کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ‘بھروسے کی ساجھیداری’ کے تین ستون ہیں، تجارت، ٹیکنالوجی اور صلاحیت: جناب پیوش گوئل
Posted On:
06 SEP 2022 4:21PM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تین ستونوں تجارت، ٹیکنالوجی اور صلاحیت پر قائم بھروسےکی ساجھیداری مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے۔انہوں نے سان فانسسکو میں میڈیا والوں کے ساتھ گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ انہوں نے ممتاز کاروباری ہستیوں، سی ای اوز، ممتاز صنعتکاروں، اسٹارٹ اپس ایکو سسٹم، وغیرہ کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا ہے۔ میٹنگ کے دوران انہوں نے ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربات بیان کئےاور ہندوستان اور امریکہ کے درمیان روابط کو بڑھانے کے لئے مشورے اور نئے خیالات سامنے لانے کو کہا تاکہ ہندوستان میں سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے اور ہندوستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ جناب گوئل نے ان لوگوں میں ہندوستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش اور ولولے پر خوشی ظاہر کی۔
جناب پیوش گوئل نے سان فرانسسکو میں مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کر کے اپنے دن کا آغاز کیا۔ بعد میں انہوں نے امریکہ کے 6 خطوں میں انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کا افتتاح بھی کیا۔
جناب گوئل نے سان فرانسسکو میں جی آئی ٹی پی آر او (گلوبل انڈین ٹیکنالوجی پروفیشنلز اسوسی ایشن) اور ایف آئی آئی ڈی ایس (ہندوستان اور ہندوستانی تارکین وطن فاؤنڈیشن) کے اعلیٰ عہدہ داروں کے ساتھ بات چیت کی۔ جناب گوئل نے ٹیکنالوجی برادری سے کہا کہ وہ ‘ہندوستان کی کہانی’ کو آگے بڑھائیں اور ہندوستان کو سرمایہ کاری کے لئے ترجیحی ملک بنائیں۔ جناب گوئل نے ان لوگوں کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا حصہ بننے کو کہا اور انہیں ہندوستان میں سرمایہ لگانے اور وہاں سے کارروائیاں چلانے کے لئے زور دیا۔
جناب پیوش گوئل نے سان فرانسسکو میں یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنر شپ فورم سے بھی بات چیت کی۔
مرکزی وزیر 5 سے 10 ستمبر تک امریکہ میں سان فرانسسکو اور لاس اینجلس کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ انڈیا یو ایس اسٹریٹجک پارٹنر شپ فورم کانفرنس اور انڈو-پیسفک اکنامک فریم ورک کے وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1857232)
Visitor Counter : 147