وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 8ستمبر کو انڈیا گیٹ پر ’کرتویہ پتھ‘ کا افتتاح کریں گے اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمہ کی نقاب کشائی کریں گے
وزیر اعظم کے’ پنچ پران‘ میں سے ایک کی طرز پر ،نو آبادیاتی ذہنیت کے نقوش کو ختم کیا گیا ہے
’کرتویہ پتھ‘ بہتر بنائی گئی عوامی جگہوں اور سہولیات کا عکاس ہوگا جس میں پیدل چلنے کے لئے احاطہ، ہریالی والی مزید جگہیں ،تازہ کی گئی نہریں ،بہتر طریقے سے نصب کئے گئے سائن بورڈاورخوانچہ فروشوں کی جگہیں شامل ہیں
Posted On:
07 SEP 2022 1:49PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 8 ستمبر 2022 کو شام 7 بجے’ کرتویہ پتھ‘ کا افتتاح کریں گے ۔اس سے ماضی کے راج پتھ کو یکسر تبدیل کرکے طاقت کی علامت کرتویہ پتھ میں منتقل کرنے کی عکاسی ہوتی ہے ۔وزیر اعظم اس موقع پر انڈیا گیٹ پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کے مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے۔ یہ اقدامات امرت کال میں نئے بھارت کے لئے وزیر اعظم کے دوسرے پنچ پران کے عین مطابق ہے جس کا مقصد نو آبادیاتی ذہنیت کے کسی بھی نقش کو ختم کردینا ہے۔
برسوں کی مدت میں راج پتھ اور سینٹرل وسٹا ایونیو کے متصل علاقوں میں ٹریفک کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا تھا جس کی وجہ سے یہاں بنیادی ڈھانچے پر زبردست دباؤ تھا ۔یہاں عوامی بیت الخلاء، پینے کے پانی ،گلیوں کے فرنیچر اور وافر پارکنگ علاقے جیسی بنیادی سہولیات کی کمی تھی۔مزید یہ کہ یہاں سائن بورڈ موزوں طریقے سے نہیں لگے ہوئے تھے ،پینے کے پانی کی سہولیات مہیا نہیں تھی اس کے علاوہ ایک ضرورت یہ بھی تھی کہ یہاں یوم جمہوریہ کی پریڈ اور دیگر قومی تقاریب کے لئے رکاوٹیں نہ ہوں ،اس علاقے کی جدید کاری ان ہی کمیوں کے مد نظر کی گئی ہے جس کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ یہاں موجود تعمیراتی کیریکٹر برقرار رہے۔
’کرتویہ پتھ‘ پر خوبصورت بنائے گئے مناظر پیدل چلنے والوں کے لئے احاطہ ، ہریالی والی جگہیں ،تازہ کی گئی نہریں ،جدید سہولیات اور خوانچہ والوں کی جگہیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔مزید یہ کہ پیدل چلنے والوں کے لئے زیر زمین راستہ ،گاڑیوں کے لئے پارکنگ ،نمائش کے نئے پینل، رات کے وقت کی جانے والی روشنی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں جن سے عوام لطف اندوز ہوسکیں گے۔ان سہولیات میں ٹھوس کچرے کے بندوبست ،برسات کے پانی کے بندوبست ، استعمال شدہ پانی کی تجدید ، بارش کے پانی کو جمع کرنے ،پانی کے تحفظ اور توانائی کی بچت کرنے والی روشنی کا نظام بھی شامل ہے۔
نیتا جی سبھاش چندر بوس کا مجسمہ جس کی نقاب کشائی وزیر اعظم کریں گے اسی جگہ پر نصب کیا جارہا ہے جہاں انہوں نےنیتا جی کے ایک ہولو گرام مجسمہ کی اس سال کے آغاز میں پراکرم دیوس (23جنوری) کو نقاب کشائی کی تھی ۔یہ مجسمہ گرے نائٹ پتھر کا بنا ہوا ہے جو ہماری جدو جہد آزادی میں نیتا جی کے زبردست تعاون کے تئیں موزوں خراج عقیدت ہے۔یہ مجسمہ ملک کی ،ان کے تئیں قرض داری کی ایک علامت ہوگا ۔یہ مجسمہ جناب ارون یوگی راج نے تیار کیا ہے جو ایک اہم مجسمہ نگار ہیں ۔28فٹ اونچا یہ مجسمہ ،مونولتھک گرے نائٹ پتھر سے بنایا گیا ہےجس کا وزن 65 میٹرک ٹن ہے۔
***********
ش ح ۔ ا س ۔ م ش
U. No.9992
(Release ID: 1857379)
Visitor Counter : 183
Read this release in:
Bengali
,
Telugu
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam