کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان اور امریکہ دونوں کی خواہش ہے کہ اقتصادی تعلقات اور حکمت انگیز ساجھیداری کو مضبوط بنایا جائے: پیوش گوئل


بیرونِ وطن آباد ہندوستانیوں  کو ہندوستان کی ترقی سے ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ

‘کرتویہ پتھ’  کا افتتاح نوجوان ہندوستان کی بڑھتی ہوئی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے: جناب گوئل

لاس اینجلس میں جناب گوئل کا امریکہ- ہند حکمت انگیز ساجھیداری کی مجلس سے خطاب

Posted On: 10 SEP 2022 12:21PM by PIB Delhi

صنعت و تجارت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے علاوہ ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج ہندوستان اور امریکہ دونوں کے اقتصادی تعلقات اور حکمت انگیز ساجھیداری کو مضبوط بنانے کے لئے کام جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وہ لاس اینجلس میں امریکہ- ہند حکمت انگیز ساجھیداری کی مجلس کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

 

جناب گوئل نے اس بات کی توثیق کی کہ حکومتِ ہند اور حکومتِ امریکہ دونوں اقتصادی تعلقات اور حکمت انگیز ساجھیداری کو مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے لوگوں کے ساتھ مضبوط رشتہ انتہائی تیزی کے ساتھ کاروبار اور حکومت کی سطح تک جائے گا۔

 

ہندوستان میں ترقی کا ذکر کرتے ہوئے جناب گوئل نےکہا کہ اس سال پہلے ہی دو آزادانہ تجارتی معاہدات طے پا چکے ہیں اور امید ظاہر کی کہ اس سال کے آخر تک کم از کم دو مزید آزادانہ تجارتی معاہدات کی تکمیل ہو جائے گی۔

 

اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ ہندوستان دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ اپنی بین اقوامی مصروفیات کو بڑھا رہا ہے، جناب گوئل نے نوٹ کیا کہ امریکہ جیسے ممالک میں رہنے، کام کرنے اور ان سے فائدہ اٹھانے والے ہمارے ہندوستانی باشندے بین اقوامی مصروفیات کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔

 

وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ پوری دنیا میں آباد 30 ملین ہندوستانی باشندوں کے ساتھ کام کرنا اور امریکہ اور یورپ جیسے دوست ممالک کے ساتھ کام کرنا تاریخ کے دھارے کو نمایاں طور پر بدل سکتا ہے۔ اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ ہندوستان اگلے 25 سے 30 برسوں میں 30 ٹریلین امریکی ڈالر کی معیشت بننے کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے بیرونِ وطن آباد ہندوستانیوں  کو ہندوستان کی ترقی سے ہونے والے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔

 

وزیر موصوف نے کہا کہ‘‘کرتویہ پتھ’’ کا افتتاح نوجوان ہندوستان کی بڑھتی ہوئی امنگوں کی صحیح ترجمانی کرتا ہے اور دنیا کو کل کا ایک ایسا ہندوستان دکھاتا ہےجو فرض کے راستے پر چلنے کے ساتھ ساتھ  زندگی میں بڑی چیزوں کی خواہش رکھتا ہے۔

 

وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اگلے 25 برسوں میں ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ہندوستان کے لئے اپنے خیالات کو واضح کر چکے ہیں جب ہم آزادی کے 100 سال کا جشن منائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی ساختیاتی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

 

ہر کسی پر امرت کال کا حصہ بننے پر زور دیتے ہوئے جو ایک خوشحال ملک کی جانب ہندوستان کا سفر ہے جناب گوئل نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ غیر اقامتی ہندوستانیوں اور 130 کروڑ ہندوستانیوں کی کوششوں کے ساتھ  دنیا کے سامنے ایک نئے ہندوستان کو پیش کیا جائے گا جو فرض کی ادائیگی کے ساتھ بڑے مقاصد کی خواہش رکھتا ہے۔

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا

U NO 10114 



(Release ID: 1858327) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil