دیہی ترقیات کی وزارت

 دین دیال انتودیہ  یوجنا- قومی دیہی ذریعہ معاش مشن  نے  متروک ء گھروں  کواپنے  دائرے میں لانے کے لئے سماجی تحریک مہم  کی قیادت کی


ملکی سطح پر 15روزہ مہم  7 ستمبر 2022سے جاری

Posted On: 09 SEP 2022 12:23PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی وزارت ،ڈی اے وائی –این آر ایل ایم  کے دائرے کے تحت  34  ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوںمیں  متروک  غریب دیہی خواتین کو  خواتین کے ‘اپنی مد د آپ ’گروپس (ایس ایچ  جیز ) میں لانے کے لئے تحریک کے عمل کو تیز تر کرنے کی غرض سے 7سے 20 ستمبر  2022 تک  ملکی سطح  پر 15 یومیہ مہم منعقد کررہی ہے ۔

مہم کے دوران ہر گاؤں سے خواتین کے ادارے   ایک سماجی تحریک  تقریب  منعقدکریں گے ، جس میں ہر ممبر  ایک سہیلی  ،  یا  پڑوسی  ، جو  ایس ایچ  جی کی ممبر نہیں ہے ، اپنےساتھ لائیں  گی ۔ڈی اے وائی – این آر ایل  ایم   ایس ایچ  جیز  کا حصہ ہونے کے فوائد  کواجاگر کیا جائے گا اور اس طرح   ان غیر ممبران   میں یہ تحریک  پیدا کی جائے گی کہ وہ ان کمیونٹی اداروں  سے مربوط  ہوں ۔ تمام ریاستوں میں   دور دراز  گرام  پنچایتوں تک  پہنچنے کی غرض سے بلاک سطح کے عملے کے ذریعہ خصوصی حکمت عملی  بھی تیار  کی جارہی ہے۔

اس مہم کا مقصدیہ بھی ہے کہ ایس ایچ جیز کی  اعلیٰ سطحی فیڈریشنوں  ،  ٹئیر  دو سطح کے گاؤں کی تنظیموں  ( وی اوز ) اور  ٹئیر تین سطح کے کلسٹر لیول  فیڈریشنوں    (سی ایل ایف ایز) میں شمولیت کو یقینی بنایا جائے ۔

وزارت کا وژن  یہ ہے کہ اس طرح کے وفاقی  ڈھانچے  ،غریبوں کے کمیونٹی کے ذریعہ انتظام کردہ اداروں  میں بدل جائیں گے اور ان کے لئے ذریعہ معاش اور سماجی ترقی کا سبب بن سکتے ہیں۔تمام ایس ایچ  جیز  ،  وی اوز  اور سی ایل ایف ایز   کے لئے  تشکیل ہونے کے سات دنو ں  کے اندر  بینک کھاتے کھول دئے جائیں  گے ۔

دیہی ترقی کی  وزارت کے سکریٹری جناب نگیندر ناتھ سنہا کے ذریعہ ا س مہم کا اعلان  5ستمبر کو کیا گیا تھا۔ 31  اگست تک  8.5 کروڑسے زیادہ خاندان  ڈی اے وائی  - این آر ایل ایم  کےدائرے کے تحت  78.35 لاکھ (ایس ایچ  جیز ) اپنی مددآپ گروپوں  کے ساتھ  مربوط  کئے جاچکےہیں۔  

   ********

ش ح۔ ا ک۔رم

U-10079



(Release ID: 1858002) Visitor Counter : 112