امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ  نے آج نئی دلی میں فٹ انڈیا فریڈم رائڈر بائکر ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 09 SEP 2022 4:00PM by PIB Delhi

 

قوم وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں آزادی کا امرت مہوتسو منا رہی ہے  اور انہوں نے اس فیسٹیول کو نہ صرف   آزادی سے جوڑا ہے، بلکہ  اسے ہمہ جہت بھی بنایا ہے

 

اس سال 15؍اگست کو معاشرے کے ہر طبقے سے  تعلق رکھنے والے عوام نے ہر گھر ترنگا مہم میں حصہ لیا  اور عوام میں وطن پرستی کے جذبے  سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جناب  نریندر مودی آزادی کا امرت مہوتسو کو عوام النا س     تک لے  جانے میں  کامیاب    ہوئے ہیں

 

آج اس پروگرام میں 10 خواتین سمیت  120 افراد آزادی کا امرت مہوتسو  کے حصے کے طور پر 75 موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر ملک کے 75 روزہ  ٹور پر روانہ ہو رہے ہیں

 

یہ موٹر سائیکل سوار 6 بین الاقوامی سرحدوں سمیت 34 ریاستوں اور مرکزی  انتظام والے علاقوں کا سفر کریں گے اور  75 اہم مقاما ت پر آزادی کا امرت مہوتسو کو مقبول بنانے کے لئے 75 دن میں 18،000 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے

 

وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں گزشتہ 8 برسوں میں ہندوستان دنیا کی 11ویں  معیشت سے بڑھ 5ویں سب سے بڑی عالمی معیشت  بن گیا ہے

 

وزیراعظم نریندر مودی کی دکھائی راہ پر چلتے  ہوئے آزادی  کی صد سالا سالگرہ تک ہمارا ملک یقیناً ہر میدان میں  بہترین ملک بن چکا ہوگا

 

کَل وزیراعظم نریندر مودی نے  غلامی کی علامت  والے نام  کو تبدیل کرتے ہوئے کرتویہ پتھ کا افتتاح کیا اور انہوں نے کہا کہ  نئے ہندوستان کی تعمیر اسی  صورت میں ممکن ہے، جب ہندوستان کے 130 کروڑ شہری اپنے فرائض کو تندہی سے انجام دیں

 

جب 130 کروڑ عوام  وطن پرستی کے جذبے کے ساتھ اپنے آئینی فرائض انجام دیں گے، تو کوئی بھی ملک کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکے گا

 

جناب نریندر مودی کی قیادت میں قوم  کو ایک نئی سمت اور توانائی ملی ہے اور ہندوستان نے 8 برسوں میں کئی شعبوں میں بے نظیر ترقی کی دستان رقم کی ہے

 

امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج نئی دلی میں فٹ انڈیا فریڈم رائڈر بائیکر ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔  اس موقع پر امور داخلہ اور کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب نشتھ پرمانک اور ثقافت اور امور داخلہ میں مرکزی وزیر مملکت محترمہ میناکشی لیکھی سمیت متعدد اکابرین موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GPK1.jpg

اپنی تقریر میں جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے اور جناب مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کو نہ صرف یہ کہ آزادی سے جوڑا ہے، بلکہ اسے کثیر جہتی بھی بنایا ہے۔ اس سے وزیراعظم جناب نریندر مودی    کی نئی اور ہمہ جہت سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم جناب نریندر مودی        نے قوم کے سامنے آزادی کا امرت مہوتسو کا خیال رکھا، تب کس نے سوچا تھا کہ اس کا اتنا زبردست اثر مرتب ہوگا، لیکن اس سال 15؍ اگست  کو کشمیر سے کنیا کماری اور    دوارکا سے کماکھیہ تک  معاشرے کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے عوام نے ہر گھر ترنگا مہم میں حصہ لیا اور وطن پرستی کا جو جذبہ دیکھنے کو ملا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ  وزیراعظم نریندر مودی امرت مہوتسو کو عوام الناس   تک لے جانے  میں کامیاب ہوئے ہیں۔  

 

وزیراعظم نریندر مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تین مقاصد طے کئے ہیں۔ پہلا مقصد یہ ہے کہ نئی نسل، نوجوانوں، نو عمروں  اور بچوں کو   طویل اور کٹھن  جدوجہد آزادی  سے  روشناس    کرایا جائے۔     1857 سے 1947 تک لاکھوں لاکھ    مشہور اور گمنام   شہیدوں نے ملک کی  آزادی کی90 سالہ  جدوجہد میں عظیم قربانی دی۔    نئی نسل کو عظیم سورماؤں کی قربانیوں سے روشناس  کرانے اور ان میں   ملک کے تئیں حب الوطنی اور لگن کا جذبہ پیدا کرنا ہے، جیسا کہ مجاہدین آزادی میں پایا جاتا تھا۔ دوسرا مقصد ان 75 برسوں میں ہندوستان  کی حصولیابیوں  پر نئی نسل میں فخر کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔    تیسرا مقصد 2047 کے ہندوستان کے لئے مقاصد طے کرنا ہے، جب ہماری آزادی کو 100 سال مکمل ہوں گے۔  25 سال کے امرت کال کے لئے ہندوستان کے سفر کی سمت متعین کرنا ہے۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے امرت کال کا  جو فیصلہ کیا ہے، اس سے ہر ہندوستانی کے دماغ میں ایک نیا جذبہ اور جرأت پیدا  پیدا ہوئی ہے اور ہندوستان کی آزادی کو جب 100 سال مکمل ہوں گے، تب تک ملک ہر شعبے میں بہترین درجے پر ہوگا۔  اس مقصد کے ساتھ 130 کروڑ عوام نے ہندوستان کو ایک عظیم ملک  بنانے کے   سفر کا آغاز کیا ہے۔ 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022PCD.jpg

