جل شکتی وزارت

جل شکتی کی وزارت نے اگست ماہ کے لئے‘‘واٹر ہیروزشیئر یور اسٹوریز کانٹیسٹ ’’کے فاتحین کا اعلان کیا


پانی کے تحفظ اور پانی سے متعلق وسائل کے پائیدار ترقی کے تعلق سے ملک گیر کوششوں میں مدد فراہم کرنے کے لئے 6 فاتحین کو 10 ہزار روپے کا نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا

Posted On: 12 SEP 2022 10:15AM by PIB Delhi

جل شکتی کی وزارت کے پانی کے وسائل دریا کے فروغ اور گنگا کے احیا کے محکمے نے ‘‘واٹر ہیروز: شیئر یور اسٹوریز’’ مقابلے کا آغاز کیا ہے۔مائی جی او وی پورٹل پر تیسرا ایڈیشن   2021-12-01 کو شروع کیا گیا تھا جو 2022-11-30  کو ختم ہوگا۔پہلا ایڈیشن 2019-09-01 سے 2020-08-30 تک شروع کیا گیا تھا جبکہ دوسرے ایڈیشن کی شروعات 2020-09-19 سے 2021-08-31تک کی گئی تھی ۔

اس مقابلے کا مقصد عام طور پر پانی کی قدر و قیمت کو فروغ دینا اور پانی کے تحفظ نیز آبی وسائل کے پائیدار فروغ کی ملک گیر کوششوں میں مدد بہم فراہم کرنا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق بڑی آبادی کو ملک میں پانی کے تحفظ کے کاز کو اپنانے کے لئے تحریک  دیا جانا چاہئے۔ اس مقابلے کا مقصد واٹر ہیروز کے تجربات کو مشترک کرتے ہوئے اور معلومات میں اضافہ کرتے ہوئے پانی کے تحفظ سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہےاور پانی کے تحفظ اور بندو بست  کے تئیں ایک طریقہ کار تشکیل دینا ہےتاکہ متعلقہ فریقوں کے مابین  برتاؤ میں تبدیلی لائی جاسکے۔

اگست 2022 کے مہینے کے لئے 6 فاتحین ہیں جنہیں دس ہزار روپے نقد رقم اور ایک سرٹیفکیٹ دیا جائے گا ۔اس سلسلے میں تفصیلات درج ذیل ہیں۔

  1. دیویانش ٹنڈن

ان کا تعلق میرٹھ سے ہے جو پانی پنچایت مہم سے منسلک ہیں جس کے تحت یہ مختلف گاؤوں ،سڑکوں ، قصبوں ،اسکولوں اور علاقوں میں گئے اور پبلک کو اس سلسلے میں بیدار کیا ۔دیویانش ،سارتھی سوشل ویلفیئر سوسائٹی (میرٹھ کینٹ) کے نائب صدر ہیں ۔

  1. ونے وشوناتھ گاواس

یہ گوا کے کیری ستاری کے کیلواڑے گاؤں میں روف ٹاپ ہارویسٹنگ اور بوربیل ریچارج کے تعلق سے  انجام دی جانے والی مہم  کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیں ۔مذکورہ پروجیکٹ ٹیری کے ساتھ اشتراک میں تشکیل دیا جارہا ہے۔

  1. امت

امت اترپردیش کے جالون ضلع کے ملک پورہ  میں ایک گرام پردھان ہیں اور دہلی میں ایک صحافی تھے ۔امت نے ترقی کے لئے مختلف سرگرمیاں انجام دی ہیں جس میں گاؤں کے پرائمری اسکول میں صحت مند کھانہ فراہم کرنا ،پیڑ لگانے کے کام میں کام کرنا ماحولیات کے تحفظ اور تلچھٹ کارروائیوں کے ذریعہ پانی کو قابل استعمال بنانا شامل ہے ۔

  1. ببیتا راجپورت گھووارا

ببیتا کا تعلق مدھیہ پردیش کے چھترپور سے ہے۔وہ چار چیک باندھ کی تعمیر کے کام اور دو آؤٹ لیٹس کی تعمیر کے کام نیز بوری  بندھن بنانے  کے کام میں ملوث ہیں۔

  1. انوراگ پٹیل

انوراگ پٹیل جو باندہ میں  ڈسٹرک مجسٹریٹ ہیں اور جنہوں نے دو اہم مہم‘جل سنچے،جیون سنچے’اور ‘جل کمبھی ہٹاؤ تالاب بچاؤ’ کے لئے  قابل قدر کوششیں کی ہیں۔ انہوں نے 126 تالابوں سے جل کمبھیوں کو ہٹانے کے اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے تزئین کاری کے مقصد سے اضافی میلوں  کھدائی کرکے چندراو ل دریا کے احیا کی بھی کوششیں بھی انجام دی ہیں۔ان کوششوں کے تحت مرزا پور میں 664 تالابوں اور جن پت فرخ آباد میں  101 تالابوں احیا کا کام انجام دیا ہے۔

  1. سنیہا لتا شرما

شیو پوری ضلع کے بلاک بدر واس کے پیپا روڈھا گاؤں سے تعلق رکھنے والی سنیہا   لتاشرما نے پچھلے ایک سال سے پانی کے تحفظ اور بندو بست سے متعلق شعبہ میں قابل قدر اور قابل تعریف کام انجام دیا ہے ۔وہ پانی اور اس کے تحفظ کے بارے میں گاؤں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے خواتین کو سامنے لائی ہیں ۔انہوں نے ان فصلوں کے بارے میں بیداری پیدا کی ہے،جن میں کم پانی کا استعمال ہوتا ہے۔

یہ مقابلہ ہر ماہ  منعقد ہوتا ہے اور اسے مائی جی او وی پورتل پر دیکھا جاسکتا ہے۔ کسی بھی شخص کومقابلے میں حصہ لینے کے لئے پانی کے تحفظ کی کامیابی سے متعلق اپنی کہانیوں کو ایک سے 5 منٹ کا ویڈیو بناکر اور 300 سے زیادہ الفاظ لکھ کر ان کچھ تصاویر کے ساتھ پوسٹ کرنے کی ضرورت ہے جن کا تعلق ان کی کوششوں سے ہے۔نیز، شرکاء MyGov پورٹل (www.mygov.in) پر اپنی ویڈیوز (اپنے یوٹیوب ویڈیو کے لنک کے ساتھ) شیئر کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اندراجات waterheroes.cgwb[at]gmail[dot]com پر بھی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

*************

 

 

ش ح – ش ر -  م ش

U. No.10150



(Release ID: 1858633) Visitor Counter : 106