وزارت دفاع
فضائی سورماؤں کیلئے مالی سوجھ بوجھ اور بیداری پر سمینار
Posted On:
10 SEP 2022 2:32PM by PIB Delhi
فضائیہ کے تمام اہلکاروں کو ذاتی محاذ پر مالی منصوبہ بندی کے اہم پہلوؤں سے روشناس کرانے اور اس بارے میں بیداری لانے کی کوشش میں ہندوستانی فضائیہ نے 9؍ ستمبر 2022 کو تمام متعلقہ مالی معاملات پر ایک روزہ سمینار کا اہتمام کیا۔ ‘‘ فضائیہ کے سورماؤں کے لئے مالی سوجھ بوجھ اور بیداری’’ عنوان سے ہونے والے اس سمینار کا اہتمام ہندوستانی فضائیہ نے آر بی آئی کی مدد سے ایئر فورس آڈیٹوریم، نئی دلی میں کیا۔
سمینار کا مقصد فضائیہ کے تمام اہلکاروں کو اس طرح سے با اختیار بنانا تھا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں مضبوط اور صحیح مالی فیصلے کر سکیں۔ آر بی آئی کے افسران نے مالی بیداری، بینک فراڈ اور لوک پال کے رول جیسے موضوعا ت پر ان لوگوں سے بات چیت کی۔ ایس بی آئی کے افسران اور دیگر مالی پیشہ ور افراد نے بھی اس کوشش میں حصہ لیا اور فضائیہ کے افراد کو کئی طرح کی جانکاری فراہم کی۔
سمینار میں ہندوستانی فضائیہ کے مختلف درجوں کے 400 کے قریب اہلکاروں نے سمینار میں شرکت کی۔ سمینار کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لئے اسے تمام ایئر فورس یونٹوں اور دیگر متعلقہ مقامات پر براہ راست نشر کیا گیا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 10115
(Release ID: 1858342)
Visitor Counter : 107