امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

جناب گوئل نے برقی تنصیبات میں حفاظت اور نیشنل بلڈنگ کوڈ آف انڈیا 2016 کے استعمال کے رُخ پر رہنمائی سے متعلق کتابچے جاری کئے


یہ کتابچے الیکٹریکل سیفٹی اور عمارتوں کی کم سے کم مطلوبہ سطح حفاظت، صحت، سہولت، رسائی اور پائیداری  کے بارے میں آگاہی پیدا کریں گے

Posted On: 12 SEP 2022 4:31PM by PIB Delhi

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس) کی چوتھی گورننگ کونسل میٹنگ کے دوران صنعت و تجارت، صارفین کے امور،  خوراک اور عوامی تقسیم کے علاوہ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے حال ہی میں "برقی تنصیبات میں حفاظت - نیشنل الیکٹریکل کوڈ آف انڈیا کی جانب سے حفاطت کے رُخ پر ایک قدم ‘‘ کے موضوع پرایک کتابچہ اورنیشنل بلڈنگ کوڈ آف انڈیا 2016 کے استعمال کے لئے ایک گائیڈ کا اجرا کیا۔

ان دو اہم دستاویزات کے ساتھ ساتھ تین پمفلٹ بھی تیار کئے گئے ہیں جن میں عام لوگوں کو  اپنا گھر بناتے ہیں یا کسی بلڈر سے خریدتے وقت ان کے حقوق اور فرائض کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

الیکٹریکل تنصیبات میں حفاظت سے متعلق کتابچہ بی آئی ایس اور انٹرنیشنل کوپر ایسوسی ایشن (آئی سی اے) انڈیا نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ کتابچہ الیکٹریکل سیفٹی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے علاوہ عمارتوں میں وائرنگ کی تنصیب کے لئے  تکنیکی رہنمائی فراہم کرے گا۔ کتابچے میں فراہم کردہ ڈیزائن، انسٹالیشن اور دیگر فیچرز مقصد اور اطلاق کو آسان طریقے سے سمجھنے میں مدد کریں گے۔ اس سے الیکٹریکل انجینئرز اور تکنیکی ماہرین کو محفوظ اور قابل اعتماد کم برقی وولٹیج کی تنصیبات کی بنیادی ضرورت اور طریقہ کار کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

نیشنل بلڈنگ کوڈ آف انڈیا 2016 (این بی سی 2016) ایک تکنیکی دستاویز ہے جس میں عمارتوں کی منصوبہ بندی، ڈیزائن، تعمیر اور آپریشن اور دیکھ بھال سے متعلق تمام شرائط کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان کوڈل شرائط کا نفاذ عمارتوں کم از کم مطلوبہ سطح کی حفاظت، صحت، سہولت، رسائی اور پائیداری کو یقینی بناتا ہے۔ این بی سی 2016 کے استعمال کو فروغ دینے کے لئے، کوڈ کے استعمال میں یہ آسان گائیڈ تمام ذمہ داران جیسے متعلقہ ماہرین، طلباء، بلڈنگ اتھارٹیز، بلڈروں اور سب سے اہم بلڈنگ پروفیشنلوں جیسے آرکیٹیکٹ، انجینئر، پلمبر وغیرہ کے لئے سامنے لایا گیا ہے تاکہ وہ کوڈ کے مختلف حصوں/سیکشنز کے مواد اور ان کے باہمی تعلق کو سمجھ سکیں۔ 2200 سے زیادہ صفحات پر مشتمل ضخیم ضابطے میں فراہم کردہ تکنیکی معلومات کو آسانی سے سمجھنے کے لئے این بی سی 2016 کے تیرہ حصوں میں سے ہر ایک کے اہم مواد اور تصور کو انفوگرافکس اور آسان زبان کا استعمال کرتے ہوئے کتابچے میں شامل کیا گیا ہے۔

تین پمفلٹ نہ صرف میونسپل اداروں اور قانونی حکام سے بہتر خدمات لینے کے طریقوں پر رہنمائی کریں گے بلکہ عمارت کے تمام پیشہ ور افراد (انجینئر، آرکیٹیکٹ وغیرہ) سے بھی جن کی ایک محفوظ اور پائیدار گھر میں خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔۔

یہ پمفلٹ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں شائع ہوئے ہیں اور ان کے عنوانات یہ ہیں: گائیڈ فار ہوم اونرز - سیریز 1 بلڈنگ پرمٹ پروسیس، گائیڈ فار ہوم اونرز - سیریز 2 اپنے آزاد مکان کی تعمیر، گائیڈ فار ہوم اونر - سیریز 3 ڈویلپر/بلڈر سے اپارٹمنٹ کی خریداری۔

یہ پمفلٹ فلو چارٹ اور چیک لسٹ کی مدد سے اتھارٹی سے ترقی یا عمارت کی تعمیر کے لئے اجازت نامے حاصل کرنے کے طریقے کی وضاحت کرتے ہیں اور گھر کے مالکان اور گھر کے خریداروں کو ان مختلف پہلوؤں کے بارے میں رہنمائی بھی کرتے ہیں جنہیں گھر خریدنے یا بناتے وقت یقینی بنانا چاہیے۔

اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے کہ  دستورالعمل کے مواد کی نوعیت یقینی طور پر واضح ہو تاکہ عام لوگ تکنیکی مواد اور بی آئی ایس کے وضع کردہ معیارات کی افادیت کو آسانی سے سمجھ سکیں۔

ان دستاویزات کو درج ذیل لنکس سے حاصل کیا جا سکتا ہے:

گھر کے مالکان کے لئے گائیڈ

https://www.bis.gov.in/index.php/guide-for-homeowners-and-homebuyers/

این بی سی آسان گائیڈ

https://www.bis.gov.in/wp-content/uploads/2022/08/Booklet-Guide-for-Using-NBC- 2016.pdf

"برقی تنصیبات میں حفاظت - نیشنل الیکٹریکل کوڈ آف انڈیا کی جانب سے حفاطت کے رُخ پرایک قدم " سے متعلق کتابچہ

https://www.bis.gov.in/wp-content/uploads/2022/08/Handbook-_Electrical-safety-

فائنل.پی ڈی ایف

****

 

U.No:10168

ش ح۔رف۔س ا

 



(Release ID: 1858761) Visitor Counter : 125