ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے کی مجموعی آمدنی میں اگست 2022 تک گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 38 فیصد کا اضافہ


مسافروں کی آمد و رفت سے آمدنی میں 116 فیصد کا اضافہ

لمبی دوری کی ریزرو میل ایکسپریس ٹرینوں سے آمدنی میں اسی مدت میں پسنجر مضافاتی ٹرینوں کی نسبت تیز رہی

دیگر کوچنگ آمدنی میں 50 فیصد، مال برداری سے آمدنی میں 20 فیصد، مختلف آمدنی میں 95 فیصد کا اضافہ

Posted On: 11 SEP 2022 6:00PM by PIB Delhi

ہندوستانی ریلوے کی مجموعی آمدنی اگست 22 کے آخر میں 95,486.58 کروڑ روپے تھی جس سے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26271.29 کروڑ (38 فی صد) روپے کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔

مسافروں کی آمد ورفت سے 25,276.54 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی یعنی گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 13,574.44 کروڑ روپے (116 فی صد) کے اضافہ ہوا۔

مسافروں کی آمدورفت میں بھی ریزرو اور غیر غیر ریزرو  دونوں زمروں میں پچھلے سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔ لمبی دوری کی ریزرو میل ایکسپریس ٹرینوں سے آمدنی میں اسی مدت میں  پسنجر مضافاتی ٹرینوں کی نسبت تیز رہی۔

دیگر کوچنگ آمدنی 2437.42 کروڑ روپے تھی۔ اس سے پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 811.82 کروڑ (50 فی صد) کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ اس  نمو کو ہندوستانی ریلوے کے پارسل کے زمرے  میں زبردست نمو سے تقویت مل رہی رہی ہے۔

اس سال اگست تک مال برداری سے ہونے والی آمدنی 65,505.02 کروڑ روپے تھی۔ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10,780.03 کروڑ روپے (20 فی صد) بڑھ گئی ہے۔ یہ اس مدت کے دوران  58 میٹرک ٹن سے زیادہ کی اضافی مال برداری اور این ٹی کے ایم میں 18 فیصد نمو ککا نتیجہ ہے۔ غذائی اجناس، کھاد، سیمنٹ، معدنی تیل، کنٹینر ٹریفک اور باقی اشیا ء کے دیگر زمرےاس ترقی میں کوئلے کی نقل و حمل کے علاوہ اہم شراکت دار رہے ۔

مختلف آمدنی 2267.60 کروڑ روپے تھی جو گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 1105 کروڑ روپے (95 فی صد) کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

ریلوے کی اگست 2022 کے آخر میں آمدنی کی پوزیشن کا خلاصہ حسبِ ذیل ہے:

 

 

 

 

روپے کروڑ میں

زمرے

اصل

2021-22

اصل

اصل

پچھلے سال کے مقابلے میں فرق

اگست  21تک

اگست  22تک

رقم

%

پسنجر ریلوے

39214.38

11702.10

25276.54

13574.44

116%

دیگر کوچنگ آمدنی

4899.55

1625.60

2437.42

811.82

50%

مال برداری سے آمدنی

141096.39

54724.99

65505.02

10780.03

20%

مختلف آمدنی

6067.97

1162.60

2267.60

1105.00

95%

کُل آمدنی

191278.29

69215.29

95486.58

26271.29

38%

*****

 

U.No:10141

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1858550) Visitor Counter : 141


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi