وزارت دفاع

ہندوستانی ساحلی محافظین اور گجرات کے دہشت گردی مخالف دستے نے ہندوستانی سمندری حدود سے 200 کروڑ روپے مالیت کی منشیات لے جانے والی ایک پاکستانی کشتی کو پکڑ لیا

Posted On: 14 SEP 2022 3:00PM by PIB Delhi

ہندوستانی ساحلی محافظین (آئی سی جی) اور گجرات کے دہشت گردی مخالف دستے (اے ٹی ایس)  نے مشترکہ کارروائی میں ایک پاکستانی کشتی کو عملے کے 6 اراکین کے ساتھ پکڑا ہے جو اس کشتی  میں 200 کروڑ روپے کی مالیت کی تقریباً 40 کلو گرام منشیات لے جا رہے تھے۔ 13-14 ستمبر 2022 کی درمیانی رات کو آئی سی جی نے گجرات کے اے ٹی ایس کی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر حکمت انگیزی کے ساتھ دو تیز رفتار انٹرسیپٹر کلاس کے بحری جہازوں - سی-408 اور سی-454  کو بین اقوامی میری ٹائم بارڈر لائن (آئی ایم بی ایل) کے قریب کے علاقے میں گشت کے لئے متعین کیا۔

ایک پاکستانی کشتی کو ہندوستانی آبی حدود میں مشکوک طور پر حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا، یہ کشتی بین الاقوامی میری ٹائم بارڈر لائن (آئی ایم بی ایل) سے اندازاً پانچ سمندری میل اندر اور جاکھاؤ سے 40 سمندری میل کے فاصلے پر تھی۔ للکارے جانے پر کنسائنمینٹ کے ساتھ پاکستانی کشتی نے فرار کیمکارانہ چال بازی شروع کر دی۔ سخت سمندری اتار چڑھاو کا مقابلہ کرتے ہوئے آئی سی جی کے جہازوں نے کشتی کو روکا اور اسے پکڑ لیا۔

کشتی کو مزید مشترکہ تحقیقات کے لئے جاکھاؤ لایا جا رہا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں آئی سی جی اور اے ٹی ایس گجرات کا یہ پانچویں مشترکہ کارروائی ہے جو مضبوط ساحلی سیکورٹی نیٹ ورک کے لئے ذمہ داران کے درمیان مؤثر ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

*****

U.No: 10238

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1859212) Visitor Counter : 132