سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری 8 ستمبر کو  بنگلورو میں ’’منتھن‘‘ کا افتتاح کریں گے

Posted On: 06 SEP 2022 4:54PM by PIB Delhi

سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری 08 ستمبر کو 2022 کو بنگلور میں ’’منتھن‘‘ کا افتتاح کریں گے۔ ان کے ہمراہ  سڑک ، نقل وحمل اور شاہراہوں اور شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر  جنرل (ڈاکٹر) بی کے سنگھ (ریٹائرڈ) اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بسوا راج بومئی بھی ہوں گے۔

منتھن – سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت کے زیر اہتمام  تین روزہ دعوی کانفرنس اور عوامی ایکسپو کا مقصد،  سڑکوں، نقل وحمل اور لاجسٹک کے شعبے میں متعدد مسائل اور مواقع پر تبادلہ خیال کرنا اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر اہم شراکت داروں کے ساتھ مشغول ہونا ہے۔ بہترین طور طریقوں، پالیسی کی معاونت اور صلاحیت کی ترقی کے اشتراک کے لیے صنعت سے منتھن کا موضوع ہے ’’آئیڈیاز ٹو ایکشن: ایک اسمارٹ، پائیدار، روڈ انفرا، نقل وحرکت اور لاجسٹکس ایکونظام کی جانب‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2PXGR.jpg

پی ڈبلیو ڈی، نقل وحمل اور صنعت کی وزارتوں کے قلمدان رکھنے والے کئی ریاستی وزراء اور ان وزارتوں کے سینئر سرکاری عہدیداران اس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ صنعت کے سینئر رہنما اور ماہرین بھی اس تقریب میں شامل ہونے والے ہیں۔ ان کے علاوہ سڑک، نقل وحمل اور شاہراہوں کی وزارت نیز  قومی شاہراہوں کی ہندوستانی اتھارٹی کے سینئر عہدیداران، پالیسی منصوبہ ساز، ماہرین، کارپوریٹ لیڈرس اور ٹیکنوکریٹس سمیت دیگر افراد بھی اس تقریب کے دوران منعقد ہونے والی بات چیت میں شامل ہوں گے۔

بات چیت تین وسیع شعبوں میں ہوگی: سڑکوں پر ، سڑکوں کی ترقی کا احاطہ کرنا، نئے مواد اور ٹیکنالوجی نیز سڑک کی حفاظت کا احاطہ کرنا، دوئم ، نقل وحمل کے شعبے میں ، دیگر کے علاوہ ای ویز اور گاڑیوں کی حفاظت کا احاطہ کرنا، اور سوئم متبادل اور مستقبل کی نقل وحرکت، اس میں روپ ویز، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور پاروت مالا اور ڈیجیٹل مداخلتیں شامل ہیں، اس کے علاوہ پروگرام کے دوران نقل وحمل کی ترقیاتی کونسل کا اکتالیسواں اجلاس بھی منعقد کیا جائے گا۔اس تقریب کے دوران نیکسٹ جنریشن ایم پریوہن موبائل ایپ کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

مورخہ 08 ستمبر کی شام میں گایتری وہار، پیلس گراؤنڈس میں  عوام کے لیے ایک ڈرون شو کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

کانفرنس کے ساتھ ساتھ منعقد ہونے والے تین روزہ عوامی ایکسپو کا مقصد،  ہائی وے کی ترقی میں ٹیکنالوجیوں اور مواد کی نمائش کرنا ہے جن میں بھارت مالا، پاروت مالات اور ای ویز کے چند نام شامل ہیں۔ ہنڈئی کنسٹرکشن، جے سی بی، اے سی ای ای، اوولوو، ٹاٹا ہٹاچی، کیٹالائن، 3 ایم، ٹیکی ٹار اینڈ شیل، ٹی وی ایس موٹرس، ٹاٹا موٹرس، ٹیوٹا کرلاسکر، کیٹالائن، رائٹ جن انڈیا، آئی سی ای ایم اے، امّان انڈیا، انڈین روڈ سروے سمیت 65 سے زیادہ نمائش کار پبلک ایکسپو میں شرکت کر رہے ہیں۔

*****

U.No.9955

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1857273) Visitor Counter : 91