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  حب الوطنی کی لہر ہر گھر ترنگا مہم کے دوران محسوس کی گئی تھی، جس کا شائد ہی   کوئی  دوسرا ملک  احساس کر سکے۔     ہر مکان، گاڑی اور تاریخی مقامات پر جھنڈے لہرا رہے تھے اور عوام ترنگا لہراتے ہوئے اپنے فوٹو اپ لوڈ کر رہے تھے۔ اس سے عوام میں محبت اور  حب الوطنی کی عکاسی ہوتی ہے۔ آج 10 خواتین سمیت  120 افراد نے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت 75 موٹر سائیکلوں  پر سوار ہو کر ملک کے  75 روزہ ٹور کا آغاز کیا ہے۔ یہ موٹر سائیکل سوار 6 بین الاقوامی سرحدوں سمیت 34 ریاستوں اور مرکزی انتظام والے علاقوں کا سفر کرتے ہوئے 250 سے زیادہ اضلاع سے گزریں  گے اور 75 دنوں میں 18000 کلو میٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ یہ لوگ 75 مقامات پر آزادی کا امرت مہوتسو کو مقبول بنائیں گے اور پھر قومی راجدھانی لوٹ آئیں گے۔  اس کوشش سے یقیناً قومی یکجہتی کو استحکام ملے گا اور  آزادی کا امرت مہوتسو کے مقاصد کو عوام تک پہنچایا جا سکے گا۔ یہ سفر نوجوانوں کو فٹ انڈیا کا پیغام بھی  دے گا۔  فریڈم موٹر رائڈر کثرت میں وحدت کا پیغام عوام تک لے کر جائیں گے اور یہ  جن شہروں اور قصبوں میں جائیں گے وہاں  چھوٹی بائک ریلیاں نکال کر نوجوانوں سے جڑیں گے۔ اس پروگرام سے  ہزاروں لاکھوں     نوجوانوں کو جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ 24 نومبر کو جب یہ لوگ واپس دہلی پہنچیں گے، تو یقیناً نوجوانوں کو ایک نئی توانائی ملے گی۔ ان موٹر سائیکل سواروں کی زندگی بھی بدل جائے گی، کیونکہ   یہ لوگ 18000 کلو میٹر کا سفر کر کے اور مختلف زبانوں ، کھانوں اور  ملبوسات   سے روشناس ہو کر لوٹیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CPT9.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ 18000 کلو میٹر کا سفر گمنام سورماؤں کی لا فانی داستان کو بھی سامنے لائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں  حب الوطنی کا جذبہ بیدار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے نوآبادیاتی علامت کا خاتمہ کرتے ہوئے کرتویہ پتھ قوم کو وقف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سفر سے ہر شہری کے اندر فرض کا احساس پیدا ہوگا۔ جناب امت شاہ  نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کل اپنی تقریر میں کہا کہ نئے  ہندوستان کی تعمیر اسی صورت میں ہو سکتی ہے، جب 130 کروڑ عوام اپنے فرائض کی انجام دہی کے تئیں بیدار ہوں۔ ایک طرح سے حقوق فرائض  سے جنم لیتے ہیں اور جب ہم اپنی ڈیوٹی ادا کرتے ہیں، تو ہم دوسرے لوگوں کے حقوق بھی پورے کر رہے ہوتے ہیں۔ حقوق کی ادائیگی کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہر شخص اپنے فرائض پورے کرے اور جب 130 کروڑ عوام حب الوطنی کے جذبے کے تحت اپنے آئینی فرائض انجام دیں گے، تو ملک کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00457UU.jpg

مرکز ی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی قیادت میں  ملک کو ایک نئی سمت اور  توانائی     ملی ہے اور گزشتہ     8 برسوں میں ملک نے  بہت سے  ایسے شعبوں میں قابل ذکر ترقی کی ہے، جسے سوچا نہیں جا سکتا تھا۔  انہوں نے کہا کہ  8 برس قبل ہندوستان    گیارہویں سب سے بڑی معیشت والا ملک تھا اور     آج  ملک دنیا بھر میں   پانچویں سب سے بڑی معیشت والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم کے دکھائے ہوئے راستے پر جو انہوں نے ملک کو ترقی کی منزل پر لے جانے کے لئے طے کیا ہے، اس پر چلتے ہوئے ہم ملک       کی    آزادی کے صد سالہ  سالگرہ تک دنیا میں  سب سے اونچی پوزیشن پر پہنچ جائیں گے۔ 

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 


(Release ID: 1858165) Visitor Counter : 180