کامرس اور صنعت کی وزارتہ
جناب پیوش گوئل کل لاس اینجلس میں ہند-بحرالکاہل اقتصادی فورم (آئی پی ای ایف) کی وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے
ہند- بحرالکاہل اقتصادی فورم (آئی پی ای ایف) اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کرے گا کہ
ہند- بحرالکاہل خطہ کاروبار کے لئے محفوظ ہواورتجارت کے لئے کھلا رہے : جناب پیوش گوئل
آئی پی ای ایف تجارت اور سپلائی چین کو کھلارکھنےخاص طورپر چیلنجنگ اور مشکل دور میں آسانی پیداکرنے پر توجہ مرکوز کرے گا: جناب گوئل
جناب گوئل نے سیمی کنڈکٹر بنانے والی سرکروہ کمپنیوں اورتجربہ گاہوں سے بھارتی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کرکے افزوں امکانات تلاش کرنے کے موضوع پر بات چیت کی
وزیرموصوف نے سان فرانسسکو میں اپلائڈ میٹریل برائے میڈان ٹکنالوجی سینٹر کا دورہ کیا
Posted On:
08 SEP 2022 9:58AM by PIB Delhi
تجارت وصنعت امور صارفین ،خوراک اور سرکاری نظا م تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل ذاتی طورپر اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں ہند-بحرالکاہل اقتصادی فورم (آئی پی ای ایف ) ، امریکہ – ہند اسٹریٹجک شراکتداری فورم (یوایس آئی ایس پی ایف ) کی میٹنگ اور دیگر اہم تقریبات میں شرکت کے لئے آج امریکہ اور لاس اینجلس کا سفر کریں گے ۔
اس سے قبل دن میں جناب گوئل نے ایک ظہرانے کے دوران ہندنژاد افراد سے بات چیت کی ۔آئی پی ای ایف وزارتی میٹنگ سے قبل دن میں صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ آئی پی ای ایف نے تبادلہ خیال کے دوران رکن ممالک سے ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری میں کام کرنے کے لئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی تاکہ چیلنجنگ اور مشکل دور میں سپلائی چین اور کاروبار جاری رہیں اور ممالک کے افراد کووڈ واور دیگر متنازع امور کی وجہ سے مشکل حالات میں مبتلا نہ ہوں ۔
جناب پیوش گوئل نے آئی پی ای ایف کو ایک نئی اور منفرد پہل قراردیا ۔جناب پیوش گوئل نے کہا کہ آئی پی ای ایف اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کرے گا کہ ہند- بحرالکاہل خطہ کاروبار کے لئے کھلا رہے اور محفوظ بنارہے۔
اس تعلق سے مزیدوضاحت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ آئی پی ای ایف کی وزارتی میٹنگ میں تبادلہ خیال کے دوران تجارت اور سپلائی چین کو کھلارکھنے میں آسانی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ای ایف ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں توسیع سے ہندوستان اور دیگر ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوگا۔ کل ہونے والی تمام ممالک کی یہ میٹنگ تجارت ،سرمایہ کاری اور ٹکنالوجی کے لحاظ سے ایک دوسرے کو بہت کچھ آفر کرنے والے ہیں اور ہم تمام محاذوں پر مل کر کام کرتے رہیں گے۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ا مریکہ اور ہندوستان کے درمیان تجارتی تعلقات بہت بہتر ہیں ۔ امریکہ ،ہندوستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکتدار ہے اور بہت ساری ہندوستانی کمپنیاں امریکہ میں اپنے ہم منصبوں کے لئے بہت سارے کام کرتی ہیں۔ہندوستان کے لئے امریکہ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں۔
اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہ امریکہ ہندوستان کے تعلقات میں مزید اضافہ ہورہا ہے ، وزیر موصوف نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو روز بہ روز تقویت مل رہی ہے اور کواڈ ممالک جاپان ، آسٹریلیا اور اسرائیل اور یواے ای کے ساتھ کاروبار میں اضافہ ہوا ہے اورتعلقات کو مضبوطی ملی ہے۔ہندوستان اوریوایس اے کے درمیان ٹو پلس ٹو وزارتی مذاکرات کافی اہمیت کے حامل ہیں اور جغرافیائی ،سیاسی اور حساس شعبوں سمیت متعدد شعبوں میں بڑے مسائل حل ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید دونوںممالک کے لیڈران ، دونوں ممالک کے کاروباری اور دونوں ممالک کے لوگ پہلے سے زیادہ قریب آئے ہیں۔
ہندوستان کی چندکامیابیوں پرروشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ 8 سالوںمیں تنازعہ ، مہنگائی ، کساد بازاری کے خطرے اور وبا اورریکارڈ ایف ڈی آئی کے باوجود 775 بلین امریکی ڈالر کی تجارت حاصل کی ہے۔وزیر موصوف نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان دنیا کے لئے ترجیحی تجارتی شراکتدار اور سرمایہ کاری کی منزل بنارہے گا۔انہوں نے بڑی کمپنیوں ، ایماندار حکومت اورشفاف اقتصادی پالیسیوں ، قانون کی حکمرانی ، روشن خیال میڈیا اور عدالت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اس قدم سے ہندوستان کے لوگوں کی تندرستی میں بہتری آئی ہے۔جب انہیں ملازمت حاصل ہوگی نیز اقتصادی سرگرمیوں اور اسی طرح ترقی میں اضافہ ہوگا۔
وزیرموصوف نے سرکردہ کمپنیوں اور سیمی کنڈکٹر تیار کرنے والی تجربہ گاہوں اور تحقیق کے اداروں کے ساتھ بھی بات چیت کی تاکہ زیادہ سے زیادہ ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کو بڑھایا جاسکے ۔ انہوں نے لیم ریسرچ کے سی ای او ٹم آرچر کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔
میٹنگ کے بعد انہوں نے ٹویٹ کیا : نوجوان اور ہنر مند افراد قوت میں اضافے پرتبادلہ خیال ہوا اور اس بات پر بات چیت ہوئی کہ کس طرح ہندوستان لیم ریسرچ کے ساتھ شراکتداری میں سیمی کنڈکٹر اختراع میں ایک اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
جناب گوئل نے اس کے بعد میڈان ٹکنالوجی سینٹر کا دورہ کیا اور اپلائڈ میٹریل کے صدر اور سی ای او ٹیری ڈکشن کے ساتھ ملاقات کی
وزیر موصوف نے ٹوئیٹ کیا :
‘‘اس بات پر غٰوروفکر کیا گیا کہ کس طرح دنیا کی سب سے بڑی سیمی کنڈکٹر کمپنیوںمیں سے ایک ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر ، ڈسپلے اور سولر مینوفیکچرنگ ایکوسسٹم کو مزید مضبوط بناسکتی ہیں۔’’
*************
ش ح۔ع ح ۔رم
U-10025
(Release ID: 1857735)
Visitor Counter : 150