اور اسے 10 لاکھ سے زیادہ بوتھ کی سطح کے  افسران کے ساتھ ان کی شرکت کی سہولت کے لئے شیئر کیا گیا۔ تقریب کے دوران ای سی آئی یوٹیوب چینل (https://www.youtube.com/eci) نے آج 25,000 سے زیادہ سبسکرائبر حاصل کئے اور 2.4 لاکھ سے زیادہ آراء موصول ہوئیں۔

کمیشن کے ساتھ بات چیت میں بوتھ کی سطح کے  افسران  نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنے تجربات، اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران درپیش آزمائشیں اور کامیابی کی کہانیاں شیئر کیں۔ آج کی تقریب ملک بھر کے بوتھ کی سطح کے  افسران  کے ساتھ کمیشن کی طرف سے اپنی نوعیت کی پہلی براہ راست بات چیت تھی۔ اس تقریب کے دوران الیکشن کمیشن کے سینئر افسران اور تمام ریاستوں کے سی ای او (ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے) موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار نے تسلیم کیا کہ بوتھ کی سطح کے  افسران ہندوستانی انتخابی کمیشن نظام کے بنیادی بلاکس کے طور پر ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں جو سب سے زیادہ مؤثر فیلڈ لیول ادارہ ہے، کمیشن کا عوام کے ساتھ براہ راست تعلق ہے جو جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ان کی شراکت میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ ایک برجستہ شاعرانہ وضاحت میں جناب کمار نے کہا کہ ’’بوتھ کی سطح کے  افسران  نرواچن آیوگ کے سوروپ کے روپ میں ساکار ہیں، کمیشن کا ویوہار ہیں، درشٹی اور سوار بھی، اس لئے آپ سب کا اتینت ابھار ہیں‘‘۔ جناب کمار نے بوتھ کی سطح کے  افسران کو یقین دلایا کہ کمیشن بی ایل او ادارے کی خوبیوں کو تسلیم کرتا ہے جو اپنی کثیر جہتی موجودگی سے ووٹروں کے گھروں تک خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ بوتھ کی سطح کے  افسران  ملک کے طول و عرض میں ہر ووٹر کے لئے معلومات کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ سی ای سی نے مزید کہا کہ بی ایل او ای- پتریکا متعارف کرانے کا مقصد ایک بہتر باخبر اور حوصلہ افزا بوتھ کی سطح کے افسر کے لئے معلوماتی ماڈل کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے نے لانچ ایونٹ کے دوران کہا کہ اس دو ماہی ای میگزین کو متعارف کرانے کا خیال کمیشن کی ایک نئی پہل ہے۔ جناب پانڈے نے کہا کہ پتریکا درحقیقت تین طرفہ مواصلات کی خاطر ہندوستانی انتخابی کمیشن کے لئے زمینی سطح تک ہدایات کا اشتراک کرنے، تاثرات اور کامیابی کی کہانیاں بانٹنے اور بین ریاستی بہترین طریقوں کو سیکھنے میں سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے- بی ایل او کے ادارے کی ابتداء پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح ماضی میں ہر پانچ سال بعد بنائی جانے والی ووٹر لسٹ کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل ڈیٹا بیس اور اس کے بعد سالانہ اپ ڈیٹ کے ساتھ فوٹو الیکٹورل رول میں تبدیل ہوتی ہے۔ انہوں نے چیف الیکٹورل افسران پر زور دیا کہ وہ مسلسل بوتھ کی سطح کے  افسران  کے ساتھ رابطے میں رہیں اور ان کی استعداد کار میں اضافے، ڈیجیٹل خواندگی اور ایک موثر اور متحرک فیلڈ ورک فورس کے لئے ان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے کام کریں۔

سینئر ڈپٹی الیکشن کمشنر، جناب دھرمیندر شرما اور سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن اینڈ الیکٹورل پارٹیسیپشن (ایس وی ای ای پی) ڈویژن کے انچارج جناب نتیش ویاس نے اپنے خطاب میں روشنی ڈالی کہ بی ایل او کا ادارہ 2006 میں کمیشن کی طرف سے وضع کیا گیا تھا تاکہ بنیادی طور پر ایک جامع، اپ ڈیٹ اور غلطی سے پاک انتخابی فہرست کو یقینی بنایا جا سکے جو آزادانہ، منصفانہ اور شرکت پر مبنی انتخابات کے لئے پہلا قدم ہے۔ جناب ویاس نے مزید کہا کہ گزرتے برسوں کے ساتھ بی ایل اوز نے خود کو ای سی آئی سسٹم میں کام کرنے کے جدید ترین تکنیکی طور پر اپ گریڈ شدہ طریقوں سے ڈھال لیا ہے۔

دو ماہی ای پتریکا کے موضوعات میں ای وی ایم-وی وی پی ائ ٹی ٹریننگ، آئی ٹی ایپلیکیشنز، خصوصی خلاصہ نظر ثانی، پولنگ بوتھ پر کم سے کم ایس وی ای ای پی سرگرمیاں، پوسٹل بیلٹ کی سہولت، قابل رسائی انتخابات، انتخابی خواندگی کلب، ووٹر بیداری کے منفرد اقدامات اور قومی ووٹرز کا دن جیسے مضامین شامل ہوں گے۔ اس میں بی ایل اوز کے ساتھ غیر رسمی گفتگو ان کی کامیابی کی کہانیاں اور ملک بھر میں بہترین طریقہ کار بھی شامل ہوں گے۔ زبان سادہ، ابلاغی اور تمثیلی ہو گی۔ یہ رسالہ انگریزی، ہندی اور علاقائی زبانوں میں دستیاب ہوگا۔ بی ایل او ای- پترکا کے انگریزی اور ہندی ورژن ای سی آئی کی ویب سائٹ یا ای سی آئی ٹویٹر ہینڈل (@ECISVEEP) پر نیچے دیئے گئے لنکس کے ذریعے پڑھے جا سکتے ہیں اور یہ گرودا ایپ کے ذریعے بھی اپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔

https://ecisveep.nic.in/ebook/BLO-E-Patrika-en/index.html https://ecisveep.nic.in/ebook/BLO-E-Patrika-hindi/index.html

****

 

 

U.No: 10243

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 1859337) Visitor Counter : 207