کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بیرون ملک میں مقیم ہندوستانیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا کو ان زبردست کاروباری مواقع سے آگاہ کریں جو ہندوستان، 1.3 ارب آرزومند مارکیٹ کی پیشکش کرتا ہے


مرکزی وزیر نے  ہندوستانی  برادری  سے کہاکہ آپ نے  ہندوستان کی روح کو زندہ رکھا ہے

ہمارے ہندوستانی اسٹارٹ اپ نظریات  کے لیے مزید مواقع فراہم کرنے کووسعت دینے کی خاطر بین الاقوامی مشغولیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح کے لئے سلیکون ویلی سے بہتر کوئی جگہ نہیں: گوئل کا بیان

حکومت ہند کاروبار کے لیے سازگار ماحول بنانے کے لیے ہر ایک موقع کی منتظر ہے: جناب پیوش گوئل

ٹیکنالوجی اور شفافیت نے ہندوستان میں حکومت کے کام کرنے کے طریقہ کار کو یکسر طور پر تبدیل کر دیا ہے: مرکزی وزیر کا بیان

2016 میں ’اسٹارٹ اپ انڈیا‘ کا آغاز، اختراع کی بڑھتی ہوئی اہمیت، نوجوان ٹیلنٹ کے نئے نظریات، نئے حل کے ساتھ سامنے آنے کا اعتراف تھا: شری گوئل

Posted On: 08 SEP 2022 9:07AM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے  مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ امریکہ میں مقیم ہندوستانی برادری اپنے طریقہ کار میں بہت پیشہ ور اور اختراعی ہیں، ساتھ ہی انہوں نے ہندوستانی ثقافت اور اقدار کے نظام کےساتھ مضبوط تعلق کو یکسر طور پر برقرار رکھا ہے۔ اس طرح ہندوستان کی روح کو زندہ رکھا ہے۔ وہ سان فرانسسکو میں مقیم  ’ہندوستانی برادری‘ سے ظہرانے کے دوران خطاب کر رہے تھے۔

ہندوستان اور بیرون ملک کے درمیان رابطے کے طور پر خدمات انجام دینے والے مقیم ہندوستانیوں کی منفرد پوزیشن کا ذکر کرتے ہوئے،جناب گوئل نے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا کو ان زبردست کاروباری مواقع کے بارے میں بتائیں جو ہندوستان، 1.3 ارب آرزومند مارکیٹ کے ملک کی پیشکش کرتا ہے ۔

اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ہندوستان کے پاس  آج ایک درخشاں اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام ہے، جناب گوئل نے یاد دلایا کہ جب ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 2016 میں 'اسٹارٹ اپ انڈیا' کا آغاز کیا تھا، تو اسے اختراع کی بڑھتی ہوئی اہمیت  کے اعتراف کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا،جس میں  نوجوان ٹیلنٹ نئے نظریات کے ساتھ تجربات کر رہے تھے اور نئے حل کے ساتھ سامنے  آ رہے ہیں.

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں تیار کیے گئے بہت سارے اسٹارٹ اپ نظریات ایک بڑی گھریلو مارکیٹ  کے لئے آرام دہ اور پرسکون ہوسکتے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ باقی دنیا کے ساتھ اس حد تک مشغول نہ ہوں جتنا وہ کرسکتے ہیں،جناب گوئل نے ہمارے ہندوستانی اسٹارٹ اپ آئیڈیاز کو عالمی مارکیٹ تک پہنچانے  کی ضرورت پر زور دیا اور مزید کہا کہ عالمی سطح تک پہنچےکے لیے سلیکون ویلی سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہو سکتی۔ بین الاقوامی مصروفیات کو وسعت دینے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی ملک باقی دنیا کے ساتھ مشغولیت کو نمایاں طور پر بڑھائے بغیر ترقی یافتہ نہیں بن سکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دنیا کے ساتھ وابستگی قائم کرنے کی ضرورت ہے ورنہ ہم پیچھے رہ جائیں گے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ہندوستانی سٹارٹ اپس اور امریکہ میں مقیم ہندوستانی سرمایہ کاروں کے درمیان سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے، اورانہوں نے ان سے اپیل کی کہ وہ  اس مذاکرات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ  جڑنے کی کوشش کریں ۔ جناب گوئل نے کہا کہ وہ یہاں کے سرمایہ کاروں سے کچھ نئے نظریات  پھر سے حاصل کررہے ہیں جس سے  ہندوستان میں نئی ​​اختراع کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سرمائے کی تعیناتی  کی رفتار کوکو مزید تیز کرنے میں مدد  ملے گی۔

 

 

اس تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہ جس سے حکومت ہند کے کام کاج کے طریقے میں تبدیلی آئی ہے ، جناب گوئل نے کہاکہ ہم لال فیتہ شاہی سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو ماضی میں موجود تھی ۔ کام کاج کے پرانے طریقے، ٹکنالوجی اور شفافیت کو ایک بڑا راستہ  دکھارہے ہیں  اور نظام میں ایمانداری لارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہندکاروبارکے لئے ساز گارماحول بنانے کی ہر ممکن کوشش کرنےکے تئیں منتظر ہے ۔ حکومت کا طریقہ کار زمینی سطح پر عوام کے ساتھ زیادہ سرگرم مصروفیت پر مبنی ہے جس سے پالیسی میں بہتر آرہی ہے اور انضباطی عمل زیادہ صاف ستھرا ہورہا ہے  جو کہ ترقی یافتہ معیشتوں میں ہوتا آیا ہے ۔

ہندوستان میں خصوصا دور دراز اور ناقابل رسائی والے علاقوں میں اچھا بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے پر حکومت کی توجہ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے باقی 25000 دور دراز کے گاؤں میں نٹ ورک کنکٹویٹی کو فراہم کرنےکے لئےکابینہ کے حالیہ فیصلے کا ذکر کیا۔ جناب گوئل نے برآمدات کے بارے میں  کہاکہ ہندوستان میں گزشتہ مالی سال کے دوران سامان اورخدمات  کے شعبے میں 675 ارب امریکی ڈالر کی برآمدات کی جو سب سے زیادہ ہے ۔ ا نہوں نے مزید کہاکہ اس سال یہ برآمدات 750 ارب امریکی ڈالر کو پار کرنے کی امید ہے ۔

جناب گوئل نے کہا کہ امرت کال 2047 تک جب ہم ہندوستان کی آزادی کے 100 سال کا جشن منارہےہوں گے تو ایک ترقی یافتہ ملک بننے اور ہندوستان میں رہنے والے ہر فرد کے لیے خوشحالی لانے کی طرف ہندوستان کے سفر کا فیصلہ کن دورشروع ہوگا ۔ ہندوستانی تارکین وطن کو اس سفر میں بہت اہم کردار ادا کرنا  ہوگا کیونکہ وہ ہنر، نئے نظریات اور اختراع کوتسلیم کرتے ہیں، رہنمائی  کرتے ہیں اور ان کی مالی معاونت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کے معاملے میں ہندوستان اور امریکہ  دوریوں کو کم کرنے کے لئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں اور ایک دوسرے سے وابستگی بڑھا رہے ہیں ۔

 

 

*************

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.10021

 


(Release ID: 1857729) Visitor Counter : 161